پہیلیاں
یقینا وہ بزدل ہے جس نے بھی کھایا بہادر ہے وہ جس نے پی کر دکھایا (غصہ )
یہ نہ ہو تو کوئی پرندہ
کبھی نہیں رہ سکتا زندہ
(چونچ)
بنے ہوئے ہیں ایسے دو گھر
دیکھ سکیں نہ جن کو جا کر
ایک میں ہم کو جانا ہو گا
اور پھر وہیں ٹھکانا ہو گا
(جنت و دوزخ)
پانی پہلے اسے پلائو
پھر مکوں سے شامت لائو
تن پر جب سوجن آ جائے
پھر وہ اور طمانچے کھائو
(آٹا گوندھ کر روٹی پکانا)