مسائل اور ان کا حل

تحریر : مفتی محمد زبیر


بجلی اور گیس کی چوری حرام ہے سوال : بجلی اور گیس کی چوری کرنے والا شخص قانوناًتومجرم ہے، قرآن و سنت کی روشنی میں بھی رہنمائی کریں۔ (ظہور الٰہی، کراچی)

جواب:بجلی اورگیس کی چوری قومی اموال کی چوری ہے جو کسی کی شخصی چوری سے بڑاجرم ہے لہٰذا اس کاارتکاب کرنے والا قانوناً اور شرعاً دونوں اعتبارسے مجرم ہے۔

گھر میں جماعت کی صورت 

میں اقامت کا مسئلہ 

سوال:اگر کسی وقت کسی مجبوری کے تحت  گھر میں جماعت کرائی جائے تو اقامت پڑھنی ہوگی یا نہیں ؟(بابر مہتاب، سکھر)

جواب :گھر میں جماعت کرانے کی صورت میں اقامت کہنا بہتر ہے ۔

دوران وضو بات چیت کرنا

سوال:عام طور پر دیکھا جاتا ہے کہ لوگ وضو کرتے ہوئے باتیں کرتے رہتے ہیں، اس بارے میں شریعت کاکیاحکم ہے؟ (جہانزیب، کراچی)

جواب:حضرات فقہاء کرام نے وضوکرتے ہوئے بلاضرورت دنیوی باتوں میں مشغول ہونے کومکروہ اورناپسندیدہ لکھاہے،لہٰذااس سے بچناچاہئے۔بہتریہ ہے کہ دورانِ وضو فقہاء کرام نے ہرعضو دھوتے وقت کی جو دعائیں لکھی ہیں انہیں پڑھیں ،ورنہ خاموش رہیں۔ (الدر المختار 127/1)، (وفی الفتاویٰ التتارخانیۃ 227/1)

نذر کاگوشت کھانا

سوال:ایک شخص نے نذر مانی کہ اگر فلاں کام ہو گیا تو میں قربانی کر وں گا،تو کیا وہ اور اس کے گھر والے اس نذر والی قربانی سے کھا سکتے ہیں؟اگر نہیں تو کھا لینے کی صور ت میں کیا حکم ہو گا؟(ابراہیم لودھی، حیدر آباد)

جواب:نذر کی قربانی کا گوشت نذر ماننے والا نہ خود کھا سکتا ہے اور نہ ہی اس کے اہل خانہ ۔ البتہ اگر غلطی سے کھا لیا ہو تو جتنا گوشت کھایا ہے اس کی قیمت صدقہ کرے۔ (سورۃ التوبہ:60)، (الفتاویٰ الہندیۃ 5/ 300)

عقیقہ کا طریقہ کار ، عقیقہ کے 

جانوروں اور حصوں کی تفصیل 

سوال: (1)عقیقہ کس درجے میں آتاہے فرض، واجب، نفل یامسنون عمل ہے؟ (2) کیا عقیقہ کرنالازم ہے؟ یااستطاعت ہو تو کر لے؟ (3) اب اپنا، والدین ،دادااوربچوں کا کرناچاہیں تو کر سکتے ہیں؟(4)اس کاطریقہ کار کیاہے بیٹوں اوربیٹیوں کاایک ساتھ عقیقہ کرسکتے ہیں؟ (5) بڑے جانورمیں بھی کیا جا سکتا ہے؟ گوشت کے متعلق کیاحکم ہے؟ (عبدالصمد، کراچی)

