ابراراحمد ٹی20 بائولنگ کابادشاہ

تحریر : زاہداعوان


آئی سی سی کی تازہ رینکنگ:بیٹنگ میں پاکستان کے صاحبزادہ فرحان تیسری پوزیشن پر موجود:شوال ذوالفقار نے بیٹنگ رینکنگ میں 16 درجے ترقی کرکے 29ویں جبکہ عائشہ ظفر 31 درجے بہتری حاصل کرتے ہوئے 40ویں پوزیشن سنبھال لی،سعدیہ اقبال ٹی ٹوئنٹی بالنگ میں 8ویں جبکہ فاطمہ ثناء 24ویں پوزیشن پرآگئیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین عالمی رینکنگ نے بین الاقوامی کرکٹ میں زبردست ہلچل مچا دی ہے، جس میں پاکستان کے سپن بائولر ابرار احمد نے تاریخ رقم کرتے ہوئے مردوں کے ٹی 20 بائولنگ چارٹ میں دنیا کی نمبر ون پوزیشن پر قبضہ جما لیا ہے۔ افغانستان کے راشد خان کی بھارت کے خلاف مایوس کن کارکردگی کے بعد ابرار احمد(736 ریٹنگ پوائنٹس)نے انہیں ایک پوائنٹ سے پیچھے چھوڑتے ہوئے یہ سنگ میل حاصل کیا۔عمر گل، سعید اجمل، شاہد آفریدی اور عماد وسیم کے بعدوہ  دنیا کے نمبر ون ٹی 20 بائولر بننے والے پاکستان کے پانچویں بائولر بن گئے ہیں۔پاکستان کے محمد نواز بائولنگ میں آٹھویں پوزیشن پر موجود ہیں جبکہ سلمان مرزا ایک درجہ تنزلی سے انیسویں نمبر پر چلے گئے۔پاکستان کے صاحبزادہ فرحان تیسری پوزیشن پر موجود ہیں، ان کے علاوہ کوئی پاکستانی بیٹر ٹاپ 20 میں شامل نہیں ہے۔

 پاکستان کے لیے یہ رینکنگ اپ ڈیٹ صرف مردوں کے شعبے تک محدود نہیں رہی بلکہ ویمنز کرکٹ میں بھی ایشین گیمز کی شاندار پیشرفت کی بدولت قومی کھلاڑیوں نے نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ ایشین گیمز میں پاکستان کی نوجوان بیٹر شوال ذوالفقار نے انڈونیشیا کے خلاف 25 اور سری لنکا کے خلاف سیمی فائنل میں 54 رنز کی اننگز کھیل کر 16 درجے لمبی چھلانگ لگائی اور 558 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ کیریئر کی بہترین 29ویں پوزیشن پر پہنچ گئی ہیں۔ اسی طرح عائشہ ظفر بھی سری لنکا کے خلاف 71 رنز کی جارحانہ اننگز کی بدولت 31 درجے کی لمبی پیشرفت کے بعد کیریئر کے بہترین 489 پوائنٹس کے ساتھ 40 یں نمبر پر آ گئی ہیں، جبکہ آل رائونڈرز میں وہ نو درجے بہتری کے ساتھ 30ویں نمبر پر پہنچ گئی ہیں۔ بائولنگ کیٹگری میں پاکستان کی سعدیہ اقبال ایک درجہ ترقی کے ساتھ 8 یں جبکہ کپتان فاطمہ ثناء پانچ درجے چڑھ کر 24ویں نمبر پر آ گئی ہیں۔

 عالمی مردوں کے کرکٹ منظرنامے پر انگلینڈ کے کپتان ہری بروک کی شاندار پیشرفت دیکھنے کو ملی ہے، جو سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز میں 170 رنز بنا کر پلیئر آف دی سیریز رہے اور پانچ درجے بہتری کے ساتھ ٹی 20 بیٹنگ رینکنگ میں چوتھی پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔ ہری بروک کے پاس اب ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 تینوں فارمیٹس کے ٹاپ 10 میں بیک وقت شامل ہونے والا واحد معاصر بیٹر بننے کا نادر موقع موجود ہے، کیونکہ وہ ٹیسٹ میں پہلے اور ون ڈے میں 12ویں نمبر پر ہیں۔ انگلینڈ کے دیگر کھلاڑیوں میں جوس بٹلر دو درجے پیشرفت کے ساتھ بروک کے ٹھیک پیچھے پانچویں نمبر پر آ گئے ہیں، جیمی اوورٹن نے سیریز میں پانچ وکٹیں لے کر 47 درجے کی ریکارڈ چھلانگ لگائی اور چھٹی پوزیشن حاصل کی، جبکہ وِل جیکس آل رائونڈرز میں تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔ بھارتی کپتان شریاس بھی سات درجے ترقی کے ساتھ مشترکہ 22 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

 ون ڈے فارمیٹ میں زمبابوے کے کپتان سکندر رضا نے پانچ درجے بہتری کے ساتھ 24 ویں پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ آسٹریلوی فاسٹ بائولر نیتھن ایلس نے اپنے کیریئر کی بہترین 17ویں پوزیشن سنبھال لی ہے، جبکہ سری لنکا کے اسیتھا فرنینڈو نے بھی انگلینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میں تین وکٹیں لے کر 30ویں پوزیشن حاصل کی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...

ایشین گیمز2026ء:پاکستان کے 4برونز میڈل

پہلا تمغہ عاصم خان، دوسرا ویمن کرکٹ ٹیم نے جیتا، دو برونز میڈل سکواش کے کھلاڑیوں کے نام، قومی ہاکی ٹیم کی3فتوحات:بیڈ منٹن پلیئر ماحور شہزاد، ایتھلیٹ شجر عباس،خولہ عمر خان اور باکسرفاطمہ زہرا ،محمد عرفان کا ایشین گیمز میں سفر ختم ہو گیا:ایشین گیمز کے ڈرا کے مطابق پاکستان اور بھارت کو الگ الگ گروپس میں رکھا گیا ہے، روایتی حریفوں کا سیمی فائنل میں سامنا ہونا ناممکن ہے

بڑی دولت

قائد آباد میں ظہیر نامی شرارتی لڑکا اپنے والدین کے ساتھ رہتا تھا۔ وہ دیکھنے میں تو بہت سمجھدار تھا لیکن پڑھائی کے نام سے یوں بھاگتا تھا جیسے بلی کو دیکھ کر چوہا بھاگتا ہے۔

گنیز بک 2027ء میں شامل دنیا کے ہونہار بچے!

ننھی یوگا انسٹرکٹر:فینکس جیزیل ہکس

اصل حسن

گرمیوں کی ایک روشن صبح تھی،ہلکی ہلکی ہوا چل رہی تھی۔ ایک گھر کی چھت پر تین دوست حمزہ، سعد اور علی اخبار بچھائے آم کھانے میں مصروف تھے۔

ٹوٹ بٹوٹ نے بکری پالی

ٹوٹ بٹوٹ نے بکری پالی،دُبلی پتلی ٹانگوں والی

چنبیلی کا خوشبودار پھول

چنبیلی ایک نہایت خوب صورت اور خوشبودار پھول ہے۔ اس کی دلکش خوشبو ماحول کو معطر کر دیتی ہے، اسی لیے اسے دنیا بھر میں پسند کیا جاتا ہے۔