مسائل اور ان کا حل

تحریر : مفتی محمد زبیر


بغیر وضو اذان دینا سوال :میں بحری جہازپر بطور انجینئر کام کرتا ہوں، وہاں باقاعدہ اذان ہوتی ہے اور نماز جماعت کے ساتھ ادا کی جاتی ہے۔شپ پر سپیکر کا مائیک مسجد ایریا کے بجائے دوسری جگہ پر لگا ہوا ہے۔ جب اذان کا وقت ہوتا ہے توہم وہاں سے گزرتے ہوئے بغیر وضو کے بھی اذان پڑھ دیتے ہیں ؟میرا سوال یہ ہے کہ بغیر وضو کے اذان دینا کیسا ہے اور کیا مسجد کے بغیر بھی اذان دینا ٹھیک ہے ؟(محمد عثمان، کراچی)

جواب : جی ہاں اس میں اذان دینا درست ہے، نیز بغیر وضو کے بھی اذان دی جاسکتی ہے ،تاہم افضل اور بہتر یہ ہے کہ وضو کرکے اذان دی جائے کیونکہ کئی فقہاء کرام کے نزدیک بغیر وضو اذان دینا مکروہ ہے۔

غسل کی کیفیت

سوال :کھڑے ہوکر غسل کرنا جائز ہے ؟(حاجی حسنین، راولپنڈی)

جواب :کھڑے ہوکر غسل کرنا جائز ہے ۔

سڑک یا راستے میں نمازادا کرنا  

سوال: اگرسڑک پر یا راستہ میں نماز پڑھ لیں تو نماز ہوجائے گی؟(محمد مصطفی، مردان)

جواب: نماز تو ہو جائے گی مگر عام راستے پر نماز پڑھنا شرعاً منع ہے۔ راستہ بند یا تنگ ہونے سے راستہ چلنے والوں کو تکلیف ہونے اور نمازی کی توجہ منتشر ہونے کا قوی امکان ہے لہٰذا راستہ سے بالکل الگ ہوکر نماز پڑھیں۔ آپﷺنے 7 مقامات پر نماز پڑھنے سے منع فرمایا ہے۔ان میں ایک محجۃ الطریق (راستے کا بیچ) بھی ہے، جہاں نماز پڑھنے سے منع کیا گیا۔ (ابن ماجہ: 747)

 سونے چاندی کے مصنوعی دانت 

سوال: سونے اور چاندی کے دانت لگوانے کا کیا حکم ہے؟ (کبیر علی، حیدرآباد)

جواب: سونے اور چاندی کے دانت لگوانے کی گنجائش ہے لیکن اگر چاندی سے کام چل جائے تو سونے سے پرہیز مناسب ہے۔

 رکوع کی حالت میں امام کے ساتھ شرکت میں رکعت ملنے کا معاملہ

سوال :اگرمقتدی جماعت میں اس وقت شامل ہو کہ امام رکوع میں ہو اور مقتدی نے تکبیرپڑھی اور کانوں تک ہاتھ اٹھائے اورپھرہاتھ باندھ کرمختصرقیام کیااورتکبیرکہتے ہوئے رکوع میں چلاگیا،اسی اثناء میں امام اللہ اکبرکہہ کرکھڑاہوگیاجبکہ مقتدی ابھی تک مکمل رکوع میں نہیں پہنچاتھاتوکیااب مقتدی نے اس رکعت کوپالیایانہیں؟(عین الدین، کراچی)

جواب:اگرامام کوعین رکوع کی حالت میں پا لیا تو رکعت مل گئی خواہ رکوع میں جانے کے بعدامام فوراًہی اٹھ جائے اور مقتدی کوتسبیح پڑھنے کابھی موقع نہ ملے۔ اگر مقتدی کے رکوع میں پہنچنے سے پہلے ہی امام رکوع سے اٹھ گیاتورکعت نہیں ملی۔ امام کے سلام کے بعداس رکعت کواداکرناہوگا۔

خواتین کا اذان سے پہلے نمازادا کرنا

سوال: کیا گھروں میں خواتین اذان سے پہلے نماز پڑھ سکتی ہیں؟(محمد اکرام، لاہور)

جواب: اگر وقت داخل ہوچکا ہے تو نمازپڑھ سکتی ہیں ۔

گھر میں کبوتر پالنا

سوال:کیا گھر میں شوقیہ طور پرکبوتر پنجروں میں رکھنا جائز ہے؟(زبیر ظہیر، سکھر)