جواب: (1,2) شرعاًعقیقہ کوئی فرض یا واجب نہیں بلکہ سنت مستحبہ ہے۔ اگر استطاعت کے باوجودنہ کیاجائے تب بھی شرعاً کوئی گناہ نہیں (فتاویٰ عثمانی4؍132)۔(3)عقیقہ میں بچے کی پیدائش کے ساتویں دن کرنا مستحب ہے ،لازم نہیں، لہٰذاجب بھی موقع ملے عقیقہ کرنادرست ہے۔ (4,5)عقیقہ میں مسنون یہ ہے کہ لڑکے کی طرف سے دوبکرے یاگائے کے دوحصے کئے جائیں اورلڑکی کی طرف سے ایک بکرایا گائے میں ایک حصہ رکھا جائے، نیزایک بڑے جانور میں لڑکوں اورلڑکیوں کے حصے رکھے جاسکتے ہیں۔عقیقہ کے گوشت کے بارے میں افضل یہ ہے کہ 3 حصے کرکے ایک حصہ اپنے لئے رکھے اور ایک حصہ اقرباء واعزاء میں تقسیم کرے اورایک حصہ فقراء ومساکین میں تقسیم کرے، نیز پورا گوشت کچا یا پکا کر تقسیم کرنا یا کھلانا بھی جائز ہے۔

منافع کی حد ؟

سوال:منافع کتنا جائز ہے ؟ اسلام میں کس حد تک کسی چیز کا منافع کمایا جاسکتا ہے ؟ (اعجاز محمود شاہ،ڈیرہ غازی خان )

جواب:شریعت میں منافع کی کوئی حد مقرر نہیں لیکن بہت زیادہ منافع لگا کر مال کو مہنگا فروخت کرنا مروت کے خلاف ہے۔ کسی بھی چیز کا عام مارکیٹ میں جتنا نفع کمایا جاتا ہے اتنا ہی منافع لینا چاہئے، اس سے زیادہ نفع سے احتراز کرنا چاہئے۔(فتاویٰ عثمانی ،ص844)

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...

ٹیکنالوجی کے دور میں خواتین کے لیے سنہری مواقع

دنیا تیزی سے بدل رہی ہے۔ مصنوعی ذہانت، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور آن لائن معیشت نے روزگار اور کاروبار کے روایتی تصورات کو تبدیل کر دیا ہے۔

ہر موسم میں نکھری جلد

خواتین کے لیے چند ضروری باتیں

آج کا پکوان: کرسپی چکن ٹینڈرز

اجزا:چکن فِلٹس (سٹرپس میں کٹی ہوئی) : 500 گرام،لیمن جوس: دو چمچ، دہی: آدھا کپ، ادرک لہسن کا پیسٹ: ایک چمچ، نمک: حسبِ ذائقہ، لال مرچ پاؤڈر:آدھا چمچ، کالی مرچ پاؤڈر:ایک چائے کا چمچ، گارلک پاؤڈر:آدھاچائے کا چمچ۔تیل : حسبِ ضرورت۔

اختر شیرانی کی رومانویت

کل78ویں برسی: شاعری کا رنگ، ڈھنگ اور آہنگ سب سے الگ،لہجے میں پردہ داری نہ جھجک:اخترشیرانی کے تخیل کا رہنما عشق ہے‘ اور اس کی رہبری میں وہ محبت کی اس دنیا میں پہنچ جانا چاہتے ہیں جہاں مادی زندگی کی کثافتیں، ناآسودگیاں اور ناتمامیاں دامن کو نہ چھو سکیں

فیض کی سیاسی شاعر

فیض بنیادی طوررپر رومان پسند ہیں لیکن ان کی رومانیت صرف عشقیہ موضوعات تک محدود نہیں ہے، اس کے جوہر مختلف سمتوں میں آشکار ہوئے ہیں۔

یوم تحفظ ختم نبوت ﷺ

’’میں خاتم النبیین ہوں‘‘(صحیح بخاری)ختم نبوتﷺ، عقیدہ توحید و رسالت کے بعد ایمان کی اہم بنیاد:محمدؐتمہارے مردوں میں کسی کے باپ نہیں ہیں، لیکن اللہ کے رسول اور سب نبیوں کے آخر میں تشریف لانے والے ہیں اور اللہ سب کچھ جاننے والا ہے(سورۃ الاحزاب)