مسائل اور ان کا حل

تحریر : مفتی محمد زبیر


نکاح کے وقت دلہا سے کلمہ پڑھوانا سوال :کیا نکاح کے وقت دلہا سے کلمہ پڑھوانا ضروری ہے؟ کلمہ نہ پڑھوایا جائے تو نکاح درست ہو جائے گا یا نہیں؟ (احمد علی، قصور)

جواب :نکاح کے وقت کلمہ پڑھوانا نکاح کی شرائط میں سے نہیں ہے لہٰذا عام حالات میں ہر ایک سے بوقت نکاح کلمہ پڑھوانا یا اسے لازم سمجھنا شرعاً درست نہیں ۔

خرگوش حلال ہے 

سوال : کیا خرگوش کو کھانا جائز ہے؟ (جاوید علی، کراچی)

جواب: خرگوش حلال ہے اور آپ ﷺ سے خرگوش کا گوشت تناول فرمانا صحیح احادیث سے ثابت ہے۔ (صحیح بخاری، 1ص350) 

نشے کی حالت میں طلاق

سوال :نشے کی حالت میں طلاق کا مسئلہ واضح فرما دیں، کوئی شخص نشے کی حالت میں بیوی کو طلاق دے تو کیا وہ طلاق واقع ہوجائے گی؟ (جویریہ، حیدرآباد)

جواب :نشے کی حالت میں طلاق دینے سے بھی طلاق واقع جاتی ہے۔

قبر کو بوسہ دینے کا مسئلہ

سوال:کیا والدین کی قبر کو بوسہ دے سکتے ہیں ؟ 

جواب:۔ والدین کی قبر کو بوسہ دینا جائز نہیں ہے۔ (وفی البنایۃ شرح الہدایۃ 3/ 262)، (وفی حاشیۃ الطحطاویٰ علی مراقی الفلاح، ص: 621) 

بیٹے کا نام محمد حسیب رکھنا 

سوال: 2بیٹیوں کے بعد اللہ پاک نے مجھے بیٹے سے نوازا ہے، میں نے اس کا نام محمد حسیب رکھا ہے۔ کیا یہ نام درست ہے ؟(ناجیہ نورین، لاہور)

جواب :جی ہاں درست ہے ۔

ناجائز غصہ کا مسئلہ 

سوال:میرے ایک چھوٹے بھائی کو بہت زیادہ غصہ آتا ہے اور پھر وہ اس غصہ میں بڑوں سے بدتمیزی بھی کرنا شروع کردیتا ہے۔کوئی ایسا کلمہ بتائیں جس سے غصہ پر قابو پایا جا سکتا ہو اور اس گناہ کی معافی بھی ہو سکتی ہو۔ (میاں عظیم خاور، راولپنڈی)

جواب: بے جا غصہ ناجائز ہے جس سے احتراز کرنا لازم ہے۔ غصہ کا علاج یہ ہے کہ جس حالت میں ہو اس حالت کو تبدیل کر لیا جائے مثلاً کھڑا ہو تو بیٹھ جائے، وضو کرلینا بھی بہتر ہے۔ ’’والکاظمین الغیظ والعافین عن الناس‘‘ پڑھنے کا اہتمام کرے ۔ بحث ومباحثہ سے احتراز کرے اور اب تک جس کسی سے بدتمیزی یا بے جا غصہ کیا ہو تو اس سے معافی مانگنی چاہئے اور آئندہ احتیاط کرے۔

 قبر میں منکر نکیر کے سوالات

سوال: قبر میں منکر نکیر مردے سے کیا کیا سوال کرتے ہیں، وضاحت سے تحریر فرمائیں۔(محمود عالم ،لاہور)

جواب: قبر کے اندر مردے سے منکر نکیر مندرجہ ذیل سوالات کرتے ہیں : (1) تیرا رب کون ہے۔ (2) یہ شخص کون ہے۔ (3)تیرا دین کیا ہے۔ (مشکوٰۃشریف ، ص 25، جلد1)۔ان سوالات کے جوابات وہی شخص دے سکے گا جس نے اپنی زندگی قرآن وسنت کے مطابق گزاری ہو لہٰذا اپنی اصلاح اور فکر آخرت کا اہتمام کرنا چاہئے ۔

قرآن کی قسم کھانا

سوال: ہمارے ایک دوست نے قرآن کی قسم کھا کر کہا کہ میں فلاں دوست کے گھر نہیں جائوں گا، کیا اس طرح قسم لاگو ہو گئی؟(محمد جمیل، کراچی)

جواب: قرآن کریم کی قسم سے قسم ہو جاتی ہے لہٰذا مذکورہ صورت میں اگر آپ کے دوست اپنے دوست کے گھر گئے تو قسم کا کفارہ ادا کرنا لازم ہو گا۔ (امداد الاحکام، ج2، ص 40)

