مسائل اور ان کا حل

تحریر : مفتی محمد زبیر


لڑکے والوں کی طرف سے دیا گیا زیور کس کی ملکیت ہے ؟ سوال :میری بیٹی کو میرے دامادنے تحریری طورپر3 طلاقیںدے دی ہیں۔ لڑکی کو اس کے والدین کی طرف سے ملنے والا جہیز کاسامان اور سونا تو لڑکے والے واپس کرنے کیلئے تیار ہیں، لیکن جو سونا لڑکے والوں کی طرف سے لڑکی کو شادی میں دیاگیاتھااس کے بارے میں وہ کہہ رہے ہیں کہ یہ ہم نے زیبائش کیلئے دیاتھااس لئے یہ ہم نہیں دیں گے۔اب آپ رہنمائی فرمائیں کہ لڑکی اس سونے کی حقدارہے یا نہیں؟

جواب : جہیزاورجوزیورات لڑکی والوں کی طرف سے لڑکی کودیئے گئے ہیں، ان کی مالک لڑکی ہے اورجوزیورات لڑکے والوں کی طرف سے لڑکی کو دیئے گئے اگر واقعتاًاستعمال کیلئے دیئے گئے تھے (جیساکہ سوال سے معلوم ہوتا ہے )توان کامالک لڑکاہے ،تاہم جو زیورات لڑکی کومہرمیں دیئے ہوں یاباقاعدہ تصریح کرکے لڑکی کو مالکانہ طورپرھبہ کئے ہوں ان کی مالک لڑکی ہوگی۔

بیٹے کی مطلقہ سے نکاح 

سوال : میرے ایک دوست کی شادی چند سال پہلے ہوئی تھی ۔کچھ عرصہ کے بعدلڑکے نے لڑکی کوطلاق دے دی۔لڑکی اس کے خاندان کی نہیں تھی بلکہ باہرسے یعنی دوسرے خاندان سے شادی کرکے لائی گئی تھی۔اب لڑکے کاباپ اس لڑکی سے شادی کرنا چاہتا ہے۔ آپ سے گزارش ہے کہ قرآن و حدیث کی روشنی میں فتویٰ دیں کہ یہ شریعت میں جائز ہے؟۔

جواب: صورت مسئولہ میں مذکورہ لڑکی بیٹے کے نکاح میں آنے کی وجہ سے باپ کیلئے محرم بن چکی ہے ،اب اس کالڑکے کے باپ سے نکاح نہیں ہو سکتا، لہٰذا اس سے احتراز لازم ہے۔(سورۃ نساء:آیت نمبر23)

ماموں اور بھانجے کی بیوی

 کے درمیان پردے کا مسئلہ 

سوال: کیا ماموں کا اپنے بھانجے کی بیوی سے پردہ ہے؟

جواب: ماموں اور بھانجے کی بیوی کے درمیان پردہ شرعاًضروری ہے ۔

نکاح کے وقت کلمہ پڑھوانا 

سوال :کیا نکاح کے وقت دولہا سے کلمہ پڑھوانا ضروری ہے ؟

جواب :نکاح کے وقت کلمہ پڑھوانا نکاح کی شرائط میں سے نہیں ہے، لہٰذا عام حالات میں ہر ایک سے بوقت نکاح کلمہ پڑھوانا یا اسے لازم سمجھنا شرعاً درست نہیں ۔

نفلی صدقہ سے خود کھانا 

سوال:کوئی شخص کھانے کی کوئی چیزصدقہ کرے، مثلا ًلوگوں کیلئے چاول کی دیگ پکائے۔ کیا اب اس میں سے خود کھا سکتا ہے؟ (زوہیب ظہیر، کراچی)

جواب :نفلی صدقہ کیلئے کوئی کھانا تیار کیا جائے اورپھراس میں سے کچھ خودکھالے اور کچھ بطورصدقہ فقراء کوکھلادے تویہ جائزہے، لیکن ثواب صرف اس کھانے کے صدقہ کا ہو گا جتنا فقراء نے کھایاہے ۔

دیر سے نماز فجرپڑھنے کی 

صورت میں نمازکی نیت 

سوال:  اگر فجر کی نماز وقت پر نہ پڑھ سکے اور صبح اٹھتے ہی پڑھ لی جائے تو اس کی نیت قضا  نماز کی کرے یا ادا کی ؟ (جہانزیب )

