ذرامسکرایئے

انکم ٹیکس آفیسر راہ چلتے ہوئے ایک بچے نے سکہ نگل لیا۔ اس کی ماں بڑی پریشان ہوئی۔ کافی کوششوں کے بعد بھی سکہ نہ نکل سکا، پاس ہی سے ایک آدمی گزر رہا تھا۔اس نے بچے کو الٹا کیا اور سکہ نکال لیا۔
ماں نے شکریہ ادا کرتے ہوئے پوچھا: آپ ڈاکٹر معلوم ہوتے ہیں۔
جی نہیں آپ کو غلط فہمی ہوئی ہے میں انکم ٹیکس آفیسر ہوں۔ آدمی نے جواب دیا۔
ٹائی کا فائدہ
آصف کاشف سے: ٹائی کا سب سے بڑا فائدہ کیا ہے؟
کاشف: اسے اتارنے کے بعد بڑا سکون ملتا ہے۔
صندوق
کروڑ پتی باپ اپنے بیٹے سے:بیٹے محنت کیا کرو۔ میری طرف ہی دیکھو میں جب گائوں سے آیا تھا تو میرے پاس سوائے ایک صندوق کے کچھ نہ تھا اور آج میں کوٹھی، کار، بینک بیلنس کا مالک ہوں۔
بیٹے نے پوچھا مگرابو اس صندوق میں کیا تھا؟
باپ بولا: دو کروڑ روپے۔