پہیلیاں
سر پر نور کے تاج سجائے دو راجے اک دیس سے آئے
ایک سے ہر کوئی آنکھ ملائے
ایک سے ہر کوئی آنکھ چرائے
(چاند ، سورج)
ایک پھل اوپر سے ہرا
اندر سے سینہ لال
رس سے بھرا ہوا ہے سارا
کھانے میں لگتا وہ پیارا
(تربوز)
ایک محل میں کوٹھڑی
سب ہیں پھاٹک دار
کھولیں تو دروازہ
ملیں نہ راجہ، پہرے دار
(پیاز)