دلچسپ معلومات

تحریر : روزنامہ دنیا


٭…دنیا کی سب سے بلند آبشار کا نام اینجل آبشار ہے۔ ٭…دنیا میں سب سے بڑی تازہ پانی کی جھیل لیک سپیرئیر کینیڈا میں ہے۔ ٭…جھیل وکٹوریہ تین ممالک یوگنڈا، کینیا اور تنزانیہ میں واقع ہے۔

٭…انگلیوں کی پوروں کی طرح ہر انسان کی زبان کا پرنٹ بھی مختلف ہوتا ہے۔

٭…مشہور سائنسدان ڈائون کا پسندیدہ مشغلہ کیڑے مکوڑے پکڑنا تھا۔

٭…ٹڈے کے خون کا رنگ سفید ہوتا ہے۔

٭…آواز کی رفتار گیارہ سو فٹ فی سیکنڈ ہوتی ہے۔

٭…زرافہ کی دونوں آنکھوں کا وزن اس کے مغز کے وزن سے دوگنا ہوتا ہے۔

٭…پاکستان کا پہلا پاسپورٹ نواب لیاقت علی خان کو جار ی کیا گیا۔

٭…انسانی جسم میں جتنی شکر ہوتی ہے وہ چائے کی تین پیالیاں بنانے کیلئے کافی ہے۔

٭…دنیا میں سب سے زیادہ آتش فشاں پہاڑ انڈونیشیا میں واقع ہیں۔

جاپان کو چڑھتے سورج کی سر زمین بھی کہا جاتا ہے۔

دنیا کا سب سے بڑا ریڈیو سٹیشن روس میں واقع ہے۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

ہیروں کا سیب

ایک بادشاہ بہت نیک اور رحمدل تھا اس کی رعایا اپنے بادشاہ سے بے حد خوش تھی۔بادشاہ کی صرف ایک ضد تھی کہ وہ شادی نہیں کرنا چاہتا تھا۔ایک دن اس کے وزیروں نے تنگ آ کر کہا ’’حضور! اگر آپ ہمارے بادشاہ رہنا چاہتے ہیں تو آپ کو شادی کرنا ہو گی‘‘

بلی، شیر کی خالہ

دریا کے کنارے سرسبزوشادا ب جنگل آباد تھا جہاں ایک شیرحکمرانی کرتا تھا۔ بادشاہ ہونے کے ناطے وہ بہت معزورتھا۔ اس علاقے میں کسی دوسرے شیرکو حملہ کرنے کی ہمت نہ تھی۔ ایک دن شیر اپنے وزیروں کے ساتھ جنگل کے دورے پر نکلااس کی ملاقات خالہ ’’بلی‘‘ سے ہوئی،شیر نے پوچھا ’’خالہ بلی، یہ تمہارا حال کس نے کیا ہے ؟‘‘بلی نے بتایا جب سے مجھے انسانوں نے پکڑا ہے میرا یہ حال کردیا ہے۔

شیر کے بارے میں چند دلچسپ حقائق

بچوں شیر کے بارے میں آپ سب یہ تو جانتے ہی ہیں کہ اسے جنگل کا بادشاہ کہا جاتا ہے۔شیر کو ببر شیر بھی کہتے ہیں۔اسے عربی میں ’’اسد‘‘اور انگریزی میں’’لائن‘‘کہا جاتا ہے۔شیرکی چال بڑی شہانہ ہوتی ہے اسی لیے اسے تمام جنگلی جانوروں کا بادشاہ کہا جاتا ہے۔

ذرامسکرایئے

استاد:جب بجلی چمکتی ہے تو ہم کو روشنی پہلے اور آواز بعد میں کیوں آتی ہے؟ طالب علم : کیونکہ ہماری آنکھیں آگے ہیں اور کان پیچھے۔ ٭٭٭

اقوال زریں

٭…زبان کا زخم تلوار کے زخم سے زیادہ گھائل کرتا ہے۔ ٭…اگر تم کچھ حاصل کرنا چاہتے ہو تو اپنا ایک لمحہ بھی ضائع نہ کرو۔ ٭…لالچ انسان کو تباہ کر دیتا ہے۔

وقت

ایک دن میں 24گھنٹے ہوتے ہیں۔ ایک دن میں 1440منٹ ہوتے ہیں۔ ایک دن میں 86400سیکنڈ ہوتے ہیں۔