مسائل اور ان کا حل

تحریر : مفتی محمد زبیر


عبد کے بغیر رحمن پکارنا سوال :میرے ایک دوست کا نام عبدالرحمن ہے اکثر دوست اسے رحمن کہتے رہتے ہیں، کیا یہ جائز ہے ؟(ناصر حسین، لاہور) جواب :بغیر لفظ عبد کے صرف رحمن کسی کا نام پکارنا جائز نہیں لہٰذا انہیں عبدالرحمن کہنا لازم ہے۔ مغرب کے وقت بچوں کو گھروں سے باہر نکلنے سے منع کرنے کی حیثیت

سوال:اکثر کہا جاتاہے کہ مغرب کے وقت بچوں کو گھر سے باہر نہیں نکالنا چاہئے، اور کواڑ بند رکھنے چاہئیں کیونکہ اس وقت میں آسمانی مخلوق زمین پرگشت کرتی ہے۔ کیا ایسا قرآن وحدیث کی رو سے ثابت ہے؟ (محمدریاض ،کراچی)

جواب:جی ہاں!جس طرح حفاظت کی آیات اور مسنون دعائیں احادیث میں پڑھنے کی ترغیب آئی ہے، اسی طرح مذکورہ احتیاطی تدابیر کا بھی بعض احادیث میں ذکرہے۔ ایک حدیث ہے: ’’جب رات اپنے بازو پھیلائے یا (غروب آفتاب کے وقت) شام ڈھلنے لگے تو اپنے بچوں کو (گھروں میں)روک کر رکھو کیونکہ اس دوران شیاطین پھیل جاتے ہیں، اس دوران دروازے بھی بند کر دو اور اللہ کے نام کا ذکر کروکیونکہ شیطان بند دروازہ نہیں کھول سکتا، اور اپنے مشکیزوں کو بند کر دو اور اللہ کے نام کا ذکر کرو اور اپنے برتنوں کو ڈھانک دو، اور (سونے سے پہلے )اپنے چراغ بجھا دو (مشکوٰۃ، ص:372، بخاری: 3304، مسلم: 2012)۔اس روایت میں بوقت مغرب بچوں کو گھروں سے باہر نکلنے کی ممانعت کی گئی ہے۔ اس روایت اور دیگر روایات سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ اس وقت جنات کے حملہ کا خطرہ ہوتا ہے( فی شرح ابن بطال، ج11، ص 74 وعمدۃ القاری، ج31، ص 214)، جس کے پیش نظر یہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ نیز اس حکم کے علاو ہ مذکورہ حدیث میں موجود دیگر احکام بھی اپنے اندر غیر معمولی حکمت رکھتے ہیں مثلاً جراثیم اور دیگر اثرات بد سے حفاظت کیلئے برتنوں کو ڈھانکنا اور اپنے اور گھر کے سازو سامان کے تحفظ کیلئے سونے سے پہلے چراغ وغیرہ کو بجھا دینا (جس میں آج کل کے اعتبار سے ہیٹر کا بند کر دینا بھی شامل ہے)۔ ان تمام احتیاطی تدابیر کو اختیار کرنا مفید اور مستحسن ہے۔

موبائل پر قرآنی آیت 

یا اذان کی رنگ ٹون لگانا 

سوال: کیا موبائل پر قرآنی آیات اور اذان کی رنگ ٹون لگاناجائزہے؟(ایم جے قریشی،ڈی آئی خان)

جواب: موبائل کی رنگ ٹون کی جگہ قرآنی آیات یااذان کے کلمات استعمال کرنابے ادبی ہے اس سے احترازلازم ہے۔

بھتیجے کو زکوٰۃ دے سکتے ہیں 

سوال: میں امریکہ میں رہتا ہوں، میرا بھتیجا بہت زیادہ غریب ہے، کیا میں اپنے بھتیجے کو زکوٰۃ دے سکتا ہوں؟(عبدالرزاق، نیویارک)

جواب :جی ہاں! اگربھتیجامستحق زکوٰۃ ہے توبھتیجے کو زکوٰۃ دے سکتے ہیں ۔

قرض لئے گئے زیور کی واپسی لازم ہے 

سوال: میری زوجہ کاحق مہرجو کہ میرے والد صاحب نے ادا کر دیا تھا پھر بوجہ مجبوری میرے والد صاحب کی اجازت اور مشورہ سے وہ زیور فروخت کر کے گھر کے استعمال میں لایا گیا۔ والد مرحوم نے میری بیوی سے یہ وعدہ کیا تھا کہ مکان فروخت کر رہا ہوں، تمہارا حق مہر دوبارہ دوں گا۔ اس کے بعد والد صاحب کا انتقال ہو گیا۔اب پوچھنایہ ہے کہ والدمرحوم کے ترکہ سے زیورکی رقم بیوی کو اداکی جائے گی یا میرے حصہ سے اداکی جائے گی؟ زیورفروخت کرنے سے میری بہنیں باخبرتھیں لیکن واپسی کاوعدہ ان کے سامنے نہیں کیاتھا۔ (زبیر گیلانی، سکھر)

