کیا آپ جانتے ہیں؟

چاند پر کسی قسم کی کوئی آواز کیوں سنائی نہیں دیتی ہے؟ اس کی وجہ یہ ہے کہ آواز لہروں کے ذریعے سفر کرتی ہے۔ چونکہ چاند پر ہوابالکل ہی نہیں ہے لہٰذا آواز کے سنائی دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
شہد کوہضم کرنے کی ضرورت کیوں محسوس نہیں کی جاتی؟
چونکہ شہد مکھیوں کے ذریعے سے پہلے ہی ہضم کے عمل سے گزر چکا ہوتاہے اس لئے آدمی کے معدے کو اسے ہضم کرنے میں ذرا بھی دقت نہیں ہوتی اور اسی وجہ سے یہ فوراً ہی جزو بدن بن جاتاہے۔