آج کا پکوان: کھٹی مچھلی

اجزاء: مچھلی آدھا کلو، سرخ مرچ ایک چمچ، نمک ایک چائے کا چمچ، اجوائن ایک چائے کا چمچ، امچور ایک چائے کا چمچ، آئل ڈیڑھ پیالی، لہسن ایک گٹھی۔
ترکیب: تمام مسالوں کو اچھی طرح پیس لیں۔ اس آمیزے کو مچھلی کے صاف کیے ہوئے ٹکڑوں کے دونوں جانب لگا کر دو تین گھنٹے کیلئے رکھ دیں۔ آئل کو گرم کریں اور ایک ایک ٹکڑا اچھی طرح اس میں سرخ کر کے نکالتی جائیں۔ کھٹی مچھلی تیار ہے۔
مٹھی کباب
اجزاء :گائے کا قیمہ250 گرام،بیسن3 کھانے چمچ،ہرا دھنیا (چوپ کیا ہوا)1/4 گڈی، ہری مرچیں(چوپ کیا ہوئی) 3 عدد، پودینہ(چوپ کیا ہوا)1/4گڈی،پیاز(چوپ کیا ہوئی) ایک عدد، ٹماٹر (چوپ کیا ہوا)ایک عدد، پسا ہوا سفید زیرہ1/2 چائے کا چمچ،چاٹ مصالہ1/2چائے کا چمچ،انڈہ ایک عدد،کٹی ہوئی لال مرچ1/2 چائے کا چمچ، نمک حسب زوق،تیل تلنے کیلئے.
ترکیب:ایک پیالے میں تیل کے علاوہ باقی تمام اجزاء ڈال کر ہاتھ سے یکجان کرلیں۔ اس آمیزے کو مٹھی میں دباتے ہوئے لمبوترے کباب بنالیں۔ کڑاہی میں تیل گرم کریں۔ اور کبابوں کو اس میں سنہری تل کر نکالیں۔
سیاہ زیتون اورسرخ مرچ کا سلاد
اجزاء:سیاہ زیتون 60 گرام (آدھا کپ)، آلو 720 گرام، سرخ مرچ (تازہ)200گرام،گوشت کے باریک پارچے10 گرام
ڈریسنگ:سلاد کے پتے ایک گھٹی، لیمن جوس کھانے کے دو چمچ،سلاد کے کٹے ہوئے پتے کھانے کے دو چمچ،ابلی ہوئی سفید شکرقندی15 گرام،مایونیز125 ملی لیٹر،1/2 کپ،ٹماٹر پیسٹ کھانے کا ایک چمچ،لہسن کچلا ہوا دو جوئے،سبز دھنیا ، تازہ کھانے کے دو چمچ۔
ترکیب:آلوئوں کو ابال لیں پھر چھلکے اتار کر سلائیس میں کاٹ لیں اور ٹھنڈا ہونے دیں۔ گوشت کے پارچوں کو چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں پھر آلو، گوشت کے پارچے، سلاد کے پتے اور باقی تمام اجزا کو ایک بڑے بائول میں ڈال دیں۔ پھر ڈریسنگ کے تمام اجزاء کو اس پر بکھیر دیں، چھ افراد کیلئے سلاد تیار ہے۔