نوجوانوں کی شخصیت اور عدد
اسپیشل فیچر
کہتے ہیں انسانی زندگی میں نام بہت اہم کردار ادا کرتا ہے اور اگر نام کے اعداد معلوم کرلیے جائیں تو نوجوانوںکواپنی شخصیت اور کسی دوسرے کا کردار سمجھنے میں بہت مدد مل سکتی ہے۔علم اعداد یا علم ابجد کی روشنی میں نام کا عدد یا نمبر نکال کرہر فرد کی اورنوجوان اپنی نفسیات کوبھی باآسانی سمجھ سکتے ہیں۔ذیل میں ہر حروف کو اس کے نمبر کے ساتھ تحریر کیا گیا ہے۔طریقہ:طریقہ یہ ہے کہ نام کے ہر حروف کو علیحدہ علیحدہ کریں،پھرایک حروف کے لیے جو عدد یا نمبر جدول میں لکھا ہے اس کو حرفوں کے سامنے لکھ کر جملہ نمبر کو جمع کیا جائے۔ حاصلِ جمع کو مرکب اعدادمیں لکھ کر جمع کریں ۔جس کے نتیجے میں 1سے 9کے درمیان مفرد ہندسہ نکل آئے گا جو آپ کے نام کا عدد یا نمبر ہوگا۔مثال:ہم بشریٰ جمال کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں اس کے نام کے تمام حروف کو علیحدہ علیحدہ کرکے لکھیں:ب2=،ش3=،ر2=،ی1=ج3=،م4=،ا1=،ل3=بشری1+2+3+2=8=جمال3+1+4+3=11=8+11=19(19)مرکب ہندسے میں آیا ہے۔مرکب ہندسے کو الگ کیا تو 10حاصل ہوا یعنی مفرد ہندسے(1+9=10)مگر یہاں10 کو ہم 1لیں گے ۔جو بشریٰ جمال کا مفرد عدد یا حاصل شدہ عددہے۔اب اس عدد کی تفصیل پڑھیں ،جس سے ہمیں بشریٰ جمال کی شخصیت اور کردار کے بارے پتہ چلے گا۔ابتدائی تین عدد اور ان کے خواص نوجوان قارئین کی نذر ہیں۔عدد1یہ عدد خوش قسمتی اور کامیابی کی علامت سمجھا جاتا ہے۔اس عدد سے تعلق رکھنے والے نوجوان مضبوط قوتِ ارادی کے مالک ہوتے ہیں۔یہ آزاد خیال،خودپسند اور آمرانہ طبیعت رکھتے ہیں۔اس عدد سے متعلقہ نوجوان تنقید برداشت نہیں کرتے جب کہ اپنے احساسات کو دوسروں پر ظاہر نہیں کرتے۔یہ افراد دوسروں سے برتر نظر آنا چاہتے ہیں۔ان کو دوسروں پر حکم رانی کرنا اچھا لگتا ہے پھر چاہے مقابل ان کا محبوب یا محبوبہ ہی کیوں نہ ہو۔عدد2 عدد2سے تعلق رکھنے والے نوجوان عموماً کم گو،رومانوی مزاج،تصوراتی،مثالیت پسند، نرم مزاج اور لڑکیاںخاصی گھریلو،مہمان نواز ہوتی ہیںجب کہ فنونِ لطیفہ اور روحانیت میں بہت دل چسپی لیتی ہیں۔ان نوجوانوںکی فطرت میں فرماںبرداری اور تابع داری بھی پائی جاتی ہے۔ان کی منفی خصوصیات میں خود اعتمادی کی کمی اور غیر مستقل مزاجی شامل ہے اور یہ زندگی کے فیصلوں میں بہت زیادہ سوچ بیچار سے کام لیتے ہیں۔عدد3اس عددکے زیرِاثر نوجوان دوسروں کے کام آکر بہت اطمینان محسوس کرتے ہیں۔عددتین سے تعلق رکھنے والی لڑکیاں باذوق،خوش لباس،اچھی گفتگو میں ماہر،سفر کی شوقین،لطیفہ گوئی میں ماہر اور پاکیزگی کا عملی نمونہ ہوتی ہیں۔نوجوانوںکی نمایاں خصوصیت میں امید و یقین کا جذبہ سر فہرست ہے۔یہ نوجوان مایوسی کے متضاد ہوتے ہیں۔ان کو روپیہ پیسہ فراخ دلی سے خرچ کرنے کا بھی شوق ہوتا ہے۔بعض دفعہ اپنے رویے میں آمرانہ طرز بھی اپنا لیتے ہیں۔بقیا اعداد اگلی اشاعت میں ملاحظہ کریں۔