ذرامسکرایئے

تحریر : روزنامہ دنیا


استاد:جب بجلی چمکتی ہے تو ہم کو روشنی پہلے اور آواز بعد میں کیوں آتی ہے؟ طالب علم : کیونکہ ہماری آنکھیں آگے ہیں اور کان پیچھے۔ ٭٭٭

ایک کنجوس آدمی نے اپنے بچوں سے کہا:جو رات کا کھانا نہیں کھائے گا ،میں اس کو ایک روپیہ دوں گا۔

سب بچے ایک روپے کی خاطر بھوکے سو گئے، صبح ناشے کے وقت ان کے باپ نے سب کو ایک ایک روپیہ دیا اور پھر بولا:

’’ناشتہ صرف اس کو ملے گا جو ایک روپیہ واپس کرے گا‘‘۔

٭٭٭

ایک کتا کسی آدمی کی کار کے نیچے لیٹا ہوا تھا۔ جب سردار نے اسے دیکھا تو کتے کی ٹانگ کھینچتے ہوئے کہا ’’چل بار نکل اوئے، آیا وڈا مکینک‘‘

٭٭٭

ٹیچر دنیا میں کتنے براعظم ہیں؟

طالب علم: تین

استاد :کون کون سے

شاگرد: مغل اعظم ، سکندر اعظم اور میرا چچا سلیم اعظم

٭٭٭

استاد: دہلی میں قطب مینار ہے؟۔ 

ایک لڑکا کلاس میں سورہا تھا، استاد نے اسے اٹھایا اور غصے سے پوچھا۔ بتاؤمیں نے ابھی کیا کہا ہے؟۔

شاگرد: دہلی میں کتا بیمار ہے!

٭٭٭

استاد: بھینس کی کتنی ٹانگیں ہوتی ہیں۔

شاگرد: سر ،یہ تو کوئی بے وقوف بھی بتادے گا۔

استاد: اسی لیے میں تم سے پوچھ رہا ہوں۔

٭٭٭

ایک بچہ سکول لیٹ پہنچا تو استاد نے غصے سے کہا: سکول لیٹ کیوں آئے ہو؟

شاگرد: جناب راستے میں کیچڑ بہت تھا۔ میں ایک قدم سکول کی طرف چلتا تو دو قدم گھر کی طرف ہوجاتا۔

استاد: تو پھر تم سکول کیسے پہنچے؟

شاگرد: جناب، میں پھر گھر کی طرف چلنے لگا۔

٭٭٭

سکول کے بچوں کو کرکٹ پر مضمون لکھنے کے لیے دیا گیا۔ ایک بچے نے صرف ایک منٹ میں مضمون مکمل کر لیا۔ ساتھ بیٹھے ہوئے بچے نے حیرانگی سے اس کا مضمون دیکھا تو اس پر لکھا تھا۔ بارش کی وجہ سے میچ نہ ہو سکا۔

٭٭٭

ندیم (وسیم سے):تمہیں معلوم ہے ،بگلا ایک ٹانگ پر کیوں کھڑا رہتا ہے؟۔

وسیم :کیوں کہ اُسے معلوم ہے کہ دوسری ٹانگ بھی اُٹھالے گا تو گرجائے گا۔

(عبداللہ نذیر احمد ربانی)

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

ہیروں کا سیب

ایک بادشاہ بہت نیک اور رحمدل تھا اس کی رعایا اپنے بادشاہ سے بے حد خوش تھی۔بادشاہ کی صرف ایک ضد تھی کہ وہ شادی نہیں کرنا چاہتا تھا۔ایک دن اس کے وزیروں نے تنگ آ کر کہا ’’حضور! اگر آپ ہمارے بادشاہ رہنا چاہتے ہیں تو آپ کو شادی کرنا ہو گی‘‘

بلی، شیر کی خالہ

دریا کے کنارے سرسبزوشادا ب جنگل آباد تھا جہاں ایک شیرحکمرانی کرتا تھا۔ بادشاہ ہونے کے ناطے وہ بہت معزورتھا۔ اس علاقے میں کسی دوسرے شیرکو حملہ کرنے کی ہمت نہ تھی۔ ایک دن شیر اپنے وزیروں کے ساتھ جنگل کے دورے پر نکلااس کی ملاقات خالہ ’’بلی‘‘ سے ہوئی،شیر نے پوچھا ’’خالہ بلی، یہ تمہارا حال کس نے کیا ہے ؟‘‘بلی نے بتایا جب سے مجھے انسانوں نے پکڑا ہے میرا یہ حال کردیا ہے۔

شیر کے بارے میں چند دلچسپ حقائق

بچوں شیر کے بارے میں آپ سب یہ تو جانتے ہی ہیں کہ اسے جنگل کا بادشاہ کہا جاتا ہے۔شیر کو ببر شیر بھی کہتے ہیں۔اسے عربی میں ’’اسد‘‘اور انگریزی میں’’لائن‘‘کہا جاتا ہے۔شیرکی چال بڑی شہانہ ہوتی ہے اسی لیے اسے تمام جنگلی جانوروں کا بادشاہ کہا جاتا ہے۔

دلچسپ معلومات

٭…دنیا کی سب سے بلند آبشار کا نام اینجل آبشار ہے۔ ٭…دنیا میں سب سے بڑی تازہ پانی کی جھیل لیک سپیرئیر کینیڈا میں ہے۔ ٭…جھیل وکٹوریہ تین ممالک یوگنڈا، کینیا اور تنزانیہ میں واقع ہے۔

اقوال زریں

٭…زبان کا زخم تلوار کے زخم سے زیادہ گھائل کرتا ہے۔ ٭…اگر تم کچھ حاصل کرنا چاہتے ہو تو اپنا ایک لمحہ بھی ضائع نہ کرو۔ ٭…لالچ انسان کو تباہ کر دیتا ہے۔

وقت

ایک دن میں 24گھنٹے ہوتے ہیں۔ ایک دن میں 1440منٹ ہوتے ہیں۔ ایک دن میں 86400سیکنڈ ہوتے ہیں۔