بارش کیسے ہوتی ہے؟

تحریر : اسلم علی(ملتان)


سمندروں،دریائوں، جھیلوں یا ایسی کسی بھی جگہ کا پانی سورج کی تپش سے گرم ہو جاتاہے۔ایک سو درجہ حرارت سینٹی گریڈ پرپانی ابلنا شرع کر دیتا ہے،یہ آبی بخارات (بھاپ کی صورت میں)اوپر چلے جاتے ہیں۔

اوپر جا کر جب یہ ہو ا ٹھنڈی ہو جاتی ہے تو آبی بخارات چھوٹے چھوٹے قطروں میں تبدیل ہو کر آسمان پر پھیل جاتے ہیں،اسے بادل کہتے ہیں۔بادل کئی اشکال کے ہوتے ہیں۔چھوٹے دھوئیں کی طرح کے بادل آسمان کی اونچائی پر جماد ینے والی ہو ا میں بنتے ہیں۔سُر مئی کمبل جیسے بادل گرم اور نم دار ہو ا سے،جو زمین کے نزدیک ہو تی ہے،بنتے ہیں۔بعض بادل موٹے اور گھنے ہوتے ہیں اور بعض باریک اور پتلے۔پانی کے لاکھوں کروڑوں قطرے ایک بادل میں شامل ہوکر روشنی کا اِس کے اندر سے گزرنے کا راستہ روک دیتے ہیں۔بادل جتنا گھنا ہوتا ہے روشنی کا راستہ اتنا ہی بند ہو جاتا ہے اور وہ گہرے رنگ کے نظر آتے ہیں۔پتلے بادل سفید نظر آتے ہیں۔ 

بادل کبھی کبھی برستے ہیں۔پانی کے لاکھوں کروڑوں ننھے ننھے قطرے اور برف کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے ہوا میں معلق ہوتے ہیں۔لیکن اگر وہ بڑے اور بھاری ہو جائیں تو بارش کی شکل میں زمین پر گر جاتے ہیں۔شعلے سے نکلتی ہوئی بجلی اپنے راستے میں آنے والی ہوا کو گرم کرتی ہے،ہوا بڑی تیزی سے پھیلتی ہے اور پھراپنے چاروں طرف پھیلی ہوئی ٹھنڈی ہوا سے ٹکراتی ہے، اس طرح گرج کی آوازآتی ہے۔گرج میں گڑگڑاہٹ اس لئے ہوتی ہے کہ یہ آواز ہمارے پاس ہوا میں سے گزر کر پہنچتی ہے۔

آسمانی بجلی عام طور پر اونچی عمارتوں،درختوں اور کھمبوں سے ٹکراتی ہے۔یہ آسانی سے پانی اور دھات میں سے گزر سکتی ہے۔گرج چمک کی صورت میں کمرے میں رہنا بہتر ہوتاہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...

یوم تحفظ ختم نبوت ﷺ

’’میں خاتم النبیین ہوں‘‘(صحیح بخاری)ختم نبوتﷺ، عقیدہ توحید و رسالت کے بعد ایمان کی اہم بنیاد:محمدؐتمہارے مردوں میں کسی کے باپ نہیں ہیں، لیکن اللہ کے رسول اور سب نبیوں کے آخر میں تشریف لانے والے ہیں اور اللہ سب کچھ جاننے والا ہے(سورۃ الاحزاب)

7ستمبر:یوم تحفظِ ختم نبوتﷺ

پاکستان کی پارلیمانی تاریخ کا متفقہ فیصلہ

7 ستمبر:محمد عربیﷺکے دیوانوں کیلئے شادمانی کا دن

7ستمبر1974ء کا دن یادگار اور تاریخی، قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دے کر قادیانیت کے تابوت میں آخری کیل ٹھونکا گیا

6ستمبر 1965 لہو سے لکھی گئی داستانِ دفاعِ وطن

اے راہ حق کے شہیدو، وفا کی تصویرو، تمہیں وطن کی ہوائیں سلام کہتی ہیں

آپریشن دوارکا

پاک بحریہ کی جرات کی یادگار داستان

اتنے کم نمبر ؟

داؤد تمہارا رزلٹ آگیا؟ کالج میں داؤد کے دوست نعمان عرف نومی نے پوچھا۔ہاں پاس ہو گیا ہوں ، نمبر اچھے نہیں آئے، صرف 425 نمبر آئے ہیں۔