آنکھوں کے گرد حلقے پڑے کی وجوہات , ان کا علاج
اسپیشل فیچر
آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں کی شکایت تقریباََہر مرد اور عورت کو ہوتی ہے یہ نہ صرف آپکے چہرے پر بدنما لگتے ہیں بلکہ آپ ان کی وجہ سے اپنی عمر سے زیادہ عمر رسیدہ نظر آتے ہیں ۔آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے پڑنے کی وجوہات ان حلقوں کی وجہ آنکھوں کے نیچے کی باریک جلد میں خون کا رک جانا یا نہ پہنچنا ہے، اس کے علاوہ سورج کی روشنی میں ہماری جلد کے رنگ بنانے والے خلیات (میلالن) زیادہ فعال ہو جاتے ہیں جس کے باعث آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے پڑجاتے ہیں جوکہ خاصے بد نما معلوم ہوتے ہیں اور اگر بروقت ان کا تدراک نہ کیا جائے تو یہ مزید گہرے ہو جاتے ہیں ۔٭آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے موروثی طور پر بھی ہوسکتے ہیں۔ اگر والدین کی آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں کی شکایت ہے تو عین ممکن ہے کہ بچوں کی آنکھوں کے گرد بھی سیاہ حلقے ہوں ۔٭ کسی خاص خوراک یا کمرشل کاسمیٹکس سے یا کسی بھی قسم کی الرجی جو آنکھوں کے گرد خارش کاسبب ہو ،مسلسل ملنا اور رگڑنا بھی سیاہ حلقے بناتا ہے ۔٭ عمر کے ساتھ ساتھ آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے بڑھتے ہیں کیونکہ عمر بڑھنے سے آنکھوں کے اردگرد کی جلد پتلی اور ڈھیلی ہوتی ہے اور خون کی نالیاں نمایاں ہوتی ہیں۔ ٭تفکرات سوچ بچاراور پریشانیوں میں گھرے رہنا ،رات دیر تک جاگنے بہت زیادہ رونا ،نیند پوری نہ ہونا ،زیادہ مطالعہ ،غیر متوازن غذا ، حد سے زیادہ ڈائٹنگ یعنی وٹامن اے ،سی ، وٹامن کے اور ای اور معدنیات کی کمی بھی حلقوں کی وجوہات میں سے ہیں ۔٭حمل اور ماہواری کے دوران خواتین کی جلد کا ہارمون کی بے شمار تبدیلی سے گزرنا سیاہ حلقوں کا باعث بنتا ہے۔ ٭ گردوں کی ناقص کارگردگی جسم میںآئرن کی کمی اور صاف خون کی ناقص فراہمی بھی سیاہ حلقے پیدا کرتی ہے ۔٭پانی کی کمی ،بیماری کے بعد کمزوری کی حالت میں،سگریٹ نوشی ،چائے کافی کا بے تحاشا استعمال آنکھوںکے گرد سیاہ حلقے پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ سیاہ حلقوں کا مناسب علاج ۱۔نیند اور ایکسر سائزآنکھوںکے گرد سیاہ حلقوں کو ختم کرنے کے لئے بھرپور نیند ،مناسب اوقات رات 11 سے صبح6 بجے تک کی تقریباََ7 سے 8 گھنٹے کی نیند اور ایکسرسائز(گہری سانس کی ایکسر سائز)سے نہ صرف آپ کا ذہن پرسکون رہے گا ،خون کی روانی بڑھے گی ، آنکھوں کی تھکاوٹ، بلکہ حلقے دور ہوں گے اور یہ تروتازہ نظر آئیں گی ۔۲ ۔ سن بلاک حلقوں کا سبب تیز دھوپ بھی ہے خصوصاََگھر سے باہر نکلتے وقت اور ہر تین گھنٹہ بعد 1/2 چائے کا چمچ سن بلاک ،چہرے اور خاص طور پر آنکھوں کے گرد لگائیں جو چہرے کی جلد اور آنکھوں کو سورج کی روشنی اور جھریوں سے محفوظ،صاف رنگت دے کر داغ دھبوںسے محفوظ بنائے۔۳۔الرجی آنکھوں کو کم سے کم مسلیں ،اگر آپ کو اکثر نزلہ کی شکایت رہتی ہے تو اس کا مستقل علاج کروائیں اور ملٹی وٹامن لیں ۔۴۔خوراک / پانی کا استعمال کھانے میں پھلوں اور ہری سبزیوں کا استعمال بکثرت کریںجو وٹامن اے ،بی ، وٹامن کے ، سی اور بی 12 سے لیس ہوتی ہیں ۔