مسائل اور ان کا حل

تحریر : مفتی محمد زبیر


سجدہ کی تسبیحات چھوٹ جانا سوا ل :سجدہ میں اگر تسبیحات چھوٹ جائیں تو کیا اس سے نماز پر اثر پڑتا ہے اور سجدہ سہو کرنا ہوگا ؟

جواب : سجدہ کی تسبیحات سنت ہیں انکے پڑھنے کا اہتمام کرنا چاہئے تاہم انکے چھوٹ جانے کی صورت میں سجدہ سہو لازم نہیں ۔

نماز وتلاوت میں وسوسوں کا علاج

سوال: مجھے وسوسوں نے بہت تنگ کررکھا ہے، نماز، تلاوت وغیرہ کے وقت عجیب عجیب خیالات آتے ہیں، کوئی وظیفہ بتادیں۔

جواب: وساوس کا علاج یہ ہے کہ ان کی طرف توجہ ہی نہ دی جائے اور نہ ان پر عمل کریں۔ اگر نماز میں وسوسہ آتا ہے تو اسی حال میں اللہ تعالیٰ کی عظمت اور جلال کا تصور کرکے نماز پوری کرلے، اور یہ تصور کرے کہ اللہ تعالیٰ کو دیکھ رہا ہوں اور اللہ مجھے دیکھ رہا ہے۔ اس مقصد کیلئے نماز میں پڑھے جانے والی اذکار و تلاوت کے ترجمہ پر غور کرے، ہر لفظ سوچ سوچ کر ادا کریں، اور ہر رکن کے آداب کا خیال رکھیں۔انشااللہ نماز میں خشوع وخضوع حاصل ہوگا ۔

 سونے چاندی کے علاوہ 

کسی دھات کی انگوٹھی پہننا

سوال: سونے چاندی کے علاوہ انگوٹھی پہننا کیسا ہے؟ نماز ہوتی ہے یا نہیں؟ (فرحان، سعید آباد)

جواب:سونے چاندی کے علاوہ کسی اور دھات کی انگوٹھی پہننا مرد اور عورت دونوں کیلئے درست نہیں۔ (شامی:6؍360) ،تاہم اس کے ساتھ نماز ہوجائے گی۔

جان کے بدلے جان قربان کرنے 

یعنی صدقہ کیلئے خون بہانے کا تصور 

سوال: مجھے یہ پوچھنا ہے کہ کیا صدقہ ہمیشہ خون بہانے والا ہی کرنا چاہیے، جیسے بکرا یا گائے وغیرہ ذبح کرکے غریب کو دینا ؟ بعض لوگ کہتے ہیں کہ جان کے بدلے جان دینی چاہیے ؟ اور کیا صدقہ اپنی حاجت پوری کرنے کیلئے بھی دے سکتے ہیں؟ (محمد نصیر ،لاہور)

جواب: صدقہ کرنے کیلئے خون بہانا ضروری نہیں اور جان کے بدلے جان یا کسی جانور کا خون بہاکر صدقہ کرنے کا تصور شرعاً غلط ہے بلکہ جانور صدقہ کرنا یا جانور ذبح کرکے اس کا گوشت تقسیم کرنے کے علاوہ کسی محتاج کو نقد رقم یا کھانا کھلانایا کپڑے وغیرہ دینا بھی صدقہ ہے۔ ہمیشہ صدقہ ضرورت مند کی ضرورت کو مدنظر رکھ کرکرنا بہتر ہے، نیز اپنی جائزحاجت پوری ہونے کیلئے صدقہ کرنا مفید ہے ۔

دوائی پیتے ہوئے بسم اللہ پڑھنا

سوال: کیا یہ بات درست ہے کہ دوائی پیتے ہوئے بسم اللہ نہیں پڑھنا چاہیے بلکہ یاشافی پڑھنا چاہیے؟ (عبدالوحید)

جواب: دوائی پیتے ہوئے بسم اللہ پڑھنا چاہیے۔

دودھ کا رشتہ نہ ہو تو نکاح جائز ہے 

سوال : شاہ زیب اورمقدس بی بی چچا زاد ہیں۔ شاہ زیب کے چندبھائی بہنوں نے مقدس بی بی کی والدہ کادودھ پیاہے اورمقدس بی بی کے چندبھائی بہنوں نے شاہ زیب کی والدہ کادودھ پیاہے ،جبکہ شاہ زیب نے مقدس بی بی کی والدہ کا دودھ نہیں پیا اور مقدس بی بی نے شاہ زیب کی والدہ کا دودھ نہیں پیا۔ شاہ زیب کانکاح مقدس بی بی کے ساتھ ہو سکتا ہے یا نہیں ؟ (ظاہرشاہ)

جواب :صورت مسئولہ میں شاہ زیب کیلئے مقدس بی بی کے ساتھ نکاح کرنا شرعاًجائزہے بشرطیکہ کوئی اوروجہ حرمت کی نہ ہو(رد المحتار، 3؍217) ۔

عصر وعشاء میں رہ جانے والی2رکعتیں ادا کرنے کا طریقہ 

سوال:عصریا عشاء کی 2رکعت نکل جائیں تو بقیہ 2رکعت کیسے ادا کریں ؟ (حارث، کراچی)

