رہنمائے گھر داری:ٹوٹکے
« زکام کے خاتمے کے لئے تھوڑی سی چینی دہکتے ہوئے کوئلوں پر ڈال کر اس کا دھواں سونگھیں۔« گھیکوار کا گودا صبح شام منہ پر لگانے سے چہرے کے داغ اور سیاہی وغیرہ دور ہو جاتی ہے۔« پیشاب کی جلن کو دور کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ پانی کا استعمال کریں۔« پیروں کے تلوے جلتے ہوں تو صبح و شام گھیکوار کے گودے سے پیروں کے تلوئوں کی مالش کریں۔
« دل کی تیز دھڑکن اور پیٹ میں گیس بننے سے روکنے کی خاطر سونف اور خشک دھنیا ایک چھٹانک صاف کرکے پیس لیں اور اس میں ڈیڑھ چمچ شکر ڈالیں اور صبح و شام ایک ایک چمچ کھائیں۔
« نظر کو بہتر کرنے کیلئے سات بادام پیس کر اس میں آدھا چمچ سونف اور مصری کے ساتھ روزانہ استعمال کریں۔
« دانتوں میں خون آنے سے روکنے کیلئے 20لیموں کا رس ایک پیالی نیم گرم پانی اور آدھا چمچ نمک ملا کر صبح اور شام غرارے کریں۔
« چہرے کی چھریاں ختم کرنے کیلئے 100گرام عرق گلاب، روغن بادام15گرام اور پھٹکڑی 15 گرام لے کر چار انڈوں کی سفیدی ملا کر ہلکی آنچ پر پکائیں، جب یہ ایک جان ہو جائے تو اتار لیں۔ سوتے وقت چہرے پر اس کی مالش کریں۔
« کیل مہاسے دور کرنے کیلئے انڈے کی سفیدی پھینٹ کر چہرے پر پندرہ سے بیس منٹ تک لگائیں اور بعد میں اچھے صابن سے منہ دھو کر صاف کر لیں۔
« دانتوں سے کیڑا ختم کرنے کیلئے چنبیلی کے پتے پانی میں ڈال کر ابال لیں، اس میں تھوڑا سا نمک ڈال کر غرارے کریں۔
« ہاتھ اور پائوں میں پسینہ زیادہ آتا ہو تو پانی میں لیموں کا رس یا سرکہ ملا کر دن میں تین بار اور سونے سے پہلے ہاتھ اور پائوں دھوئیں۔
« کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے کیلئے جئی کا آٹا اور گاجر زیادہ کھائیں۔
« سونف کا زیادہ استعمال آنکھوں کی بینائی کو تیز کرتا ہے۔
« سرکے چکر دور کرنے کیلئے شکر اور سوئف ہم وزن کوٹ لیں، صبح اور شام ایک چمچ پانی کے ساتھ استعمال کریں۔
« چھینکوں کو کنٹرول کرنے کیلئے ہرے دھنیے کا پانی نکال کر سونگھنے سے کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔
« صبح اور شام سلاد کے طور پر پیاز کا استعمال انسانی جسم کو طاقت دیتا ہے۔