آج کا پکوان: بٹرچکن
اجزاء: چکن بون لیس:1/2کلو،دہی:1/2کپ،لال مرچ پاؤڈر:1چمچ،ہلدی: 1/2چائے کا چمچ،نمک: حسبِ ذائقہ، ادرک لہسن کا پیسٹ:1چمچ،لیموں کا رس:1چمچ،مکھن: 3سے4کھانے کے چمچ،ٹماٹر پیوری: 1کپ،کریم:1/2کپ،گرم مصالحہ:1/2چائے کا چمچ،ہرا دھنیا :سجاوٹ کیلئے۔
تر کیب: چکن کو،دہی،لیموں کے رس،نمک،لال مرچ،ہلدی اورادرک لہسن کے پیسٹ کے ساتھ میر ینیٹ کرنے کے لیے ایک گھنٹہ کے لیے رکھ دیں۔اب ایک پین میں مکھن گرم کر یں،چکن ڈال کر بھونیں یہاں تک کہ وہ گل جائے اور رنگ بدل جا ئے۔پھر اس میںٹماٹر پیوری شامل کریں اور اچھی طرح پکائیں۔اب کریم اور گرم مصا لحہ ڈال کر ہلکی آنچ پر5منٹ دم دیں۔اور اسے تھوڑا سا مکھن اور ہرا دھنیاچھڑک کر پیش کریں۔
پنیر رولز
اجزاء: پنیر(کدوکش کیا ہوا)1کپ،ابلے ہوئے آلو:2عدد(میڈیم سائز)،ہری مرچ:2عدد (باریک کٹی ہوئی)،ہرادھنیا:2کھانے کی چمچ،چاٹ مصالحہ :1چائے کا چمچ، لال مرچ پاؤڈر: 1/2چائے کاچمچ ،نمک حسبِ ذائقہ،سفیدڈبل روٹی کے سلائس:6سے 8عدد،پا نی: تھوڑا سا (ڈبل روٹی نرم کرنے کے لیے)،تیل (تلنے کے لیے)
ترکیب: ایک پیالے میں اُبلے ہوئے آلو ،ہری مرچ،ہرادھنیا،چاٹ مصالحہ، لال مرچ اورنمک دال کر اچھی طرح مکس کر یں،اب ڈبل روٹی کے کنا رے کا ٹکر اہلکا سا گیلا کریں،ہاتھوں سے دبا کر فلیٹ کریں اور تیا ر شدہ پنیر آمیزہ درمیان میں رکھ کر رول کی شکل دیں۔تیل گرم کر یںاور رولز کو اس میں ڈال کر پراؤن ہو نے تک فرائی کر یں۔چٹنی یا کیچپ کے ساتھ گر ما گرم پیش کر یں۔