10انتہائی مشکل سوالات اور ان کے آسان جواب
اسپیشل فیچر
بچے الٹے سیدھے سوالات کرتے ہیں، لیکن حقیقت یہ ہے کہ بڑے ہونے کے بعد بھی ایسے عجیب سوالات ذہن میں آتے ہیں جن کے درحقیقت جواب بھی ہوتے ہیں لیکن ہم ہنس کر انہیں ٹال دیتے ہیں۔ آئیے آپ کو چند ایسے ہی عجیب سوال دکھاتے ہیں اور ساتھ ہی ان کے جوابات بھی:1۔ کیا بارش کے قطرے گاڑی کا شیشہ توڑ سکتے ہیں؟ آپ نے کبھی بہت تیز بارش کے دوران گاڑی چلائی ہو تو ہوسکتا ہے آپ کو ایسا لگتا ہو، لیکن بارش کے قطرے کے اوسط حجم کو دیکھیں تو اسے سامنے والا شیشہ توڑنے کے لیے آواز کی رفتار سے نیچے گرنا ہوگا۔ اب یہ آپ کی خوش قسمتی ہے کہ نہ آپ کی گاڑی اس رفتار سے چلتی ہے اور نہ بارش اتنی تیزی سے ہوتی ہے۔ اس لیے شیشہ ٹوٹنا ممکن نہیں۔2۔اگر گاڑی آواز کی رفتار سے چلے تو؟ اب یہیں پر ایک سوال پیدا ہوتا ہے کہ اگر ہماری کار آواز کی رفتار سے چلنے لگے تو کیا ہوگا؟ اگر آپ کی گاڑی میں فارمولا ون کاروں جیسے ’’ایئر فوائل‘‘ نہیں تو گاڑی ہوا میں اُٹھ جائے گی، جی ہاں! آپ کی کار اڑنے لگے گی، لیکن زیادہ خوش مت ہوں کیونکہ آپ اپنی گاڑی کے سٹیئرنگ سے اسے اڑا نہیں سکتے، اس لیے کچھ دیر ڈگمگانے کے بعد آپ کی گاڑی گر جائے گی۔3۔ اگر سمندر غائب ہو جائیں تو کیا ہوگا؟ مختصراً یہ کہ زہرہ سیارے کی طرح انتہائی گرم ہوجائے گی۔4۔ اگر زمین جتنا پانی مریخ پر ہو تو؟ اس سے وہ دوسرا سوال نکالتے ہیں کہ اگر زمین کے تمام سمندر کسی طرح مریخ پر چلے جائیں تو؟ کیونکہ مریخ زمین سے چھوٹا ہے، اس لیے وہ مکمل طور پر پانی سے ڈھک جائے گا، وہ بھی زمین سے کہیں گہرے سمندروں کے ساتھ۔ چند جزیرے ضرور بنیں گے جیسا کہ اولمپس مونس، جو ہمارے نظام شمسی کا سب سے بلند پہاڑ ہے۔ اس کی بلندی کا اندازہ اس بات سے لگائیں کہ پورے مریخ پر پانی جمع ہونے پر بھی اس کی چوٹی سطح سمندر سے 10 کلومیٹر اوپر ہوگی۔5۔ اگر ایک دن صرف ایک سیکنڈ کا ہوتا تو کیا ہوتا؟اس کا مطلب ہے کہ زمین اپنے مدار پر 24 گھنٹے کی بجائے ایک سیکنڈ میں گھومتی، یعنی خط استوا پر آپ روشنی کی رفتار کے 10 فیصد سے گھومیں گے۔ سادہ سا جواب یہ کہ زمین تباہ ہو جائے گی۔6۔ اگر ہوا کی رفتار 500 میل فی گھنٹہ ہو تو؟ 500 میل یعنی 800 کلومیٹر فی گھنٹے سے بھی زیادہ تیز رفتار ہوا، آپ کا فرش تک اکھاڑ دے گی۔7۔ تاریخ کے تنہا ترین افراد کون تھے؟ کسی دور دراز جزیرے پر خود ساختہ جلاوطنی اختیار کرنے والوں کو چھوڑ دیں تو یہ اعزازاپالو کے خلا بازوں کو ملتا ہے۔ خاص طور پر وہ جو کمانڈ ماڈیول میں تھے اور ان کے ساتھی نیچے چاند کی سطح پر اتر گئے تھے۔ یہ کمانڈ ماڈیول چکر لگاتے ہوئے چاند کی دوسری طرف بھی پہنچا تھا کہ جہاں ان کا زمین اور چاند پر موجود ساتھیوں دونوں سے رابطہ بھی منقطع ہوجاتا تھا۔8۔ اگر کسی چیز کو روشنی کی رفتار سے پھینکا جائے تو؟ اگر آپ کسی چیز کو روشنی کی رفتار سے قریب قریب پھینکنے میں کامیاب ہو جائیں تو مختصر یہ کہ آپ ایک نیوکلیئر دھماکا کردیں گے۔ یہ چیز اتنی رفتار سے سفر کرے گی کہ ہوا کے ان مالیکیولز کو بھی تباہ کردے گی جو اس کے راستے میں آئیں گے۔9۔ اگر سب انسان آدم خور بن جائیں تو؟ اگر تمام انسان آدم خور ہوجائیں اور ایک دوسرے کو کھانا شروع کردیں تو تمام انسانوں کا خاتمہ کتنے عرصے میں ہوگا؟ یہ سوال کتنا خوفناک ہے، لیکن اس پر بھی حساب کتاب لگایا گیا ہے۔ اگر ہر انسان بھوک لگنے پر دوسرے انسان کو کھالے، تو 2 سال کے اندر تمام انسان زمین سے ختم ہو جائیں گیں۔10۔ چاند پر تیراکی کیسی ہوگی؟ پانی کے اندر تو بہت زیادہ فرق نہیں، لیکن پانی کے اوپر بہت کچھ تبدیل ہوگا۔ مختصراً یہ کہ آپ وہیل کی طرف ہوا میں اوپر اٹھ سکیں گے بلکہ تحقیق تو یہ تک کہتی ہے کہ پانی پر دوڑ سکتے ہیں۔ وہ الگ بات کہ چاند پر نہ پانی ہے اور نہ ہی آپ بغیر خلائی لباس کے چل پھر سکتے ہیں، تیراکی تو چھوڑ ہی دیں۔(اُردو ٹرائب ا سپیشل)٭…٭…٭