جواب: امام کے سلام پھیرنے کے بعد اپنی بقیہ نمازاس طرح  اداکرے کہ اپنی پہلی رکعت میں ثناء، اعوذباللہ، بسم اللہ، سورہ فاتحہ اور سورۃ پڑھے اسی طرح دوسری رکعت میں بسم اللہ، سورہ فاتحہ اور سورۃ ملاکر رکعت پوری کرکے سلام پھیردے۔

فیکٹری کی مسجد میں نماز جمعہ

سوال :مواچھ گوٹھ میں ایک فیکٹری ہے جس کی مسجد میں 4نمازیں باجماعت اداکی جاتی ہیں جبکہ فجراور اتوارکی نمازیں امام صاحب کے دورہونے کی وجہ سے جماعت کے ساتھ نہیں ہوتیں۔ماضی میں جمعہ و عیدین کی نمازیں بھی یہاں دانہیں کی جاتی تھیں،نہ ہی تراویح کی نمازپڑھی جاتی تھی۔

اب فیکٹری کے مالک اورمینجرکوباہرنکلنے میں جانی خطرات کی وجہ سے ایک ملازم(جوکہ عالم دین ہیں)نے فیکٹری کے اندرجمعہ کی نمازکاسلسلہ شروع کردیاہے۔واضح رہے کہ اس فیکٹری میں تقریباً80کے قریب مزدورہیں جن کی رہائش فیکٹری کے اندرہی ہے اوراس کے علاوہ فیکٹری کے باہر2اورفیکٹریوں سے بھی نمازی اس فیکٹری میں نمازجمعہ کیلئے آتے ہیں۔ جمعہ کے دن تقریباً40مقتدی ہوتے ہیں، نیزتراویح کی نمازبھی 2سال سے اداکی جارہی ہے جبکہ عیدین کی نمازفی الحال نہیں ہوتی۔پوچھنا یہ ہے کہ اس جگہ جس میں فجراوراتوارکی نمازیں باجماعت ادانہیں کی جاتیں تو یہاں نماز جمعہ ادا کرنا درست ہے یا نہیں؟ اس تسلسل کوباقی رکھنے یاختم کرنے میں مفتیان کرام کی کیارائے ہے ؟ (سکندر علی، مواچھ گوٹھ کراچی)

جواب: نماز جمعہ کے جائز ہونے کیلئے شہر یا بڑا قصبہ ہونا تو ضروری ہے لیکن مسجدیاایسی مسجد کا ہونا جس میں5 وقت نمازجماعت سے ہوتی ہو،ضروری نہیں۔لہٰذاصورت مسئولہ میں مذکورہ جگہ جمعہ کی نمازاداکرناشرعاًجائزہے۔(کذافی امدادالسائلین 2؍212 )،(فی الھدایۃ،1؍168)

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

مغربی قوتیں اور پاکستانی سیاسست

نئی امریکی انتظامیہ اور اس کے عہدیداروں کے پاکستانی سیاست میں چرچے ہیں۔ نو منتخب امریکی صدر کے نمائندہ برائے خصوصی مشن رچرڈ گرینیل کے یکے بعد دیگرے ٹویٹس ملکی سیاسی صورتحال میں ہلچل پیدا کر رہے ہیں۔

مذاکراتی عمل سے وزیراعظم پر امید کیوں؟

حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکراتی عمل کے آغاز سے قومی سیاست میں کسی حد تک ٹھہرائو آیا ہے ۔کہا جاتا ہے کہ جب سیاسی قیادتیں میز پر آ بیٹھیں تو مسائل کے حل کا امکان پیدا ہو جاتا ہے اور سیاسی معاملات آگے بڑھتے نظر آتے ہیں۔

کراچی میں پانی کا بحران ،احتجاج اور مقدمے

پیپلز پارٹی اور حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) میں اختلاف ہر روز بڑھتا جا رہا ہے اور پی پی رہنما گاہے بگاہے بالواسطہ یا بلاواسطہ تنقید کررہے ہیں۔ یہ تنقید بظاہر حکومت کی پالیسیوں پر ہے لیکن ایسا لگتا ہے کہ اندرون خانہ کوئی اور ہی کھچڑی پک رہی ہے۔

دیر آیددرست آید

پاکستان تحریک انصاف اور وفاقی حکومت کے مابین مذاکراتی عمل شروع ہو گیا ہے جس کا پہلا دور پیر کے روز پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔ اگرچہ باضابطہ مذاکرات دو جنوری کو ہونے جارہے ہیں لیکن یہ سلسلہ شروع تو ہوا۔ پاکستان تحریک انصاف کو بھی اس بات کا احساس ہو گیا ہے کہ مذاکرات کے ذریعے ہی مسئلے کا کوئی حل نکالاجاسکتا ہے۔

خونی سال رخصت ہوا

2024ء بلوچستان کیلئے اچھا ثابت نہیں ہوا۔ عام انتخابات کے بعد 24فروری کو صوبے میں پیپلز پارٹی مسلم لیگ (ن) اور بلوچستان عوامی پارٹی کی مخلوط صوبائی حکومت نے صوبے میں اقتدار سنبھالا۔

سیاسی بحران ٹل گیا

آزاد جموں و کشمیر میں تین ہفتوں سے جاری سیاسی بحران بالآخر ختم ہو گیا۔ مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں نواز شریف اور صدر پاکستان آصف علی زرداری کی مداخلت سے دونوں جماعتوں نے چوہدری انوار الحق کی حکومت کی حمایت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