میری پہلی سیر
میرے پیارے پیارے بھائیوں اور بہنوں اور روزنامہ دنیا کے بچوں کے صفحہ ’’پھولوں کی دُنیا‘‘ کے باقاعدہ مطالعہ کرنے والے ساتھیو! میرا نام محمد بن ڈاکٹر نوید انجم جٹ ہے۔ اس وقت میں چار برس کا ہوں۔ میں نے چند ماہ قبل اپنی والدہ ڈاکٹر اسماء سلیم پی ایچ ڈی سے پہاڑی علاقہ جات دیکھنے کی فرمائش کی جو چھٹیوں پر تھیںاور انہوں نے صوبہ کے پی کے شہر مردان کی یونیورسٹی میں ملازمت کیلئے درخواست دے رکھی تھی۔ مردان یونیورسٹی کی انتظامیہ نے انہیں انٹرویو کی کال دی تو مجھے لگا کہ اب میری خواہش پوری ہونے والی ہے جس پر خوشی کی انتہا نہ رہی۔
ہم15نومبر2024ء بروز جمعتہ المبارک کی شب بس میں سوار ہو کر مردان پہنچے۔ ہم نے 16نومبر2024ء صبح 9بجے والدہ کو یونیورسٹی میں انٹر کیا۔ میں اپنے ابو جان کے ہمراہ مردان شہر کی سیر کیلئے چل پڑا۔ ریلوے اسٹیشن اور وہاں کی مختلف مارکیٹس، بازار اور اہم یادگار مقامات کی سیر کی۔ وہاں کے ماحول کا بغور جائزہ کیا وہاں کے باسی افراد کو زندگی گزارنے کے طور طریقوں کا اپنی چشم سے مشاہدہ کیا کہ وہ کیسے زندگی بسر کر رہے ہیں۔
میں نے مردان کے علاوہ واپسی پر خوبصورت پہاڑیوں کا نظارہ کیا۔ ان حسین مناظر سے لطف اندوز ہوتا ہوا رات 11بجے فیصل آباد میں انٹر ہوئے۔
گھر آکر اپنی بہن علیشہ فاطمہ، بہن اربش انجم کو اپنے سفر بارے تفصیلاً بتایا۔ یہ میری زندگی کا پہلا حسین سفر اور سیر تھی۔جس سے مجھے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