پہیلیاں
آپ جلے نہ مجھے جلائے اس کا جلنا میرے من بھائے گھوم گھوم کر ہوئی تیارسب کو آئے اس پہ پیارجواب :جلیبی
اس سبزی کا نام بتائیں جس کا آخری حرف ہٹانے سے کھانے کی ڈش اور پہلا حرف ہٹانے سے قیمتی چیز بن جاتی ہے؟
جواب۔کھیرا( کھیر اور ہیرا)
وہ کیاچیز ہے جس کو جتنا بھی ٹھنڈا کرلو ہمیشہ گر م ہی رہتا ہے؟
جواب۔گر م مصالحہ۔
وہ کیا ہے جس کی کھال اتارو تو ا سے کچھ نہیں ہوتا لیکن اتارنے والا رونا شروع کردیتا ہے؟
جواب۔پیاز