ذرا مسکرایئے
ایک آدمی (دوسرے سے )تم دن میں کتنی مرتبہ شیو کرتے ہو؟ دوسرا آدمی:چالیس پچاس مرتبہ۔
پہلا آدمی: حیرت سے ، کیا تم پاگل ہو؟
دوسرا آدمی :جی نہیں میں حجام ہوں۔
٭٭٭
باپ : تم نے تاریخ میں کم نمبر کیوں لیے ہیں۔
بیٹا:ابو! تاریخ کے پرچے میں زیادہ تر سوالات ایسے پوچھے گئے تھے جو میری پیدائش سے بھی پہلے کے تھے۔
٭٭٭
ایک بے وقوف بولا: میرے سر میں درد ہے۔
دوسرا بولا:میرے گلے میں درد ہو رہا ہے۔
پہلا بولا: تم میرا سر دباؤ میں تمہارا گلا دباتا ہوں۔
٭٭٭
بچہ (دکاندار سے): اس پنسل کی کیا قیمت ہے؟
دکاندار: کون سی؟
بچہ: جناب! یہ پانچ روپے والی۔
٭٭٭