چھوٹا کاروبار، بڑی کامیابی

تحریر : عائشہ خان


خواتین کے لیے ہوم بیسڈ بزنس آئیڈیاز

ہمارے ملک میں خواتین کی بڑی تعداد گھریلو ذمہ داریوں کے باعث باقاعدہ ملازمت اختیار نہیں کر پاتی مگر اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ وہ معاشی طور پر خودمختار نہیں بن سکتیں۔ بدلتے ہوئے دور میں ہوم بیسڈ بزنس میں خواتین کے لیے بہترین مواقع موجود ہیں جن کے ذریعے وہ گھر بیٹھے اپنی صلاحیتوں کو استعمال کرتے ہوئے آمدنی حاصل کر سکتی ہیں۔ انٹرنیٹ، سوشل میڈیا اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز نے اس کام کو مزید آسان بنا دیا ہے۔ہوم بیسڈ بزنس کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ اس میں سرمایہ کم لگتا ہے، وقت کی لچک ہوتی ہے اور گھر کے ماحول میں رہتے ہوئے کام کیا جا سکتا ہے۔ خاص طور پر شادی شدہ خواتین، طالبات یا وہ خواتین جو کسی وجہ سے باہر کام نہیں کر سکتیں، ان کے لیے یہ ایک سنہری موقع ہے۔کامیاب ہوم بیسڈ بزنس آئیڈیاز میں  آن لائن کپڑوں کا کاروبار،گھریلو کھانوں کا کام،بیوٹی پارلر، آن لائن ٹیچنگ اور ہینڈ میڈ مصنوعات کے کاروبار سمیت درجنوں شعبے ایسے جن میں خواتین قسمت آزمائی کر سکتی ہیں۔پاکستان میں فیشن انڈسٹری بہت وسیع ہے۔ خواتین گھر بیٹھے کپڑوں کی خرید و فروخت کا کاروبار شروع کر سکتی ہیں۔

آپ تھوک مارکیٹ سے کپڑے خرید کر سوشل میڈیا (فیس بک، انسٹاگرام، واٹس ایپ) پر فروخت کر سکتی ہیں یا خود ڈیزائننگ کر کے اپنا برانڈ بھی بنا سکتی ہیں۔اگر آپ کو کھانا پکانے کا شوق ہے تو ہوم فوڈ سروس بہترین انتخاب ہے۔ دفاتر، ہاسٹلز اور اکیلے رہنے والے افراد گھر کے کھانے کو ترجیح دیتے ہیں۔ آپ روزانہ یا آرڈر پر کھانا فراہم کر سکتی ہیں۔آن لائن ڈیلیوری سروسز نے یہ کام مزید آسان کر دیا ہے۔تعلیم یافتہ خواتین آن لائن ٹیوشن دے سکتی ہیں۔ زوم، سکائپ یا دیگر پلیٹ فارمز کے ذریعے بچوں کو پڑھانا ایک منافع بخش اور باعزت ذریعہ آمدن ہے۔اوراگر آپ کو دستکاری (Handicrafts) کا ہنر آتا ہے جیسے جیولری بنانا، کڑھائی، کروشیہ یا ہوم ڈیکور آئٹمز،یا آپ کو اس بارے میں معلومات ہیں اور آپ یہ چیزیں کاریگروں سے تیار کروا سکتی ہیں تو آپ ان مصنوعات کو آن لائن فروخت بھی کر سکتی ہیں۔

کامیابی کے لیے اہم مشورے

شروع میں زیادہ سرمایہ لگانے کے بجائے چھوٹے پیمانے پر کام شروع کریں۔ جیسے جیسے تجربہ اور گاہک بڑھیں، کاروبار کو وسعت دیں۔یاد رکھیں کہ کامیابی راتوں رات نہیں آتی، صبر، محنت اور مستقل مزاجی ہی کامیابی کی کنجی ہے۔

 ڈیجیٹل مہارتیں سیکھیں

آج کے دور میں سوشل میڈیا مارکیٹنگ، آن لائن پیمنٹ سسٹمز اور گرافک ڈیزائننگ کی بنیادی معلومات ہونا بہت ضروری ہے۔

 کسٹمر سروس کو ترجیح دیں

گاہک کے ساتھ اچھا رویہ اور بروقت ڈیلیوری آپ کے کاروبار کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔نیٹ ورکنگ کریں۔ اپنے کاروبار کو بڑھانے کے لیے دیگر کاروباری خواتین سے رابطہ رکھیں، تجربات شیئر کریں اور نئے مواقع تلاش کریں۔

