معلومات کا خزانہ
٭… زمین سورج کے گرد گھومتی ہے اور ایک چکر 365 دن میں مکمل ہوتا ہے۔٭… زمین کو ’’نیلا سیارہ‘‘ کہا جاتا ہے کیونکہ اس کا زیادہ حصہ پانی پر مشتمل ہے۔
٭… زمین پر 70 فیصد پانی اور صرف 30 فیصد خشکی ہے۔
٭… ہاتھی دنیا کا سب سے بڑا زمینی جانور ہے۔
٭… زرافہ اپنی لمبی گردن کی وجہ سے درختوں کی اونچی پتیاں کھا سکتا ہے۔
٭… پینگوئن پرندے ہوتے ہیں لیکن اڑ نہیں سکتے، بلکہ بہترین تیراک ہوتے ہیں۔
٭… ڈولفن بہت ذہین جانور ہیں اور انسانوں سے دوستی بھی کر لیتے ہیں۔
٭… سورج ایک بہت بڑا ستارہ ہے جو ہمیں روشنی اور گرمی دیتا ہے۔
٭… خلا میں ہوا نہیں ہوتی، اس لیے وہاں آواز نہیں سنائی دیتی۔
٭… چاند زمین کا واحد قدرتی سیارہ (Satellite) ہے۔
٭… خلا میں خلا باز (Astronauts) تیرتے رہتے ہیں کیونکہ وہاں کششِ ثقل کم ہوتی ہے۔