رہنمائے گھر داری

بالوں کا جھڑنا اکثر لڑکیاں یہ شکوہ کرتی ہیں کہ وہ اپنے بالوں کی صفائی کا بے حد خیال رکھتی ہیں مگر پھر بھی ان کے بال گرتے ہیں۔ ایسی بچیوں کو بتانا چاہوں گی کہ یا تو وہ بہت زیادہ سوچتی ہیںیا انہیں دماغی کمزوری ہے جس کی وجہ سے ان کے بال جھڑتے ہیں۔ انہیں چاہئے کہ وہ اپنی غذا پر بہت زیادہ دھیان دیں۔پھل اور سبزیوں کا استعمال زیادہ کریں اور دودھ لازمی پئیں۔ میں آپ کو کچھ ٹوٹکے بتا رہی ہوں۔ آپ وہ استعمال کریں اگر اللہ نے چاہا تو فرق پڑے گا۔
میتھی دانہ1چمچ،ہنس راج 2چمچ،کلونجی 1چمچ، سرمہ ایک ڈلی،Rosenrry Ess oil، سرسوں کا تیل پائو، کڑی پتہ15سے 20پتے۔ سب سے پہلے میتھی دانہ رات میں بھگوا کر رکھ دیں۔ پانی جذب ہوجائے گا۔ پھر ان کو سرسوں کے تیل میں گرم کر لیں اتنا کہ پانی نہ رہے، پھر اس میں کلونجی، ہنس راج، Rosenrry Ess oil، سرمہ اور میتھی کے پتے ملا کر نیلی بوتل میں بھر کر دھوپ دیں، ایک ہفتہ رک کر پھر استعمال کریں۔
پتلے بالوں کیلئے ماسک
ایلوویرا جوس 2چمچ،انڈے کی زردی ایک عدد، کمیلہ پائوڈر ایک چمچ، خشک دودھ ایک چمچ،کیسٹر آئل 2چمچ۔ان سب کو ملا کر اچھی طرح سے پیسٹ بنا لیں اور بالوں کی جڑوں میں لگائیں۔ آدھے گھنٹے بعد واش کر لیں۔
چہرے پر بلیک ہیڈز
چہرے پر بلیک ہیڈز اکثر لڑکیوں کے نکل آتے ہیں، ان سے چھٹکارے کیلئے وہ بہت سارے ٹوٹکے آزماتی ہیں لیکن زیادہ فرق نہیں پڑتا۔انہیں یہ کہنا چاہوں گی کہ بلیک ہیڈز زیادہ چہرے پر آئل آنے کی وجہ سے یاڈسٹ کی وجہ سے بھی ہوتے ہیں۔ آپ کسی بھی اچھے ہربل فیس واش سے منہ دھولیں۔ آئل فری پروڈکسٹس استعمال کریں۔ بلیک ہیڈز ختم کرنے کیلئے چہرے کی صفائی بہت ضروری ہے۔ آپ پھل اور سبزیوں کا استعمال زیادہ کریں جوسز زیادہ پئیں۔ سلاد کھائیں، ناریل کھائیں، ناریل کا پانی پئیں۔ ایک ٹوٹکا بتا رہی ہوں وہ استعمال کریں اللہ نے چاہا تو ضرور فرق پڑے گا۔شہد آدھی چمچ، لیموں آدھا، برائون شوگر ایک چمچ۔ان تمام چیزوں کو ملا کر جہاں بلیک ہیڈز ہیں وہاں Rubکرنا ہے۔