مسائل اور ان کا حل

تحریر : مفتی محمد زبیر


قضاء نمازیں ادا کرنے کا طریقہ :سوال:کیاقضاء نمازیں اکٹھی پڑھی جا سکتی ہیں؟ یا کہ ہرنمازکے ساتھ اس وقت کی قضا نماز ادا کی جائے ؟کیاسنت کی قضاہوتی ہے؟

جواب:دونوں طرح پڑھنادرست ہے تاہم ہر نمازکے ساتھ اسی وقت کی ایک قضا نمازپڑھ لینے میں آسانی ہے مگر زیادہ ادا کرلینا بہتر ہے تاکہ جتنا جلد ہو سکے زیادہ سے زیادہ نمازیں ادا کر دی جائیں۔(  فی البحرالزخار، 173/1)، (کذافی فتاویٰ عثمانی، 485/1) واضح رہے کہ قضاصرف فرض نمازوں اوروترکی ہوگی سنتوں کی قضانہیں ہوتی۔ 

جمعہ یا ظہر کی سنتیں قضا ہو 

جائیں تو کیا حکم ہے؟ 

سوال :کیاجمعہ کی یاظہرکی پہلی چارسنت اگررہ جائیں تو کیا وہ قضاء پڑھنا ہوں گی؟ 

جواب: ان کی قضاء تو نہیں ہوتی البتہ ان چار سنتوں کو ظہر یا جمعہ کے بعد پڑھا جائے گا ۔ (وفی التنویر، ج2، ص58)، (وفی الھندیۃ، 112/1)

قسطوں پر موٹر سائیکل خریدنا 

سوال: موٹر سائیکل یا کوئی بھی چیز اقساط پر لینا جائز ہے؟کیونکہ بہت سے لوگوں کی نقد لینے کی گنجائش نہیں ہوتی۔

جواب: قسطوں پر اشیاء کی خرید و فروخت شرعاً جائز ہے بشرطیکہ خرید و فروخت کے وقت چیز کی پوری قیمت اور اس کی ادائیگی کی مدت اور قسطیں متعین کر دی جائیں اورکسی قسط کی تاخیر پر کسی قسم کا کوئی اضافی جرمانہ نہ لگایا جائے۔ (تفصیل کیلئے دیکھئے فتاویٰ عثمانی، 117/3)

مردہ پیدا ہونے والے بچے کا 

نام رکھنا ضروری ہے؟

سوال :۔جناب مفتی صاحب!جوبچہ پیدا ہوتے ہی مرجائے آیا اس کا نام رکھاجائے گا یا نہیں؟اور جو بچہ مردہ پیدا ہوجائے تواس کا نام رکھنے کے متعلق کیا حکم ہے؟برائے مہربانی رہنمائی فرمائیں۔ 

جواب: بچہ زندہ پیداہوجائے یامردہ تام الخلقت ہویا ناتمام بہرصورت اس بچے کانام رکھاجائے گا۔ (وفی در المختار وحاشیۃ ابن عابدین ،رد المحتار،2/ 227)، (حاشیۃ الطحطاوی علی مراقی الفلاح ، ص: 596)

سجدہ سہو بھول جانا

سوال:۔جناب مفتی صاحب!اگر کوئی شخص نماز میں بھول کر سجدہ سہو چھوڑ دے اور وقت کے اندر اندر ہی یاد آئے،حالانکہ اس نے نماز میں ایسے عمل کا بھول کر ارتکاب کیا ہو جس سے سجدہ سہو واجب ہوتا ہے تو ایسی صورت میں پڑھی گئی نماز کا کیا حکم ہے؟ 

جواب:۔اگر سلام پھیرنے کے بعد کوئی منافی صلوۃ (نماز کے خلاف کوئی )عمل نہ کیا ہو تو سجدہ سہو کر کے نماز پوری کردے، اگر ایسا عمل کیا جو منافی صلوۃ ہومثلاً (بات چیت ،مسجد سے نکلنا، قبلہ سے رخ پھیرنا وغیرہ) تو نماز کا اعادہ کرلے۔( وفی الدر المختار وحاشیۃ ابن عابدین ،رد المحتار1/ 457)