ساگ کا زیادہ استعمال کریںجو نہ صرف جسم میں آئرن کی کمی دور کرے گا بلکہ آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں میں کمی آئے گی۔ نمکین اشیاء کا کم استعمال کریں ۔نمک کا زیادہ استعمال جسم میںپانی کی برقراری کو بڑھاکر جسم میں پانی کی زیادتی سے آنکھوں کے نیچے ابھار پیدا کرتا ہے جو آپ کے ارد گردکی جلد کو کھنچتا ہے اور پانی نکلنے کے بعد وہ جلد ڈھیلی پڑکر وقت کے ساتھ سیاہ حلقوں میں بدل جاتی ہے۔ مشروبات اور پانی روزانہ 8-10 گلاس پیئں جو خون صاف رکھتاہے ۔۵ ۔سگریٹ نوشی سے پرہیز سگریٹ نوشی سے مکمل پرہیز کریں ۔یہ آپ کی شریانوں کو سخت کرتی ہے ۔جس سے شریانیں آپ کے چہرے پر مزید واضح ہو جاتی ہیں اور کیفین کی زیادہ مقدار ،چائے کافی کا مناسب حلقوں کی کمی کا باعث بنے گا ۔۶۔ بیماریوں کا علاج کروائیںخون اور گردے کی بیماری کا مکمل علاج مستند ڈاکٹر سے کروائیں ۔۷۔گھریلو ٹوٹکے اور نسخے ٭آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے ختم کرنے کے لئے آنکھوں پر ٹھنڈے کھیرے یا ٹماٹر کے قتلے رکھیں ۔دس سے پندرہ منٹ لیٹ جائیں اور بعد میں چہرے کو دھو لیںآنکھوں کی تھکن دور ہو گی۔ کھیرے اور لیموں کاجوس لگانا بھی مفید ہے ۔٭چائے کی پتی کے استعمال شدہ ٹھنڈے ٹی پیگ آنکھوں پررکھنے سے بھی حلقے صاف ہوجاتے ہیں ۔٭ آلو کے ٹکڑے کو کدو کش کرنے کے بعد ململ کے کپڑے میں باندھ کر تقریباََپندرہ منٹ رکھنے سے بھی حلقے ختم ہو جاتے ہیں ۔٭ آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے ختم کرنے کے لئے سوتے وقت سیاہ حلقوں پر بادام کا تیل لگائیں ۔٭گرم پانی اور ٹھنڈے پانی سے آنکھیں دھونے سے بھی خون کی روانی بڑھ کر آنکھوں کی تھکن اور حلقوں کی رنگت میں فرق آتا ہے ۔٭ایک معیاری اور مستند کنسیلر (concealer )جو آپ کے چہرے کی جلدکے رنگ کا ہو، عارضی طور پر حلقے غائب کرنے کا کام دے سکتاہے ۔۸۔ حلقے دور کرنے کی کریمیں آنکھوں کے حلقے دورکرنے کے لئے معیاری دوائیں اور کریمیں موجود ہوتی ہیں جن میں وٹامن کے ،ریسٹینول ،مینتھول اور وٹامن سی موجود ہوتے ہیں جو آنکھوں کے گرد جھریوں اور بدنما حلقوں اور داغوں کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔۹ ۔کاربوکسی تھراپیزمانہ جدید میں جہاں جلد کی دوسری بیماریو ں اور مسئلوں کی روک تھام اور افزائش کو روکنے کے لئے جدید سائنس نے ترقی کی ہے وہیں آنکھوں کی خوبصورتی کو متاثر اور چہرے کا مجموعی تاثر خراب کرنے والے سیاہ حلقوں کے لئے معیاری ، مناسب اور نتیجہ خیز علاج بھی سامنے آئے ہیں۔ آنکھوں کے بد نما حلقوں اور جلد کا باریک ہو کر گہرا ہونا یا پھول جانے کے علا ج کے لئے کاربوکسی تھراپی ایک موزوں اور جدید پیش رفت ہے جو چند سیشنز میں موثر اور اطمینان کن نتائج دیتی ہے ۔ اس میں آنکھوں کے گرد جلد میں کاربن ڈائی آکسائیڈ گیس کی معمو لی مقدار دی جاتی ہے جو جلد میں خون کی روانی بڑھاکر حلقوں کو ماند کرتی ہے اور چہرے کی شادابی اور تازگی لوٹ آتی ہے ۔مندرجہ بالا بنائے گئے نکات پر عمل آنکھوں کی تھکن ،آنکھوں کے گرد د ھبوں، نشانات اور حلقوں کو ختم کرنے میں مفید ثابت ہوں گے اور مجموعی خوبصورتی اور دلکشی کا باعث بنیں گی ۔