کریلا
کریلا میرا نام بچو! کریلا میرا نام سبزی میں ہے خاص مقامگہرا ہرا ہوں میں خوش رنگ
مجھ کو جو دیکھے ہو دنگ
لوگ کہیں میں نیم چڑھا ہوں
خوبیوں میں تو سب سے بڑا ہوں
معدے کو دیتا ہوں طاقت
صحت کی کرتا ہوں حفاظت
حکما میرے گن گاتے ہیں
بچے، بوڑھے سب کھاتے ہیں
دال کے ساتھ بھی پک جاتا ہوں
بدن کو ٹھنڈک پہنچاتا ہوں
ٹکڑے کرکے مجھے سکھائو
جاڑوں میں بھی مجھے پکائو
قیمہ بھر کے پکائو مجھ کو
خوب مزے سے کھائو مجھ کو
میرے کڑوے پن پہ نہ جائو
فائدے میرے دھیان میں لائو
میرا کڑوا پن ہے پیارا
مجھے جو کھائے لے چٹخارا
حامد! تم بھی کھاتے رہنا
مجھ سے فیض اٹھاتے رہنا
(حامد علی)