کیا آپ جانتے ہیں؟

تحریر : روزنامہ دنیا


پہاڑوں پر سانس کیوں پھولتاہے؟

بلند مقامات پر فضائی دبائو میدانوں کے برعکس بہت کم ہوتاہے۔اس کے نتیجہ میں آکسیجن کی مقدار کم ہوتی ہے۔ چنانچہ ایسے مقامات پر سانس لینے پر پھیپھڑوں میں آکسیجن کی وہ مقدار نہیں پہنچتی جس کی جسم کو ضرورت ہوتی ہے۔ زیادہ آکسیجن کے حصول کیلئے پھیپھڑوں کو زیادہ کوشش کرناپڑتی ہے۔ چنانچہ ہمیں اپنا سانس پھولا ہوا محسوس ہوتا ہے۔ جو لوگ پہاڑی مقامات پر رہنے کے عادی ہوتے ہیں انہیں سانس پھولنے کی شکایت نہیں ہوتی کیونکہ قدرتی طور پر ان کے خون میں ہیمو گلوبن کی مقدار زیاد ہ ہوتی ہے۔

چمگادڑ اُلٹے کیوں لٹکتے ہیں؟

چمگادڑ ایک اڑنے والے ممالیائی جاندار ہیں لیکن یہ پرند وں کے بر عکس جو اُڑنے کے ساتھ ساتھ چل بھی سکتے ہیں،اپنے پائوں پہ کھڑے ہونے اور چلنے کی صلاحیت کھو چکے ہیں۔ حیاتیاتی ارتقا نے ان کے پنجوں کو ایسی شکل دے دی ہے کہ وہ ہوا میں اسے مدد اور سہارا دیتے ہیں۔آرام کرنے کیلئے چمگادڑ کا آسان ترین پوسچر سر کے بل لٹک جانا ہوتا ہے۔یہ درختوں کی شاخو ں سے اپنے خصوصی قسم کے پنجوں کی مدد سے لٹک جاتے ہیں جوان کے پروں کے کنارے پر موجود ہوتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...

کھیلوں کاایشیائی میلہ جاپان مین سج گیا

20ویں ایشین گیمز 2026ء: گرین شرٹش مختلف کھیلوں میں مجموعی طور پر4سے 6 تمغے جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہیں: افتتاحی تقریب میں سکواش کے کھلاڑی نور زمان اور پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نے پرچم تھامے قومی دستے کی قیادت کی: پاکستان کے 7 بہترین شوٹرز این او سی جبکہ پاکستان بیس بال ٹیم سپانسر نہ ملنے کے باعث ایشین گیمز کا حصہ بننے سے محروم رہ گئے

پاکستان کرکٹ کا نیا بحران:محمدرضوان اور امام الحق تنازع

حساس معلومات اور ویڈیوز کے مبینہ لیک ہونے کا معاملہ این سی سی آئی اے اوراعلیٰ عدلیہ تک پہنچ :حتمی فیصلہ فارنزک رپورٹ آنے کے بعد ہوگا، واقعے نے قومی کرکٹ کے اندرونی ڈسپلن اور انتظامی ڈھانچے پر سوالات کھڑے کر دئیے ہیں:ہائیکورٹ سے درخواست خارج ہونے اوررضوان کوایجنسی کے سامنے پیش ہو نے کے حکم کے بعد کھلاڑیوں پر دبائو بڑھ گیا

دانی کی نصیحت

جمعہ کا مبارک دن تھا۔ احمد اپنے بڑے بھائی دانی کے ساتھ جمعہ پڑھنے جا رہا تھا۔ احمد نہا دھو کر صاف ستھرے سفید رنگ کے کپڑے پہنے دانی بھائی کے ساتھ مسجد جارہا تھا کہ راستے میں احمد کا دوست مقیط اسے مل گیا، جو اپنے گھر کے دروازے پر کھڑا شربت پی رہا تھا ۔

گنیز بک 2027ء میں شامل دنیا کے ہونہار بچے!

میکس الیگزینڈر:کم عمری میں فیشن ورلڈفتح کرنیوالا

بڑا امتحان

شام ہو چلی تھی۔ بادلوں کی ہلکی سی پردہ داری نے موسم کو دلکش بنا دیا تھا اور باہر ہوا میں پرندوں کی چہچہاہٹ گونج رہی تھی۔

کتنا اچھا ہے کتنا پیارا ہے

کتنا اچھا ہے کتنا پیارا ہے،اِک چمکتا ہوا ، ستارا ہے