کولیسٹرول کم کریں دوائیں،احتیاط اور علاج
اسپیشل فیچر
خون کی نالیوں میں کولیسٹرول کے بڑھنے سے دل کے امراض جنم لیتے ہیں۔ کولیسٹرول کم کرنے کے لیے کئی قسم کی دوائیں استعمال ہوتی ہیں جن میں سے چند مشہور دوائیں درج ذیل ہیں: لوکول (Locol)، ویسٹن (Vastin) ،سروائیو (Survive) مضر اثرات:mجلد پر دانے، mمتلی، پیٹ میں درد، قبض، ڈائریا، mسردرد، اونگھ، mجگر کی خرابی، mپٹھوں میں درد اور کمزوری۔احتیاط:mجگر کے امراض میں استعمال نہ کریں۔ mحاملہ عورتوں اور دودھ پلانے والی ماؤں کو ایسی دواؤں کا استعمال ممنوع ہے۔ mاگر دوا شروع کرنے کے بعد پٹھوں میں کمزوری اور درد ہونا شروع ہو جائے تو دوا بند کر دیں۔ دوا کی نوعیت اور ضرورت کی اہمیت:مرغن اور چٹ پٹی غذائیں اور چلنے پھرنے، سیر کرنے یا ورزش سے مکمل بے اعتنائی کی صورت میں مختلف قسم کے امراض جنم لیتے ہیں جن میں خون میں کولیسٹرول کی مقدار کا زیادہ ہونا ہے۔ ایسے مریض جن میں مجموعی کولیسٹرول اور LDL کولیسٹرول کی زیادتی ہو وہ کولیسٹرول کم کرنے والی گولیاں استعمال کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ پہلے ڈاکٹر سے مشورہ کیا جائے کیونکہ کولیسٹرول کم کرنے والی گولیوں کے اپنے مضر اثرات ہوتے ہیں۔ اس لیے سب سے پہلے مریض کا معائنہ اور مختلف ٹیسٹ کرنا ضروری ہونا ہے۔ کولیسٹرول کم کرنے والی گولیاں خاصی مہنگی ہوتی ہیں۔ مقامی کمپنی کی بنی ہوئی دوائیں نسبتاً سستی ہیں اور اثر کے لحاظ سے دونوں میں کوئی خاص فرق نہیں ہوتا۔ آسان اور متبادل علاج:کولیسٹرول کی زیادتی دل کی بے شمار بیماریوں کو جنم دیتی ہے۔ کولیسٹرول کا زیادہ ہونا آج کل کے طرز زندگی کی زحمتوں میں سے ایک ہے۔ ہر قسم کی خوراک کا بے وقت اور بے دریغ استعمال اور سیر اور ورزش سے دوری کی وجہ سے کولیسٹرول لیول خون میں بڑھ جاتا ہے۔ جس کی وجہ سے کسی بھی وقت دل کے دورے کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔ دوائیوں کے بغیر کولیسٹرول کم کرنے کے لیے مندرجہ ذیل ہدایات پر عمل کریں۔ m انڈے کھانا چھوڑ دیں۔ کبھی کبھار انڈے کی سفیدی لی جا سکتی ہے۔ mگوشت کا استعمال کم کر دیں۔ چربی والے گوشت سے بالکل پرہیز کریں۔ m مکھن، پنیر، کریم والا دودھ اور دیسی گھی کا استعمال چھوڑ دیں۔ mگردے، کپورے، کلیجی، مغز، سری پائے، نہاری وغیرہ بالکل نہ کھائیں۔ mسبز پتوں والی تازہ سبزیاں اور تازہ پھل جن میں کولیسٹرول بالکل نہیں ہوتا کا زیادہ استعمال کریں۔ mناشتے میں لہسن اور کچی گاجروں کا باقاعدہ استعمال کریں۔ اس سے کولیسٹرول کم ہوتا ہے۔ mہر قسم کے گھی سے مکمل پرہیز کریں۔ سویابین کا خوردنی تیل فائدہ مند ہے۔ اگر ہو سکے تو زیتون کا تیل استعمال کریں۔ mاسپغول کا چھلکا دن میں دو مرتبہ چمچہ بھر کر نوش کر لیا جائے تو کولیسٹرول کی سطح نارمل ہو جاتی ہے۔ m Licithin کے استعمال سے کولیسٹرول شریانوں اور وریدوں کی دیواروں میں نہیں جمتا۔ سویا بین، سبز اناج، انڈے کی سفیدی،، ویجیٹیبل آئل اور Unpasturised دودھ Licithin سے بھرپور ہیں۔ اس لیے ان کا زیادہ استعمال کریں۔ mوٹامن E خون میں Licithin کو بڑھاتا ہے، جس کی وجہ سے خون میں کولیسٹرول کا لیول کم ہو جاتا ہے۔ mریشہ دار غذائیں زیادہ استعمال کریں۔ mسگریٹ نوشی اور شراب نوشی سے پرہیز کریں۔ mاللہ پر پورا یقین رکھیں۔ مثبت سوچ اپنائیں۔ یہ بات ذہن نشین کریں کہ یقین کامل اور مثبت سوچ کے ساتھ آپ ہر قسم کے مسائل پر قابو پا سکتے ہیں۔ mہمیشہ بھوک رکھ کر کھانا کھائیں۔ خاص کر سونے سے پہلے بالکل ہلکی خوراک لیں۔ mروزانہ کی سیر اور ورزش کو معمول بنائیں۔ ( کتاب ’’ دوا،غذا اور شفاء-نیو ایڈیشن‘‘ سے مقتبس)