رسک اور بچاؤ کی حکمت عملی

 ہر کاروبار میں نقصان کا امکان ہوتا ہے۔ غلط سرمایہ کاری یا کم فروخت کی صورت میں نقصان ہو سکتا ہے۔اس کا حل یہ ہے کہ مارکیٹ ریسرچ کریں، طلب کو سمجھیں اور محدود سرمایہ کاری سے آغاز کریں۔آن لائن کاروبار میں دھوکہ دہی کے واقعات بھی سامنے آتے ہیں۔اس لیے ایڈوانس پیمنٹ سسٹم اپنائیں یا قابلِ اعتماد پلیٹ فارمز کا استعمال کریں۔یہ بھی حقیقت ہے کہ مارکیٹ میں مقابلہ بہت زیادہ ہے خاص طور پر آن لائن بزنس میں؛چنانچہ منفرد آئیڈیا، بہتر معیار اور مناسب قیمت کے ذریعے خود کو نمایاں بنائیں۔ بعض اوقات خواتین کو کاروبار شروع کرنے میں گھر والوں کی جانب سے تعاون نہیں ملتا اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے اپنے مقصد کو واضح کریں، خاندان کو اعتماد میں لیں اور آہستہ آہستہ انہیں اپنے کام کی اہمیت سمجھائیں۔اس میں دو رائے نہیں کہ ہوم بیسڈ بزنس پاکستانی خواتین کے لیے نہ صرف مالی خودمختاری کا ذریعہ ہے بلکہ یہ ان کے اعتماد، صلاحیتوں اور خود اعتمادی میں بھی اضافہ کرتا ہے۔ اگر درست منصوبہ بندی، محنت اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے تو ایک چھوٹا سا گھریلو کاروبار بھی بڑی کامیابی میں تبدیل ہو سکتا ہے۔آج کا دور خواتین کے لیے مواقع سے بھرا ہوا ہے  ضرورت صرف اس بات کی ہے کہ وہ اپنے اندر چھپی صلاحیتوں کو پہچانیں اور پہلا قدم اٹھائیں۔ یاد رکھیں کہ کامیابی ہمیشہ انہی کا مقدر بنتی ہے جو ہمت نہیں ہارتے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

28ویں آئینی ترمیم کی بازگشت!

28 ویں ترمیم کی بازگشت سنائی دے رہی ہے۔ شہر اقتدار میں کئی مہینوں بعد سیاسی سرگرمیوں کا دوبارہ آغاز ہو چکا ہے، قومی اسمبلی اور سینیٹ سیشنز کے دوران سیاسی گہما گہمی شروع ہو چکی ہے۔

مہنگائی کا طوفان، حکومت کیلئے امتحان

پاکستان اس وقت دلچسپ صورتحال سے دوچار ہے۔ اگر بیرونی اور سفارتی محاذ کی بات کی جائے تو دنیا پاکستان کی امن کوششوں کی معترف ہے لیکن اندرونی محاذ کی بات کی جائے تو عوام مسائل کی آگ میں سلگ رہے ہیں۔

منشیات نیٹ ورک، تہلکہ خیز انکشاف

کراچی میں انمول عرف پنکی سمیت دیگر ہائی پروفائل منشیات فروش گروہوں کی گرفتاری کے معاملے پر دنیا نیوز نے تحقیقات کیں تو ہمیں اپنے ذرائع سے معلوم ہوا کہ چھ ماہ قبل سندھ حکومت نے وفاقی سول حساس ادارے سے اس سلسلے میں باقاعدہ درخواست کی تھی جس پر انسداد منشیات مہم کے لیے سندھ حکومت سے فری ہینڈ مانگا گیا تھا۔

وزارتیں، ناراض اراکین اور بڑھتا سیاسی دباؤ

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے بجٹ سے چند ہفتے قبل کابینہ میں توسیع کرکے حکومت سے نالاں پارٹی رہنماؤں کو اعتراضات کاسنہری موقع فراہم کر دیا ہے۔

بلوچستان: چیلنجز کے باوجود پیش رفت

رواں ہفتہ وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں کوئٹہ میں ایپکس کمیٹی کااجلاس اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کوئٹہ گیریژن کا دورہ اورسٹاف کالج کوئٹہ میں خطاب جبکہ گزشتہ ہفتے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا دورہ کوئٹہ اور مختلف منصوبوں کا افتتاح اس بات کا ثبوت ہے کہ ریاست بلوچستان کو قومی ترقی کے مرکز میں لانا چاہتی ہے۔

آزاد کشمیر کی سیاست نئے موڑ پر

آزاد جموں و کشمیرقانون ساز اسمبلی کے اس پانچ سالہ دور کی مدت دو اگست کو پوری ہو جائے گی۔ یوں آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن اس بات کا پابند ہے کہ قانون ساز اسمبلی کی مدت مکمل ہونے سے قبل انتخابات کو یقینی بنائے۔