رنگت نکھارنے والی 5اشیاء
یہ اشیاء ڈھونڈنے کی ضرورت نہیں آپ کے کچن میں ہی ہیں
دودھ میں کیلشیم کثیر مقدار پایا جاتا ہے۔ یہ ہمارے جسم کا نہایت اہم جزو ہے جو دیگر فوائد کیساتھ ساتھ جلدکی رنگت بہتر بنانے میں بھی معاون ہے ۔جسم کی اوپری جلد میں کیلشیم کی کافی مقدار پائی جاتی ہے جس کی کمی جلد کو سیاہ کرنے لگتی ہے۔دودھ جسم میں کیلشیم کی کمی دور کرنے کیساتھ ساتھ خشکی بھی دور کر کے جلد میں نمی اور تازگی پیدا کرتا ہے۔اس کے استعمال کے بارے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک پیالی دودھ لے کر ایک کپڑا اس میں بھگو کر جلد پر رگڑیں۔ خشک ہونے پر دوبارہ یہی عمل دہرائیں۔ایک ہفتے تک غسل کرنے کے بعد یہ عمل دہرانے سے جلد کی رنگت میں واضح فرق محسوس کریں گے۔
لیکٹک ایسڈ قدرتی طور پر جلد کو توانائی فراہم کرتا ہے جو کہ جسم کے مردہ خلیوں کو دور کرنے کی رفتار کو کنٹرول کرتا ہے۔لیکٹک ایسڈ کی کمی جلد کے مردہ خلیوں کو ہٹانے کی رفتار سست کر دیتی ہے۔لیکٹک ایسڈ کی کمی پوری کرنے کیلئے دہی کا استعمال نہایت مفید ہے۔اس کے استعمال کا طریقہ بھی نہایت آسان اور سادہ ہے۔ایک پیالہ دہی لے کر چند منٹ کیلئے جلد پر اس کا لیپ کریں اور پھر تازہ پانی سے دھو لیں،یا پھر دہی میں لیموں کا رس شامل کر لیں اور دلیہ ملا کر ماسک بنائیں۔اسے 15سے 20 منٹ کیلئے چہرے پر لگا رہنے دیں اور بعد میں ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھو لیں۔لیموں کے علاوہ1 چمچ دہی میں2 چمچ شہد ملا کر اس کا ماسک 10سے 15منٹ کیلئے چہرے پر لگانے کے بعد چہرہ دھو لیں۔چند بار کے استعمال سے ہی آپ کو جلد کی رنگت واضح طور پر صاف محسوس ہو گی۔
لیموں کا رس کئی بلیچ کریموں میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔اس کو استعمال کرنے کے بارے میں ماہرین بتاتے ہیں کہ لیموں کا رس لے کر روئی سے چہرے پر لگائیں اور20 سے 30 منٹ کے بعد پانی سے دھولیں تو داغ دھبوں کے نشان ہلکے ہو کر ختم ہو جائیں گے۔اس کے علاوہ لیموں کو دو حصوں میں کاٹ کر آہستہ آہستہ چہرے،ہاتھوں اور پائوں پر مساج کریں۔اسے 15سے20 منٹ لگا رہنے دیں اور بعد میں دھو لیں۔لیموں کا رس،شہد اور زیتوں کے تیل میں ملا کر15سے 20 منٹ کیلئے چہرے پر مساج کریں،بعد ازاں پانی سے دھو لیں۔اس میں ایک احتیاط یہ برتیں کہ لیموں کا رس لگانے کے بعد دھوپ میں ہر گز نہ نکلیں اور جلد پر موجود زخموں پر لگانے سے بھی اجتناب کریں۔
چاول کا آٹا: ایشیائی ممالک میں خواتین طویل عرصے سے جلد کی رنگت نکھارنے کیلئے چاول کا آٹا پانی میں شامل کر کے استعمال کر رہی ہیں۔ جدید سائنس نے بھی اس کی افادیت کی تصدیق کی ہے کہ چاو ل کا آٹا جلد کی رنگت بہتر بنانے میں معاون ہے۔یہ قدرتی طور پر جلد کو سورج کی کرنوں سے بچانے میں بھی مدد دیتا ہے۔اس کا ماسک بنانے کا طریقہ نہایت سادہ ہے۔چاول کے آٹے میں دودھ اور گرم پانی ملائیں۔پیسٹ بنانے کے بعد چہرے پر لگائیں اور 20 سے 30 منٹ لگا رہنے دیں،بعد میں سادہ پانی سے دھو لیں ۔یہ عمل ہفتے میں2 سے 3 بار دُہرائیں۔
بادام کے تیل کا استعمال جلد کیلئے نہایت مفید ہے۔اس میں موجود فیٹی ایسڈ، منرلز اور وٹامن ای،B6,B2جلد کی رنگت کو ہلکا کرنے میں مدد گار ہے۔اس کے علاوہ یہ چہرے کی جھریوں سے بھی حفاظت کرتا ہے اور جلد پر موجود داغ ہٹانے کیلئے بھی مفید ہے۔ استعمال کیلئے میٹھے باداموں کا تیل لے کر تھوڑا سا گرم کریں اور چہرے کے ساتھ گردن پر بھی اس کا مساج کریں ۔10سے 15 منٹ کیلئے چہرے اور گردن پر لگا رہنے دیں بعد ازاں ٹشو سے صاف کر دیں۔رات سونے سے قبل یہ عمل دہرائیں۔