گھر کی دیواروں کو نئے رنگ دیں
اسپیشل فیچر
کپڑوں کی طرح فیشن کے حساب سے گھر کی دیواروں کے رنگ بدلتے رہتے ہیں۔ ہر چند سال بعد کمرے کی دیواروں کے رنگ تبدیل کروانے کی ضرورت پڑ جاتی ہے۔ انٹیرئیر ڈیزائنر گھروں کی آرائش کے وقت زیادہ تر میٹالک ، ہلکا جامنی، نیلا، اور آسمانی نیلے رنگوں کو ترجیح دیتے ہیں۔ دیواروں پر رنگوں کے حساب سے مستقبل میں برائٹ اور ہلکے رنگ یعنی وائٹ اور نیچرل رنگ فیشن میں رہیں گے۔ ان کے ساتھ کنٹراسٹ میں پردوں ، صوفوں اور کارپٹ کے رنگ بھی آنکھوں کو بھلے معلوم ہوں گے۔رنگوں کا انتخاب کیسے کریں؟کمرے کی ساخت میں گھر کی دیواروں اور فرش کا اہم کردار ہوتا ہے اور اسی تناظر میں رنگوں کا انتخاب خود اہمیت اختیار کرجاتا ہے۔ تاہم اصل سوال یہ ہے کہ تبدیلی کا یہ سلسلہ کہاں سے شروع کیا جائے؟رنگوں کے انتخاب کے لیے اپنے کپڑوں کی الماری کو کھولیں۔ کپڑوں کے رنگوں کے انتخاب سے آپ کو اپنا پسندیدہ رنگ چننے میں آسانی ہو جائے گی۔ تاہم رنگوں کے انتخاب کے وقت فرنیچر اور دیگر ضروری چیزوں کو بھی مد نظر رکھیں کیونکہ محض دیوار وں پر نئے رنگ کروانے کے لیے آپ باقی کمرے کا فرنیچر تبدیل نہیں کریں گے۔ٹپس:۔رنگوں کے انتخاب کے وقت قدرت کے رنگوں کے انتخاب کو ضرور مد نظر رکھیں۔ہلکے رنگ سے چھوٹے کمرے کشادہ اور نسبتا کم روشنی والے کمرے روشن نظر آتے ہیں۔گہرے رنگ جیسے پیچ، سرخ، گلابی، نارنجی بڑے کمروں کو آرام دہ اور روشن کمرے کو ایک خوشگوار تاثر دیتے ہیں۔کمرہ بھلے کسی بھی رنگ کا ہو مگر اس میں روشنی کا خوب انتظام رکھیے۔مختلف رنگ ہم پر کیسے اثر انداز ہوتے ہیں؟سرخ: یہ رنگ دیکھنے میں بھلا ہے مگر بعض اوقات یہ ٹینشن کا سبب بن سکتا ہے اس لیے بچوں کے کمرے میں یہ رنگ استعمال نہ کریں۔نارنجی: یہ رنگ چستی لانے کا سبب بنتا ہے۔پیلا: اسٹڈی روم یا بیٹھک میں یہ رنگ زیادہ مناسب معلوم ہوگا۔سبز: یہ رنگ سبزے اور سکون کے اظہار ہے۔ آرام کے کمروں میں ہلکا سبز رنگ یقینا فرحت بخش احساس دے گا۔نیلا: یہ رنگ بلڈ پریشر کو نارمل رکھنے اور ذہن کو راحت دیتا ہے۔سفید: یہ رنگ پاکیزگی اور شفافیت کی علامت ہے۔ یہ رنگ سونے والے اور دیگر کمروں میں بڑا مناسب معلوم ہوگا۔