آج کا پکوان :کیوی کیک
اجزا: میدہ ڈھائی پیالی، اندے تین عدد، چینی ڈیڑھ پیالی، نمک ایک چٹکی، کیوی فروٹ تین عدد، بیکنگ پاؤڈر دو چائے کے چمچ، بیکنگ سوڈا ایک چائے کا چمچ، دودھ ایک پیالی، سار کریم آدھی پیالی، فریش کریم دو پیالی، ونیلا ایسنس ایک چائے کا چمچ، مکھن دو سو گرام۔
ترکیب: دوآٹھ انچ کے کیک پین لے کر انہیں چکنا کرکے رکھ لیں اور اوون کو 180 سینٹی گریڈ پر 20 سے 25 منٹ پہلے گرم کرلیں۔ میدے میں نمک، بیکنگ پاؤڈر اور بیکنگ سوڈا ملا کر چھان لیں۔ مکھن کو صاف خشک پیالے میں ڈال کر بیٹر سے اتنی دیر پھینٹیں کہ وہ ہلکا ہو کر کریم کی شکل میں آجائے، پھر اس میں پسی ہوئی چینی ملا کر پانچ منٹ مزید پھینٹ لیں۔ اس مکسچر میں ایک ایک کرکے انڈا ڈالتے ہوئے پھینٹیں۔ چھان کر رکھے ہوئے میدے کو تھوڑا تھوڑا کرکے اس میں ڈالیں اور اچھی طرح ہلکے ہاتھ سے ملالیں۔ اس مکسچر کو دونوں کیک پین آدھا آدھا ڈال دیں اور گرم کیے ہوئے اوون میں 30 منٹ کے قریب بیک کریں۔ مکمل ٹھنڈا کرکے کیک کو پین سے نکال لیں۔ ایک کیک کے اوپر پھینٹی ہوئی سار کریم لگا کر اس پر کیوی کے سلائسز لگادیں اور اس پر دوسرا کیک رکھ دیں۔ آخر میں اس کیک کو پھینٹی ہوئی رکیم سے سجا کر اوپر کیوی سے گارنش کریں۔ یخ ٹھنڈا کرکے پیش کریں۔
سینڈوچ کیک
اجزا: میدہ تین چوتھائی پیالی، نمک ایک چٹکی، انڈے دو عدد، بیکنگ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ، دودھ چار کھانے کے چمچ، چینی آدھی پیالی، مکھن آدھی پیالی، کوکنگ آئل حسب ضرورت۔
ترکیب: میدے میں نمک اور بیکنگ پاؤڈر ملا کر چھان لیں، چینی کو پیس کر رکھ لیں۔ مکھن کو صاف خشک پیالے میں ڈال کر بیٹر سے پھینٹیں۔ جب وہ کریم کی شکل اختیارکرلے تو اس میں پسی ہوئی چینی ملا کر پھینٹیں۔ بیٹر چلاتے ہوئے ایک ایک کرکے انڈے میں شامل کرلیں۔ اس میں تھوڑا تھوڑا کرکے میدہ شامل کرکے پھینٹ لیں اور آخر میں دودھ ملالیں تاکہ آمیزہ بہت زیادہ گاڑھا نہ ہو۔ الیکٹرک سینڈوچ میکر کو گرم کرلیں اور اس کے اندر دونوں طرف اچھی طرح کوکنگ آئل لگا لیں۔ اس میں احتیاط سے چمچ سے آمیزہ ڈالیں اور اس کو بند کرکے دو منٹ تک رکھیں۔ سنہری کیک تیار ہو جائے گا۔ دوسے کیک اسی طرح سے بنالیں۔ ان کی چاکلیٹ یا اسٹابری ساس سے آئسنگ کریں۔ امید ہے یہ بچوں کو بہت پسند آئے گا۔
٭…٭…٭