ذرامسکرایئے
استاد: بھینس کی کتنی ٹانگیں ہوتی ہیں؟ شاگرد: سر! یہ تو کوئی بیوقوف بھی بتا دے گا۔ استاد: اسی لیے تو تم سے پوچھ رہا ہوں۔٭٭٭
ایک بڑھیا کو ٹھوکر لگی اور وہ سڑک پر گر گئی۔ ایک نوجوان بھاگا بھاگا بڑھیا کے پاس پہنچا اور جلدی سے اسے اٹھا لیا۔
بڑھیا نے دعا دی: ’’ بیٹا تونے مجھے اٹھایا اللہ تجھے اٹھائے‘‘۔
بیوی نے اپنے شوہر سے پوچھا : ’’آخر آپ نے کس چیز سے اندازہ لگایا کہ ہمارا منا بڑا ہوکر سیاست دان بنے گا‘‘؟
’’منا دراصل ایسی باتیں کرتا ہے جو کانوں کو تو بھلی لگتی ہیں لیکن غور کرو تو اُن کا کوئی مفہوم نہیں نکلتا۔‘‘
شوہر نے سرہلاتے ہوئے جواب دیا۔
٭٭٭