خالہ اور بھانجی کو نکاح میں جمع کرنا 

سوال :کیا ایک ہی وقت میں شرعاً خالہ اور بھانجی ایک ہی مرد کے نکاح میں جمع ہو سکتے ہیں؟ ایک دوست ایسا کرنا چاہ رہا تھا، اس کی ایک بیوی ہے اور اس کی سگی بھانجی ابھی بیوہ ہوئی ہے، تو کیا یہ اس سے نکاح کر سکتا ہے؟ (مدثر یونس کراچی)

جواب : بیوی کو نکاح میں رکھتے ہوئے بیوی کی بھانجی کے ساتھ نکاح جائز نہیں لہٰذا آپ کے دوست کیلئے اپنی بیوی کی بھانجی سے نکاح کرنا درست نہیں، اس سے احتراز کرنا لازم ہے۔

بغیر مجبوری طلاق کا مطالبہ کرنا 

سوال: عورت کوتمام سہولیات دستیاب ہیں،اس کے تمام حقوق ادا ہورہے ہیں، پھر بھی وہ طلاق کا مطالبہ کرے تو یہ کیسا ہے ؟(جبار علی، فیصل آباد)

جواب : بغیر کسی مجبوری کے عورت کیلئے طلاق کا مطالبہ کرنا جائز نہیں، اس سے احتراز کرنا لازم ہے۔ نبی کریم ﷺنے ارشاد فرمایا ہے کہ ’’جو عورت بغیر کسی تکلیف کے طلاق کا مطالبہ کرے گی اس کو جنت کی خوشبو نصیب نہ ہو گی۔(مشکوٰۃ باب الخلع، ص283 ، ج 2) ۔

نابالغ ورثاء کی طرف سے 

 میت کے کھانے کا معاملہ

سوال :بعض حضرات میت کے گھرکھاناکھانے کو ممنوع قراردیتے ہیں اور بعض حضرات جائز قرار دیتے ہیں، ہم کس کی بات پرعمل کریں؟ واضح رہے کہ یہ کھانامیت کے گھروالے مشترکہ ترکہ سے بناتے ہیں جبکہ ورثاء میں کچھ نابالغ بھی ہوتے ہیں۔ (رحمت اللہ، لاہور) 

جواب :نابالغ ورثاء کے مال سے کھانا کھانا اور کھلاناکسی کے نزدیک شرعاًجائز نہیں، اس سے احتراز لازم ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

سفرِ حج: تیاری سے تکمیل تک

’’ اور لوگوں پر اس گھر کا حج کرنا اللہ کا حق ہے جو شخص اس تک پہنچنے کی طاقت رکھتا ہو‘‘(آل عمران:97) ’’ایک عمرہ سے دوسرا عمرہ اپنے درمیان گناہوں کا کفارہ ہے اور حج مبرور کا بدلہ جنت کے سوا کچھ نہیں‘‘(صحیح بخاری)حج انسان کو ایسے گناہوں سے پاک کر دیتا ہے جیسے وہ دوبارہ اپنے نامہ اعمال کا آغاز کرتا ہے، نیت صالح اور مال حلال شرط ہے

مکہ معظمہ :سر زمین مقدس کی عظمت

’’بے شک سب میں پہلا گھر جو لوگوں کی عبادت کو مقرر ہوا وہ مکہ میں ہے‘‘( آل عمران:96) جو خانہ کعبہ کے قصد سے آیا اور اونٹ پر سوار ہوا تو اُونٹ جو قدم اٹھاتاہے، اللہ تعالیٰ اس کے بدلے اس کیلئے نیکی لکھتا ہے، خطا مٹاتا اور درجہ بلند فرماتا ہے(شعب الایمان)

زُہد کے ثمرات وبرکات

زُہد اختیار کیجئے اللہ بھی محبت کرے گا لوگ بھی محبت کرینگے

7 مئی 2026ء کا پاکستان

گزشتہ ایک برس کے دوران دنیا کا پاکستان کو دیکھنے کا انداز نمایاں طور پر تبدیل ہوا ہے۔ مئی 2025ء سے قبل جنوبی ایشیا میں طاقت کے توازن سے متعلق عالمی تاثر کچھ اور تھا۔

معرکۂ حق قومی سیاست پر غالب، سیاسی جماعتوں اور عوام میں فاصلے کیوں؟

پاکستان کے خلاف بھارت کی جارحیت کا منہ توڑ جواب‘آپریشن معرکۂ حق کو ایک سال مکمل ہونے پر ملک بھر میں یادگاری تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔

کراچی میں معرکۂ حق کی یاد!

مئی کا مہینہ پاکستان کے عوام کے لیے بڑی اہمیت رکھتا ہے۔ اس مہینے میں جہاں آم پک پک کر زمین پر گرتے ہیں وہیں پاکستان نے بھارتی جہازوں کو بھی پکے ہوئے آموں کی طرح مار گرایا۔