خواتین تھکن سے مقابلہ کیسے کریں؟

تحریر : ڈاکٹر فرزین ملک


جب موسم ہو گرمی، بارش اور حبس کا تو سستی،غنودگی اور تھکن ایک اہم مسئلہ ہے۔ اسے دور کرنے کیلئے کوشش ہمیں خود ہی کرنا ہوگی۔ جب گرمی پڑنا شروع ہوتی ہے تو ہمارے جسم میں پسینہ کی صورت میں ہمارے جسم سے نمکیات اور گلو کوز کا اخراج ہوتا ہے اس موسم میں ہمیں زیادہ سے زیادہ فروٹس اور پانی کا استعمال کرنا چاہیے۔ ناریل کا پانی گرمیوں میں پیاس بجھانے کیلئے بہت مفید ہے۔ یہ ہمارے الیکٹرولائٹس کو سٹور کرتا ہے۔ ہمیں اس کا استعمال لازمی کرنا چاہیے۔ گرمیوں کے موسم میں ہمیں کافی سے پرہیز کرنا چاہئے۔ اگر آپ کو اس کی عادت ہے تو اس کے بعد ہمیں پانی کا استعمال کرنا چاہیے۔

اس موسم میں تیل والے اور مصالحہ دار کھانوں سے پرہیز کرنا چاہیے۔ اپنے معدے کو صحت مند رکھنے کیلئے ہمیں ہلکی پھلکی غذا کا استعمال کرنا چاہئے۔ ہمیں وٹامنز اور منرلز سے بھرپور غذا کا استعمال کرنا چاہیے۔ ہمیں بالکل کھانا نہیں چھوڑنا چاہیے۔ اس سے ہمارا انرجی لیول ختم ہو گا۔ متوازن غذا کا استعمال ہمیں صحت مند اور توانا رکھے گا۔ہمیں اس موسم میں ہفتے میں ایک بار لازمی مساج لینا چاہیے۔ اس سے ہمارے جسم میں خون کی گردش اچھی ہوتی ہے۔ اس سے دماغی اسٹریس بھی ختم ہوتا ہے اور سستی بھی ختم ہوتی ہے۔ اس سے ہمارے پٹھوں کو سکون ملتا ہے۔ 

یہ ہمارے لئے بہت ضروری ہے کہ ہم گرمیوں کے موسم میں خود کو فریش اور صاف رکھیں۔ خود کو ایکٹیو رکھنے کیلئے صبح کے وقت لازمی نہائیں۔ ہلکے اور کاٹن کے کپڑے پہنیں۔ اپنے چہرے اور سر کو سورج کی روشنی سے بچانے کیلئے اسکارف سے ڈھانپیں۔ سبز سبزیوں کا استعمال آپ کیلئے فائدہ مند ہو سکتا ہے۔ یہ ہمارے میٹابولزم کیلئے بہت اچھی ہیں۔ پروٹین سے بھرپور غذا ہمیں اچھی صحت فراہم کرتی ہے۔ پالک جیسی سبز سبزیاں ہمیں انرجی فراہم کرتی ہیں۔ اس لئے اس موسم میں انرجی حاصل کرنے کیلئے سبزیوں اور فروٹس کا استعمال کرنا چاہئے۔

 اکثر ایسا ہوتا ہے کہ ہمیں بھوک نہیں لگتی جس کی وجہ سے ہمارا انرجی لیول کم ہو جاتا ہے۔ گرمی کی وجہ سے ہمارے جسم میں گلو کوز کی مقدار کم ہو جاتی ہے، جس وجہ سے ہماری بھوک ختم ہو جاتی ہے لیکن ہمیں ایسا ہرگز نہیں کرنا چاہیے، ہمیں باقاعدگی سے کھانا کھانا چاہئے۔ ہمیں اس موسم میں پیزا اور برگر کا استعمال ترک کر دینا چاہئے۔

گرمی کی وجہ سے اور پسینہ آنے کی وجہ سے ہماری جسم توانائی کھو دیتا ہے، جس وجہ سے سستی اور کاہلی بھی ہوتی ہے اور ہماری کارکردگی پر بھی اثر پڑتا ہے۔ باہر نکلتے وقت ہمیں گلاسز کا استعمال کرنا چاہیے اور سر اور چہرے کو ڈھانپ کر رکھنا چاہئے۔ گرمیوں میں جوسز اور لیموں، کیوی تربوز اور فالسہ کا استعمال کرنا چاہئے۔ زیادہ پانی کا استعمال کرنا چاہئے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

ہیروں کا سیب

ایک بادشاہ بہت نیک اور رحمدل تھا اس کی رعایا اپنے بادشاہ سے بے حد خوش تھی۔بادشاہ کی صرف ایک ضد تھی کہ وہ شادی نہیں کرنا چاہتا تھا۔ایک دن اس کے وزیروں نے تنگ آ کر کہا ’’حضور! اگر آپ ہمارے بادشاہ رہنا چاہتے ہیں تو آپ کو شادی کرنا ہو گی‘‘

بلی، شیر کی خالہ

دریا کے کنارے سرسبزوشادا ب جنگل آباد تھا جہاں ایک شیرحکمرانی کرتا تھا۔ بادشاہ ہونے کے ناطے وہ بہت معزورتھا۔ اس علاقے میں کسی دوسرے شیرکو حملہ کرنے کی ہمت نہ تھی۔ ایک دن شیر اپنے وزیروں کے ساتھ جنگل کے دورے پر نکلااس کی ملاقات خالہ ’’بلی‘‘ سے ہوئی،شیر نے پوچھا ’’خالہ بلی، یہ تمہارا حال کس نے کیا ہے ؟‘‘بلی نے بتایا جب سے مجھے انسانوں نے پکڑا ہے میرا یہ حال کردیا ہے۔

شیر کے بارے میں چند دلچسپ حقائق

بچوں شیر کے بارے میں آپ سب یہ تو جانتے ہی ہیں کہ اسے جنگل کا بادشاہ کہا جاتا ہے۔شیر کو ببر شیر بھی کہتے ہیں۔اسے عربی میں ’’اسد‘‘اور انگریزی میں’’لائن‘‘کہا جاتا ہے۔شیرکی چال بڑی شہانہ ہوتی ہے اسی لیے اسے تمام جنگلی جانوروں کا بادشاہ کہا جاتا ہے۔

ذرامسکرایئے

استاد:جب بجلی چمکتی ہے تو ہم کو روشنی پہلے اور آواز بعد میں کیوں آتی ہے؟ طالب علم : کیونکہ ہماری آنکھیں آگے ہیں اور کان پیچھے۔ ٭٭٭

دلچسپ معلومات

٭…دنیا کی سب سے بلند آبشار کا نام اینجل آبشار ہے۔ ٭…دنیا میں سب سے بڑی تازہ پانی کی جھیل لیک سپیرئیر کینیڈا میں ہے۔ ٭…جھیل وکٹوریہ تین ممالک یوگنڈا، کینیا اور تنزانیہ میں واقع ہے۔

اقوال زریں

٭…زبان کا زخم تلوار کے زخم سے زیادہ گھائل کرتا ہے۔ ٭…اگر تم کچھ حاصل کرنا چاہتے ہو تو اپنا ایک لمحہ بھی ضائع نہ کرو۔ ٭…لالچ انسان کو تباہ کر دیتا ہے۔