 جواب: گھر میں کبوتر پالنا اور پنجروں میں رکھنا جائز ہے۔ البتہ پنجرہ کشادہ ہ رکھنا، ان کے مناسب ماحول اوران کی خوراک،دانہ پانی کا خیال رکھنا ضروری ہے۔ (شامی: 6؍401)

بھانجے اور بھتیجے کو زکوٰۃ دینا

سوال:میںقطر میں رہتا ہوں میرے پاس کچھ پیسے ہیں میرے بھانجے اور بھتیجے بہت غریب ہیں، کیا میں ان کو اپنی زکوٰۃ دے سکتا ہوں۔(احسان علی، کویت)

جواب :جی ہاں اگروہ مستحق زکوٰۃ ہوں تو ان کو زکوٰۃ دے سکتے ہیں ۔

بارش نہ ہونے کی ایک وجہ زکوٰۃ ادا نہ کرنا 

سوال :میں نے کہیں پڑھا تھا کہ بارش نہ ہونے کی ایک وجہ زکوٰۃ ادا نہ کرنا ہے، کیا یہ بات درست ہے؟ (عبید علی،لاہور )

جواب :جی ہاں !یہ بات درست ہے اور یہ حدیث رسول ؐ ہے۔حضرت ابن عمرؓ سے مروی ہے کہ آپﷺ نے فرمایا ’’جب لوگ اپنے اموال کی زکوٰۃ روک دیتے ہیں تو آسمان سے بارش روک دی جاتی ہے‘‘۔ (الترغیب والترھیب)

سجدہ تلاوت ادا کرنے کا طریقہ 

سوال: سجدۂ تلاوت کی ادائیگی کاصحیح طریقہ کیاہے ؟ (محمد نعمان، سعودی عرب)

جواب:سجدۂ تلاوت کاطریقہ یہ ہے کہ اللہ اکبرکہہ کرسجدہ کرے اورسجدے میں کم ازکم 3 مرتبہ ’’سبحان ربی الاعلی‘‘ پڑھ کرپھرسراٹھالے توسجدۂ تلاوت اداہوگیا۔(بہشتی زیور2؍103)

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

اسلام میں راز داری

انسانی وقار کا تحفظ اور ایک صالح معاشرے کی تشکیل راز فاش کرنے سے جہاں دوسرے کی عزت مجروح ہوتی ہیں، وہیں آپس میں نفرت کا سبب بھی بنتا ہے جب کوئی شخص کوئی بات کہے پھر اِدھر اُدھر دیکھے (یعنی چاہے کہ یہ بات دوسروں تک نہ پہنچے) تو وہ بات امانت ہے (ابو داؤد)

حج کے بعد کی زندگی اصل امتحان!

’’اے ایمان والو! اللہ کی اطاعت کرو، اور اللہ کے رسولﷺ کی اطاعت کرو اور اپنے اعمال کو برباد نہ کرو‘‘ (سورہ محمد) حج کی قبولیت کی سب سے بڑی نشانی یہ ہے کہ انسان گناہوں والی زندگی کو چھوڑ کر نیکیوں والی زندگی اختیار کرے

اعتدال طعام …سنت نبوی ﷺ

’’مومن ایک آنت میں کھاتا ہے اور کافر سات آنتوں میں کھاتا ہے‘‘۔(صحیح بخاری)

علم کی حقیقت و اہمیت

’’اللہ تم میں ایمان والوں اور جن لوگوں کو علم عطا ہوا ہے کے درجات بلند فرمائیں گے‘‘(المجادلہ:11) ’’بھلا جو لوگ علم رکھتے ہیں اور جو نہیں رکھتے دونوں برابر ہو سکتے ہیں؟‘‘(سورۃ الزمر: 9)

جامع القرآن ،پیکر تسلیم و رضا،خلیفہ سوم، ذوالنورین شہادتِ حضرت سیدنا عثمان غنی ؓ

قرآن مجید کی اشاعت اور ایک ہی قرات پر عالمِ اسلام کو متفق کر نا آپؓ کا عظیم کارنامہ ہے

پیکرِ جو دو سخا

اسلامی تاریخ کی بے مثال اور عہد آفرین شخصیت