اچھی باتیں
٭… تین چیزیں محبت بڑھانے کا درجہ رکھتی ہیں، سلام کرنا، دوسروں کیلئے مجلس میں جگہ خالی کرنا، مخاطب کو بہترین نام سے پکارنا۔
٭…چھوٹوں کے ساتھ شفقت سے پیش آئو۔
٭… بڑوں کا ادب کرو اور استاد کا احترام کرو۔
٭…دوست وہ جو مصیبت میں کام آئے۔
٭…اللہ تعالیٰ اس شخص پر رحم نہیں کرتا جو دوسروں پر رحم نہیں کرتا۔
٭…عقلمند وہ ہے جو دوسروں کی نصیحتیں سنتا ہے۔
٭…تھوڑا ادب اچھا ہے اس علم و عمل سے جس کے ساتھ ادب نہ ہو
٭…ایسے فائدے سے درگزر کرو جو دوسروں کیلئے نقصان کا باعث ہو۔