جواب:اگر واقعتاً والد صاحب نے زیور بطور قرض لیا تھا تو آپ کی بیوی کیلئے زیور یا اس کی قیمت ترکہ سے لیناجائزہے۔

سودی سکیم میں شمولیت 

سوال:جو لوگ اپنی ریٹائرمنٹ کی رقم کسی سکیم میںجمع کرواتے ہیں، سکیم والے ایک لاکھ پر ماہانہ 920روپے منافع دیتے ہیں۔ کیا یہ سود ہے؟قرآن وسنت کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں(راجہ زاہد منیر، سرائے عالمگیر) 

جواب:جی ہاں، ایک لاکھ پر ملنے والی یہ اضافی رقم شرعاً سود ہے، جس سے احتراز لازم ہے۔ سکیم میں شمولیت اختیارکرکے نفع حاصل کرنا شرعاً جائز نہیں ہے۔

مقدس اوراق کا تحفظ 

سوال: قرآن پاک کے پھٹے ہوئے اوراق محفوظ کرنے کا کوئی طریقہ بتا دیں۔ (عبدالرؤف، اسلام آباد)

جواب: مقدس اوراق کو کسی محفوظ جگہ کپڑے وغیرہ میں لپیٹ کردفن کردیا جائے۔ اگر یہ اوراق دھل سکتے ہوں تو حروف کود ھوکر ان کاپانی کسی کنویں یاٹینکی وغیرہ میں شامل کر  دیا جائے۔ اگریہ دونوں کام مشکل ہوں توان اوراق کوکسی وزنی چیز کے ساتھ دریا، سمندر یا کنویں میں بھی ڈالا جا سکتاہے۔ (ردالمحتار 422/6)، (وکذافی فتاویٰ عثمانی  194/1)

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...

قرآنِ مجید کی حرمت ہر مسلمان کا ایمان

’’وہ بلند رتبہ کتاب جس میں کسی شک کی گنجائش نہیں، پرہیزگاروں کیلئے ہدایت ہے‘‘(البقر:2) 27 نومبر ’’یومِ حرمتِ قرآن و تحفظِ قرآن‘‘ قرآن سے وابستگی اور تعلیمات پر عمل کے عہد کا دن ’’بیشک ہم نے اس ذکر کو نازل کیا اور بیشک ہم خود اس کی حفاظت کرنے والے ہیں‘‘ (الحجر: 9)’’قرآن پڑھا کرو، کیونکہ یہ قیامت کے دن اپنے پڑھنے والوں کیلئے شفاعت کرنے والا بن کر آئے گا‘‘(صحیح مسلم)

صحت کی حفاظت بھی دینی ذمہ داری

طاقتور مومن اللہ تعالیٰ کے نزدیک کمزور مومن سے بہتر اور زیادہ محبوب ہے، اگرچہ دونوں میں خیر ہے(صحیح مسلم)

زبان کی حفاظت نجات کا ذریعہ

جو اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہے، اسے چاہیے کہ اچھی بات کہے یا خاموش رہے(صحیح بخاری) رسول اللہ ﷺنے زبان اور شرم گاہ کی حفاظت کرنے والے شخص کیلئے جنت کی ضمانت بیان فرمائی ہے

خدمتِ خلق، رضائے الٰہی کے حصول کا ذریعہ

دوسروں کے دکھ درد بانٹنے کا جذبہ معاشرے میں محبت، ہمدردی اور باہمی تعاون کو فروغ دیتا ہے

نئے صوبوں کیلئے صف بندی

پاکستان میں نئے صوبوں کے قیام کے معاملے نے نئی صف بندی اور ممکنہ طور پر نئے تنازعات کے دروازے کھول دیے ہیں۔

وزراء کے اختلافی بیانات اور وزیراعظم کا نوٹس

نئے صوبوں کی تشکیل کے عمل پر حکومتی ذمہ داران اور اتحادیوں کے اختلافی بیانات اس حوالہ سے یکسوئی اور سنجیدگی کی بجائے ایک نئی صورتحال کی عکاسی کر رہے ہیں ۔