مسائل اور ان کا حل

تحریر : مفتی محمد زبیر


والدسے پہلے فوت شدہ بیٹے کا والد کی میراث میں حصہ نہیں سوال : میرے دادامحمداسحاق کے 2بیٹے اور3 بیٹیاں تھیں۔ جن میں سے ایک بیٹی اورایک بیٹا (میرے والدمحمداشفاق مرحوم)داداکی زندگی میں ہی انتقال کرگئے تھے جبکہ ایک بیٹے کاانتقال والدکے بعد ہوا ہے۔ قرآن وحدیث کی روشنی میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ آیا باپ سے پہلے بیٹا انتقال کر جائے تواس کی بیوہ اوربچے وراثت سے محروم ہوجاتے ہیں؟ بعض لوگوں کاخیال ہے کہ والدکی زندگی میں بیٹا یا بیٹی فوت ہو جائے تو ان کا وراثت پر کوئی حق نہیں ہوتا۔ (وضاحت: محمد اسحاق مرحوم کے جس بیٹے کاانتقال مرحوم کے بعد ہوا ہے اس کے 2بیٹے اور 3 بیٹیاں ہیں۔ نیز محمداسحاق مرحوم کے والدین اور دادادادی ان سے پہلے وفات پاچکے ہیں)۔ (محمد فرقان ولدمحمد اشفاق)

جواب :والدکی زندگی میں انتقال کرنے والے بیٹے یابیٹی کا والدکی میراث میں شرعاًحق نہیں، نیز بیٹے کی موجودگی میں پوتاشرعاًوارث نہیں ۔صورت مسئولہ میں آپ کے داداکے انتقال کے وقت چونکہ ان کاایک بیٹازندہ تھا لہٰذا اب مرحوم محمداسحاق کی جائیداد میں مرحوم محمد اشفاق اوران کی بیوہ و اولاد کا شرعاًکوئی حق نہیں ہے (فی صحیح مسلم، 2؍ 34)۔

اذان مغرب اور نماز کے

 درمیان وقفہ کی شرعی حیثیت 

سوال :کئی مساجدمیں نمازمغرب کی اذان کے بعد2،3یا5منٹ کاوقفہ کیاجاتاہے اور پھرجماعت کھڑی ہوتی ہے۔ان مساجدمیں اس بات کو لکھ کر بورڈ پر بھی آویزاں کیا گیا ہے۔(قاضی حنفی، چکوال)

جواب: غروب کا یقین ہوجانے کے بعد اذان دے دینی چاہئے اور پھر اذان اور نماز کے درمیان چند منٹ تک کا وقفہ کرنا درست ہے۔ عام حالات میں چندمنٹ سے زیادہ تاخیر کرنا خلاف مستحب ہے نیز اتنی دیر کرنا کہ ستارے ظاہر ہوجائیں مکروہ ہے لہٰذا چندمنٹ سے زیادہ تاخیر کرنے سے احتراز کرنا چاہئے۔ ( تفصیل کیلئے دیکھئے امداد الفتاوی 1؍105، و امداد الاحکام1؍413) ۔

سوسائٹی میں خریدے گئے 

پلاٹ پر زکوٰۃ کا مسئلہ 

سوال: درج ذیل سوالوں کے جوابات کتاب و سنت کی روشنی میں درکار ہیں: 

(1) میں نے ریٹائرمنٹ کے بعدحاصل شدہ رقم سے ایک قطعہ پلاٹ اقساط میں خریدا یہ سوسائٹی نے میرے نام منتقل کردیاہے اورکئی سال سے خالی پڑا ہے۔ اس کی قیمت میں اتار چڑھاؤہوتارہتاہے ۔اب تک غالب خیال یہ ہے کہ اسے فروخت کردوں گا۔ اس پرزکوٰۃ اداکرنی ہو گی یا نہیں؟مالیت کاتعین کیسے ہو گا، کیاشریعت میں جامدسرمایہ کاکوئی تصورہے؟

جواب:اگرمذکورہ پلاٹ خریدتے وقت بھی آپ کا یہی غالب خیال تھاکہ فروخت کریں گے توایسی صورت میں اس پرزکوٰۃ واجب ہے اورگزشتہ تمام برسوں کاحساب کرکے اس کی زکوٰۃ اداکی جائے۔ اگرخریدتے وقت یہ خیال نہ تھابعدمیں یہ خیال ہواتوایسی صورت میں جب تک آپ اسے فروخت نہیں کریں گے، اس پرزکوٰۃ واجب نہیں ہوگی۔

آدھی اقساط اداکئے گئے

 پلاٹ پر زکوٰۃ کا معاملہ

سوال (2):دوسرا ایک پلاٹ قسطوں پر لیا ہے ، ابھی نصف سے زیادہ قیمت واجب الادا ہے اورمیرے نام الاٹمنٹ ہے۔ اس صورت میں زکوٰۃ کی صورت کیاہوگی، قیمت کاتعین کیسے ہوگا؟(محمدسلیم ،ماڈل ٹاؤن لاہور)۔

جواب:اگریہ پلاٹ فروخت کرنے کیلئے نہیں لیاتواس پرزکوٰۃ نہیں،اوراگرفروخت کرنے کے ارادہ سے لیاہے تواس کی کل موجودہ قیمت پرزکوٰۃ واجب ہوگی۔ البتہ اس سے بقیہ واجب الادا اقساط کے بقدر رقم منہا کی جائے گی۔

اڑتے پرندے کی بیٹ کا معاملہ

سوال: اگر اڑتے جانور کا پیشاب کپڑے پر لگ جائے تو کیا ناپاک ہو جاتا ہے؟ (نصیر احمد، گارڈن ٹاؤن لاہور)

