آج کا پکوان:چکن ہانڈی
اجزا: چکن: ایک کلو (چھوٹے پیسز میں کٹا ہوا) دہی: ایک کپ، کریم: آدھا کپ، پیاز: 2 عدد (باریک کٹی ہوئی)۔
ٹماٹر: 2 عدد (باریک کٹے ہوئے یا پیس لیے ہوئے)، ادرک لہسن کا پیسٹ: 2 کھانے کے چمچ، ہری مرچ: 3،4 عدد (کاٹ لیں)، لال مرچ پاؤڈر: 1 چائے کا چمچ، ہلدی: آدھا چائے کا چمچ، دھنیا پاؤڈر: 1 چائے کا چمچ، گرم مصالحہ پاؤڈر: آدھا چائے کا چمچ، نمک: حسبِ ذائقہ، زیرہ: آدھا چائے کا چمچ (بھنا ہوا اور پسا ہوا)، مکھن یا گھی: 3،4 کھانے کے چمچ، تیل: 3 کھانے کے چمچ، ہرا دھنیا: تھوڑا سا (باریک کٹا ہوا)
ترکیب:ہانڈی میں تیل گرم کریں۔پیاز ڈال کر سنہری بھون لیں۔ادرک لہسن کا پیسٹ شامل کریں، خوشبو آنے تک پکائیں۔چکن شامل کریں اور درمیانی آنچ پر بھونیں یہاں تک کہ رنگ سفید سے ہلکا سنہری ہو جائے۔ٹماٹر، ہلدی، لال مرچ، دھنیا پاؤڈر اور نمک شامل کریں۔ ڈھک کر ہلکی آنچ پر 10،15 منٹ تک پکائیں تاکہ چکن گل جائے اور مصالحہ اچھی طرح بھن جائے۔ دہی شامل کریں اور چمچ سے اچھی طرح مکس کریں، جب تک تیل الگ ہونے لگے۔کریم اور مکھن شامل کریں، اور مزید 5،7 منٹ دم پر رکھیں۔آخر میں ہری مرچ، گرم مصالحہ اور ہرا دھنیا ڈال کر مکس کریں۔
چاکلیٹ براؤنی
اجزا:مکھن:100 گرام، ڈارک چاکلیٹ: 150 گرام، چینی: 1 کپ، انڈے :دو عدد،میدہ: ¾ کپ،کوکو پاؤڈر: 2 کھانے کے چمچ،بیکنگ پاؤڈ ر: آدھاچائے کا چمچ،نمک: ایک چٹکی،ونیلا ایسنس: ایک چائے کا چمچ،کٹے ہوئے اخروٹ یا بادام: آدھا کپ۔
ترکیب:اوون پہلے سے گرم کریں : 180 °C(یا 350 °F) پر۔ایک چھوٹی بیکنگ ٹرے کو چکنا کریں یا بٹر پیپر لگا لیں۔مکھن اور چاکلیٹ کو ایک پین میں ہلکی آنچ پر پگھلا لیں، پھر ٹھنڈا ہونے دیں۔ایک بڑے پیالے میں چینی اور انڈے ڈال کر اچھی طرح پھینٹیں۔اس میں ونیلا ایسنس اور پگھلی ہوئی چاکلیٹ مکسچر شامل کریں۔اب میدہ، کوکو پاؤڈر، بیکنگ پاؤڈر اور نمک چھان کر شامل کریں۔اگر چاہیں تو اخروٹ یا بادام بھی ڈالیں۔مکسچر کو ٹرے میں ڈال کر 25،30 منٹ کے لیے بیک کریں۔ٹھنڈا ہونے پر چوکور ٹکڑوں میں کاٹ کر پیش کریں۔