بیٹیوں کی شادی کی وجہ سے 

فرض حج میں تاخیر کرنا

سوال : میرے والدصاحب عمرہ پرجانے کے خواہشمندہیں میں نے ان سے درخواست کی کہ آپ حج پرجائیں انہوں نے کہاکہ مجھے کسی نے کہاہے کہ حج اس وقت کرناجائزنہیں جب تک گھرمیں نوجوان بیٹیاں بیٹھی ہوں اوران کی شادیاں نہ ہوجائیں ۔اب آپ سے یہ دریافت کرناہے کیاجس شخص کے پاس زادراہ اور آمدورفت اورمکہ مکرمہ میں قیام کاخرچہ ہو اوراپنے پیچھے گھروالوں کے اخراجات کاانتظام ہوتواس پرحج فرض ہوگا یابیٹی کے شادی کے اخراجات بھی اس میں شامل ہونگے؟برائے مہربانی رہنمائی فرما کر مشکور وممنون فرمائیں۔ عین نوازش ہو گی۔ (محمد دانیال سیکٹر 9 سعید آباد بلدیہ ٹاؤن کراچی)

جواب :جوشخص صاحب استطاعت ہوحج کے اخراجات اورواپسی تک بیوی بچوں کے نان ونفقہ کیلئے رقم رکھتاہواس پرحج فرض ہے سوال میں ذکر کردہ مسئلہ جس نے بتایاغلط ہے حج کی فرضیت کابیٹیوں کی شادی سے کوئی تعلق نہیں،تاہم بیٹیوں کی عمرکے مناسب رشتے ملنے پرانکی شادیوں میں بلا عذر تاخیرنہیں کرنی چاہئے۔

فی الھندیۃ(۱؍۲۱۷)اذاوجدمایحج بہ وقدقصدالتزوج یحج بہ ولایتزوج لان الحج فریضۃ اوجبھااللہ تعالی علی عبدہ کذافی التبیین۔  

موبائل میں قرآن پڑھتے ہوئے وضو کا مسئلہ 

سوال :کیا موبائل میں قرآن پڑھتے ہوئے وضو کرنا ضروری ہے ؟

جواب :نہیں۔ وضو کرنا ضروری نہیں ۔ 

پہلی رکعت میں سورہ کوثر، دوسری 

میں سورہ اخلاص پڑھنا 

سوال: ہمارے امام صاحب نے پہلی رکعت میں سورہ کوثر (چھوٹی سورۃ) اور دوسری رکعت میں سورہ اخلاص (بڑی سورہ) پڑھی۔ کیا اس طرح پڑھنا درست ہے یا نہیں؟

جواب: پہلی رکعت میں سورہ کوثر اور دوسری رکعت میں سورہ اخلاص پڑھنا درست ہے۔ (کذا فی الہندیہ)

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

نیا فارمیٹ، کڑا امتحان:جوش وخروش پر سوالیہ نشان

پاکستان سپرلیگ(پی ایس ایل)گیارہ: لیگ کے حوالے سے حالیہ فیصلے کرکٹ شائقین کیلئے حیران کن ہونے کیساتھ بحث طلب بھی ہیں: میچزلاہور اور کراچی تک محدود کرنا راولپنڈی، ملتان، فیصل آباد اور پشاور کے شائقین کے لئے کسی دھچکے سے کم نہیں:جہاں 8 ٹیمیں لیگ کی عالمی ساکھ میں اضافہ کریں گی، وہیں تماشائیوں کی عدم موجودگی لیگ کے کمرشل ماڈل کو متاثر کر سکتی ہے

جنت کا متلاشی (آخری قسط )

اُس انصاری نے کہا ’’ آپ نے جو کچھ دیکھا، بس یہی عمل تھا، میں تو اتنا ہی عمل کرتا ہوں‘‘۔

فیضان نے دی عیدی

آج فیضان بہت خوش تھا، کیونکہ عید کی چھٹیاں ہونے والی تھیں لیکن ساتھ یہ رمضان کا مہینہ مکمل ہونے پر اداس بھی تھا۔ فیضان نے رمضان کا مہینہ بہت خوشی سے گزارا تھا۔

کھیتوں اور کھلیانوں کا پرندہ... بٹیر

بٹیر ایک مشہور اور جانا پہچانا پرندہ ہے، یہ ہمارے دیہی علاقوں میں عام ملتا ہے۔ اس پرندے کا تعلق پرندوں کے ایک بڑے خاندان، گالی فورمز (Galliformes) سے ہے۔ مرغی، مور اور تیتر بھی اس خاندان میں شامل ہیں۔

آؤ سنو! اک پیارا قصہ

آؤ سنو! اک پیارا قصہ کل ممی نے مجھ سے پوچھا

معلومات کا خزانہ

٭… زمین سورج کے گرد گھومتی ہے اور ایک چکر 365 دن میں مکمل ہوتا ہے۔٭… زمین کو ’’نیلا سیارہ‘‘ کہا جاتا ہے کیونکہ اس کا زیادہ حصہ پانی پر مشتمل ہے۔