چیری: صحت بخش پھل

تحریر : اربش انجم


قدرت نے انسان کو بے شمار نعمتوں سے نوازا ہے، جن میں مختلف رنگوں اور ذائقوں والے پھل خصوصی اہمیت رکھتے ہیں۔

 انہی پھلوں میں چیری بھی شامل ہے جو اپنے خوبصورت سرخ رنگ، دلکش شکل اور میٹھے ذائقے کی وجہ سے بچوں میں بے حد مقبول ہے۔ چیری نہ صرف کھانے میں لذیذ ہوتی ہے بلکہ صحت کیلئے بھی بے شمار فوائد رکھتی ہے۔

چیری عموماً موسمِ گرما میں دستیاب ہوتی ہے۔ اس کا رنگ سرخ، گہرا سرخ یا بعض اوقات زردی مائل بھی ہوتا ہے۔ چھوٹے سائز کا یہ پھل ذائقے میں میٹھا اور رسیلا ہوتا ہے، اسی لیے بچے اسے شوق سے کھاتے ہیں۔ چیری کو تازہ کھانے کے علاوہ جوس، جام، جیلی، آئس کریم اور مختلف میٹھی اشیاء میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

ماہرین غذائیت کے مطابق چیری میں وٹامن اے، وٹامن سی، پوٹاشیم اور فائبر وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔ یہ غذائی اجزاء بچوں کی نشوؤنما، مضبوط قوتِ مدافعت اور اچھی صحت کیلئے ضروری ہیں۔ چیری جسم کو توانائی فراہم کرتی ہے اور گرمی کے موسم میں تازگی کا احساس بھی دلاتی ہے۔ اس میں موجود قدرتی اجزاء آنکھوں اور جلد کی صحت کیلئے بھی مفید سمجھے جاتے ہیں۔

بچوں کو چاہیے کہ وہ چپس، کولڈ ڈرنکس اور دیگر غیر صحت بخش اشیاء کے بجائے تازہ پھلوں کو اپنی خوراک کا حصہ بنائیں۔ چیری ایک ایسا پھل ہے جو ذائقے اور غذائیت دونوں اعتبار سے بہترین انتخاب ہے۔

مختصراً، چیری ایک خوبصورت، مزیدار اور مفید پھل ہے۔ اگر بچے روزمرہ خوراک میں چیری اور دیگر پھل شامل کریں تو وہ زیادہ صحت مند، توانا اور خوش و خرم زندگی گزار سکتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

اللہ کی رضا: دنیا و آخرت کی کامیابی

’’اللہ تعالیٰ اس بندے سے راضی ہوتا ہے جوکھانا کھا کریا جو بھی چیز پئے اس پر اللہ کا شکر ادا کرے‘‘(صحیح مسلم) ’’جو اللہ کے رب ہونے، اسلام کے دین ہونے اور محمد ﷺ کے نبی ہونے پر راضی ہوا، اس کیلئے جنت واجب ہو گئی‘‘ (صحیح مسلم) ’’اللہ تعالیٰ کی رضا والد کی خوشی میں اور اللہ تعالیٰ کی ناراضی باپ کی ناراضی میں ہے‘‘(جامع ترمذی)

ایثار و ہمدردی

یہ جودو سخا، فیاضی و دریا دلی کا اعلیٰ ترین درجہ ہے ’’وہ خود بھوکے پیاسے اور شدید حاجت مند ہونے کے باوجود اپنے آپ پر اپنے مسلمان بھائیوں کو تر جیح دیتے ہیں ‘‘(سورۃ الحشر: 9)

فرشتوں کی دعائیں، اہل ایمان کی سعادت

’’اور فرشتے بھی تمہارے لئے دعائے رحمت کرتے ہیں ‘‘(سورۃ الاحزاب) ’’بیشک اللہ تعالیٰ پہلی صف والوں پر اپنی رحمت نازل فرماتا ہے، اور اس کے فرشتے ان کے حق میں دعائے خیر کرتے ہیں‘‘ (ابن ماجہ)

مسائل اور ان کا حل

منگنی توڑنے کی شرعی حیثیت سوال: میری بہن کی شادی کے بارے میں والدکی زندگی میں چچاکے لڑکے سے فقط بات ہوئی تھی۔ اب پتہ چلاہے کہ لڑکانشہ کرتاہے، جس پربہن نے اس رشتے سے انکارکردیاہے۔لڑکے والے مجبورکررہے ہیں کہ یہ رشتہ دینا ہو گا۔ نیزانہوں نے جرگے میں بھی یہ بات کی ہے کہ اگرآپ رشتہ توڑو گے تو2لاکھ روپے جرمانہ اداکرناہوگا۔آپ شرعی طور پر رہنمائی فرمائیں کہ کیا ہمارا رشتے سے انکارکرنااور ان کا اصرار اور جرمانہ کرناجائزہے؟ (جاوید، کراچی)

دہشت گردی میں بھارتی کردار

جنوبی ایشیا میں سلامتی کی صورتحال ایک بار پھر عالمی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔

سیاسی محاذ پر جمود،پی ٹی آئی کی سیاست بانی سے ملاقات تک محدود

تحریک انصاف جیسی قومی جماعت نے اپنی سیاسی سرگرمیوں کو قومی اور عوامی مسائل کے حل کا ذریعہ بنانے اور خود کو عوام کی آواز بنانے کی بجائے اپنے بانی سے جیل میں ملاقات تک محدود کر رکھا ہے اور یہ عمل اس کے سیاسی کردار پر اثر انداز ہو رہا ہے۔