جواب:حلال پرندوں کی بیٹ پاک ہے اور حرام پرندوں کی بیٹ نجس ہے۔ نیز حلال پرندوں میں مرغی ،بطخ اورمرغابی کی بیٹ نجس ہے لہٰذا ان کی بیٹ کپڑے پر لگنے کی صورت میں کپڑاپاک کیا جائے ( بہشتی زیور2؍67)۔

رخصتی سے پہلے طلاق کی

 صورت میں آدھا مہر لازم

سوال: ایک نوبیاہتا جوڑے میں حق زوجیت ادا کئے بغیر لڑکی والوں کے اصرار پر علیحدگی ہو گئی، حق مہرجونکاح فارم پردرج ہے پورا ادا کرنا ہو گا یا کمی بیشی ہو سکتی ہے؟ رہنمائی فرمائیں (صوبیدار (ر)نوردل، ضلع اٹک)

جواب: علیحدگی سے مراد اگر طلاق ہے تو ایسی صورت میں رخصتی اور میاں بیوی کے درمیان تنہائی سے پہلے طلاق ہونے کی بنا ء پر آدھا مہر شرعاً لازم ہے لہٰذا جو مہر طے کیا گیا تھا اس کا نصف شوہرکو ادا کرنا لازم ہے۔ اگر علیحدگی سے مراد مہر کے بدلے طلاق یا خلع ہے تو ایسی صورت میں تفصیل لکھ کر سوال دوبارہ کرلیا جائے ۔

مرغا فرشتے کو دیکھ کر اذان دیتا ہے؟ 

سوال :ہمارے پڑوس میں ایک مرغاہے 24 گھنٹے اذان دیتاہے، بہت کم خاموش رہتاہے۔ کیامرغے کوفرشتہ نظرآتاہے تواذان دیتاہے؟

جواب:جی ہاں حدیث شریف میں ہے مرغا فرشتے کو دیکھ کراذان دیتاہے۔ ’’جب تم مرغ کوبانگ دیتے سنو تو اللہ کا فضل مانگو کیونکہ وہ فرشتے کو دیکھتا ہے‘‘ (مظاہر حق 2؍577)۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

پاکستان اپنے اصولی موقف پر قائم:چیمپئنز ٹرافی:معاملہ لٹک گیا

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی2025ءکا ایونٹ جو 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان میں شیڈول ہے بھارت کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے ایک تنازع کی شکل اختیار کر چکا ہے۔ پاکستان میزبانی کے اپنے اصولی موقف پر سختی سے ڈٹا ہوا ہے، جس کے بعد بھارت نے مزید وقت مانگ لیا ہے۔ اسی لئے گزشتہ روز ہونے والا آئی سی سی کا اجلاس بھی نہ ہو سکا اور ذرائع کے مطابق اب یہ اجلاس اگلے 48 گھنٹوں میں ہونے کا امکان ہے۔

فیڈرل ویمنز باسکٹ بال ٹورنامنٹ

پاکستان میں باسکٹ بال کا کھیل روز افزوں ترقی کر رہا ہے۔ اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ آج کل نہ صرف قومی اور صوبائی سطح پر باسکٹ بال کے متواتر ٹورنامنٹس اور دیگر مقابلے ہو رہے ہیں بلکہ ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں بھی اس کھیل کے ایونٹس کا انعقاد ہو رہا ہے۔

دوستی ہو تو ایسی

کامران اور عمر کی دوستی پوری کالونی میں مشہور تھی۔ دونوں ایک دوسرے پر جان چھڑکتے تھے۔ سب کامران کو پیار سے کامی کہتے تھے۔ ایک دفعہ عمر، ٹیچر سے پانی پینے کا پوچھ کر گیا لیکن پھر اس کی واپسی نہیں ہوئی۔ جوں جوں وقت گزر رہا تھا، کامی پریشان ہو رہا تھا۔ چھٹی کے وقت کامی، عمر کے گھر گیا اور کہا ’’ آنٹی! عمر، ٹیچر سے پانی کا پوچھ کر گیا تھا لیکن واپس نہیں آیا، کیا وہ گھر آ گیا ہے؟‘‘۔ اس بات سے عمر کے گھر والے پریشان ہو گئے۔

کریلا

کریلا میرا نام بچو! کریلا میرا نام سبزی میں ہے خاص مقامگہرا ہرا ہوں میں خوش رنگ

میری پہلی سیر

میرے پیارے پیارے بھائیوں اور بہنوں اور روزنامہ دنیا کے بچوں کے صفحہ ’’پھولوں کی دُنیا‘‘ کے باقاعدہ مطالعہ کرنے والے ساتھیو! میرا نام محمد بن ڈاکٹر نوید انجم جٹ ہے۔ اس وقت میں چار برس کا ہوں۔ میں نے چند ماہ قبل اپنی والدہ ڈاکٹر اسماء سلیم پی ایچ ڈی سے پہاڑی علاقہ جات دیکھنے کی فرمائش کی جو چھٹیوں پر تھیںاور انہوں نے صوبہ کے پی کے شہر مردان کی یونیورسٹی میں ملازمت کیلئے درخواست دے رکھی تھی۔ مردان یونیورسٹی کی انتظامیہ نے انہیں انٹرویو کی کال دی تو مجھے لگا کہ اب میری خواہش پوری ہونے والی ہے جس پر خوشی کی انتہا نہ رہی۔

سنہرے موتی

٭… اس دنیا میں اتنی بلند دیواروں والے محلوں میں نہ رہو کہ جس میں تمہاری آواز گھٹ جائے۔ ٭… آنکھیں بولتی ہیں اور ان کی زبان صرف آنکھ ہی جان سکتی ہے۔