رہنمائے گھر داری: قالین کی صفائی ایک چیلنج

تحریر : سارہ خان


اگر آپ کے قالین پر داغ دھبے لگے ہوئے ہوں تو ذیل میں دیئے گئے طریقوں میں سے کوئی ایک طریقہ استعمال کریںاور داغ دھبوں سے نجات پائیں۔

روشنائی کے دھبے: کپڑے کے ایک ٹکڑے کو گرم پانی میں ڈبو کر قالین کا وہ حصہ صاف کریں، جہاں روشنائی کا دھبا ہے۔ تھوڑی دیر بعد اس جگہ کو تھز سے رگڑ دیں۔ دھبا چند منٹ میں صاف ہو جائے گا۔

تیل اور چکنائی کا داغ: اگر قالین پر تیل اور چکنائی کے داغ پڑ گئے ہوں تو اس جگہ پر نمک، کھانے کا سوڈا اور مکئی کا آٹا لگا دیں۔فوراً ہی نہ رگڑیں بلکہ مذکورہ چیزوں کو جذب ہونے کا وقت دیں، اس کے بعد اسے صاف کر دیں۔

چائے یا کافی کا دھبے: قالین سے چائے یا کافی کے داغ دھبے دور کرنے کیلئے گرم پانی میں سفید سرکہ ملائیں اور اسے دھبوں پر لگا دیں۔ مناسب وقفے کے بعد ٹشو پیپر سے رگڑ کر صاف کر دیں۔ دھبے دور ہو جائیں گے۔

پھلوں کے رس کے داغ: تھوڑی سی شیونگ کریم انگلی پر لگا کر اس جگہ لگا دیں جہاں قالین پر پھل کارس گر گیا ہو ۔تھوڑا وقفہ دے کر اسفنج کے ایک ٹکڑے کو گرم پانی میں ڈبو کر قالین کو صاف کر دیں۔

جانوروں کے پیشاب کے دھبے: جانوروں کا پیشاب خشک ہونے پر نظر نہیں آتا لہٰذا اسے تیز روشنی میں دیکھئے۔ اگر قالین پر کسی پالتو جانور نے پیشاب کر دیا ہو تو جگہ پر چاک سے نشان لگا دیں۔پھر داغ دھبے دور کرنے کیلئے صفائی کے پائوڈر میں گرم پانی ملا کر اسے صاف کر دیں۔ تھوڑی ہی دیر میں قالین چمک اٹھے گا۔

کیچڑ کے داغ: اگر قالین پر کیچڑ کے داغ لگ گئے ہوں تو کیچڑ کے خشک ہونے کا انتظار کریں، اس کے بعد صفائی کے پائوڈر سے ان داغوں کو صاف کر دیں۔ اگر قالین اس کے باوجود صاف نہ ہو تو سوڈا لگا کر صاف کپڑے سے رگڑ ڈالیں۔ یہ عمل اس وقت تک کرتے رہیں جب تک داغ صاف نہ ہو جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

ہیروں کا سیب

ایک بادشاہ بہت نیک اور رحمدل تھا اس کی رعایا اپنے بادشاہ سے بے حد خوش تھی۔بادشاہ کی صرف ایک ضد تھی کہ وہ شادی نہیں کرنا چاہتا تھا۔ایک دن اس کے وزیروں نے تنگ آ کر کہا ’’حضور! اگر آپ ہمارے بادشاہ رہنا چاہتے ہیں تو آپ کو شادی کرنا ہو گی‘‘

بلی، شیر کی خالہ

دریا کے کنارے سرسبزوشادا ب جنگل آباد تھا جہاں ایک شیرحکمرانی کرتا تھا۔ بادشاہ ہونے کے ناطے وہ بہت معزورتھا۔ اس علاقے میں کسی دوسرے شیرکو حملہ کرنے کی ہمت نہ تھی۔ ایک دن شیر اپنے وزیروں کے ساتھ جنگل کے دورے پر نکلااس کی ملاقات خالہ ’’بلی‘‘ سے ہوئی،شیر نے پوچھا ’’خالہ بلی، یہ تمہارا حال کس نے کیا ہے ؟‘‘بلی نے بتایا جب سے مجھے انسانوں نے پکڑا ہے میرا یہ حال کردیا ہے۔

شیر کے بارے میں چند دلچسپ حقائق

بچوں شیر کے بارے میں آپ سب یہ تو جانتے ہی ہیں کہ اسے جنگل کا بادشاہ کہا جاتا ہے۔شیر کو ببر شیر بھی کہتے ہیں۔اسے عربی میں ’’اسد‘‘اور انگریزی میں’’لائن‘‘کہا جاتا ہے۔شیرکی چال بڑی شہانہ ہوتی ہے اسی لیے اسے تمام جنگلی جانوروں کا بادشاہ کہا جاتا ہے۔

ذرامسکرایئے

استاد:جب بجلی چمکتی ہے تو ہم کو روشنی پہلے اور آواز بعد میں کیوں آتی ہے؟ طالب علم : کیونکہ ہماری آنکھیں آگے ہیں اور کان پیچھے۔ ٭٭٭

دلچسپ معلومات

٭…دنیا کی سب سے بلند آبشار کا نام اینجل آبشار ہے۔ ٭…دنیا میں سب سے بڑی تازہ پانی کی جھیل لیک سپیرئیر کینیڈا میں ہے۔ ٭…جھیل وکٹوریہ تین ممالک یوگنڈا، کینیا اور تنزانیہ میں واقع ہے۔

اقوال زریں

٭…زبان کا زخم تلوار کے زخم سے زیادہ گھائل کرتا ہے۔ ٭…اگر تم کچھ حاصل کرنا چاہتے ہو تو اپنا ایک لمحہ بھی ضائع نہ کرو۔ ٭…لالچ انسان کو تباہ کر دیتا ہے۔