جواب: طلوع آفتاب کے بعد فجر کی نماز قضا ء ہوتی ہے لہٰذا اگر سورج طلوع ہونے کے بعد اداکی جائے تو قضاء اور پہلے کی جائے تو ادا ہوگی۔ نیز قضا ء نماز، قضاء اور ادا دونوں نیتوں سے شرعاً ادا ہوجاتی ہے۔

مصنوعی اعضا ء لگوانا 

سوال:اگر حادثہ کی وجہ سے جسم کا کوئی حصہ ضائع ہوجائے تو کیا مصنوعی اعضاء لگوائے جا سکتے ہیں؟(نعمان، لاہور)

جواب: مصنوعی اعضاء لگوائے جا سکتے ہیں۔ اس میں شرعاً کوئی حرج نہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

بانی پاکستان،عظیم رہنما،با اصول شخصیت قائد اعظم محمد علی جناحؒ

آپؒ گہرے ادراک اور قوت استدلال سے بڑے حریفوں کو آسانی سے شکست دینے کی صلاحیت رکھتے تھےقائد اعظمؒ کا سماجی فلسفہ اخوت ، مساوات، بھائی چارے اور عدلِ عمرانی کے انسان دوست اصولوں پر یقینِ محکم سے عبارت تھا‘ وہ اس بات کے قائل تھے کہ پاکستان کی تعمیر عدل عمرانی کی ٹھوس بنیادوں پر ہونی چاہیےعصرِ حاضر میں شاید ہی کسی اور رہنما کو اتنے شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ہو جن الفاظ میں قائد اعظم کو پیش کیا گیا ہے‘ مخالف نظریات کے حامل لوگوں نے بھی ان کی تعریف کی‘ آغا خان کا کہنا ہے کہ ’’ میں جتنے لوگوں سے ملا ہوں وہ ان سب سے عظیم تھے‘‘

قائداعظمؒ کے آخری 10برس:مجسم یقینِ محکم کی جدوجہد کا نقطہ عروج

1938 ء کا سال جہاں قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی سیاسی جدوجہد کے لحاظ سے اہمیت کا سال تھا، وہاں یہ سال اس لحاظ سے بھی منفرد حیثیت کا حامل تھا کہ اس سال انہیں قومی خدمات اور مسلمانوں کو پہچان کی نئی منزل سے روشناس کرانے کے صلے میں قائد اعظمؒ کا خطاب بھی دیا گیا۔

جناحؒ کے ماہ وصال

٭ 25دسمبر 1876ء کو کراچی میں پیداہوئے۔٭ 04جولائی 1887ء کو سندھ مدرستہ السلام میں داخلہ ہوا۔ ٭ 1892ء کو اعلیٰ تعلیم کیلئے برطانیہ روانہ ہوئے۔٭ 1897ء کو بطور وکیل بمبئی ہائیکورٹ سے منسلک ہوئے۔

خود اعتمادی، خواتین کی معاشرتی ضرورت

خود اعتمادی ہر شخص کی شخصیت، کامیابی اور ذہنی سکون کا بنیادی جزو ہے۔ یہ وہ صلاحیت ہے جو انسان کو اپنے فیصلوں، خیالات اور احساسات پر یقین کرنے کی ہمت دیتی ہے۔

شال، دوپٹہ اور کوٹ پہننے کے سٹائل

سردیوں کا موسم خواتین کے فیشن میں تنوع اور نفاست لے کر آتا ہے۔ اس موسم میں شال، دوپٹہ اور کوٹ نہ صرف جسم کو گرم رکھتے ہیں بلکہ شخصیت، وقار اور انداز کو بھی نمایاں کرتے ہیں۔ درست سٹائل کا انتخاب خواتین کے لباس کو عام سے خاص بنا سکتا ہے۔

آج کا پکوان:فِش کباب

اجزا : فش فِلے : 500 گرام،پیاز :1 درمیانہ (باریک کٹا ہوا)،ہری مرچ : 2 عدد (باریک کٹی)،ہرا دھنیا : 2 چمچ،ادرک لہسن پیسٹ :1 چمچ،نمک : 1 چمچ،لال مرچ پاؤڈر : 1چمچ،کالی مرچ : آدھا چائے کا چمچ،زیرہ پاؤڈر : 1 چائے کا چمچ،دھنیا