پارے کے فوائد اور نقصانات
اسپیشل فیچر
مرکری ایک کیمیائی عنصر ہے جس کی علامت ایچ جی اورجوہری نمبر 80 ہے۔ اسے پارے کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ اس کی حالت مائع ہوتی ہے۔ برومین دھات منفی اڑتیس اعشاریہ تریاسی سینٹی گریڈ اور تین سو چھپن اعشاریہ تہتر سینٹی گریڈ پر مائع رہتی ہے۔پارے کے ذخائرزیادہ تر مرکیورک سلفائیڈ کے طور پر پائے جاتے ہیں۔ سندور زیادہ تر مرکیوریک سلفائیڈ سے کمی کی جانب سے حاصل کیا جاتا ہے۔سپین اور اٹلی پارے کے روایتی ماخذ ہیں۔ اسپین المیڈین اور اٹلی اڈریا میں واقع قدیم کانوں میں کام کر رہا ہے ۔ کچھ پارا چین اور جنوبی پیرو سے بھی حاصل کیا جاتا ہے۔دنیا بھر میں پارے کا استعمال تھرمامیٹرز، بیرومیٹرز، سپیگمو مینو میٹرز، بجلی کے بٹن اور دیگرسائنسی آلات میں کیا جاتا ہے۔ پارے کو روشنی کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔آج کل استعمال ہونے والے بلبز اور ٹیوب لائٹس میں یہی استعمال کیا جاتا ہے۔ دنیا میں 1980ء میں اس کی کل پیداوار ایک لاکھ 79 ہزار فلاسکس تھی، جس میں ریاست ہائے متحدہ امریکہ کی پیداوارتیس عشاریہ چھ پانچ سات فلاسکس تھی۔ 1985ء میں بھی دنیا کی پیداوار1980ء کے برابر تھی مگر اس سال امریکہ صرف سولہ اعشاریہ پانچ سو تیس فلاسکس کی پیداوار دے سکا اور طلب کو درآمد کے ذریعے پورا کیا گیا۔پارے کی طلب دوسری جنگ عظیم کے بعد بہت زیادہ ہو گئی تھی۔ عالمی منڈی میں پارے کے ایک فلاسک کی قیمت تقریباً ایک سو سے تین سو ڈالر کے لگ بھگ تھی لیکن کچھ ہی عرصے بعد آہستہ آہستہ منڈیوں میں قیمتیں کم ہونا شروع ہو گئیں۔یہ متعدد چیزوں کو صاف کرنے جیسے دھاتوںاور دیگر مقاصد کے لئے استعمال کیا جاتا ہے یہ نائیٹرک ایسڈ دھاتوں کو دھونے کے لئے بھی استعمال کیا جاتا ہے جبکہ جلدی بیماریوںکو صاف کرنے کے لئے بھی فائدہ مند ہوتا ہے ۔ پارا مائع اور ٹھوس شکل میں حل ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے جسے ایملگیمشن کہا جاتا ہے۔پارا ،سونے ، چاندی اور ٹن کے ساتھ آسانی سے حل ہو جاتاہے مگر یہ لوہے یا پلاٹینم میں حل نہیں ہوتا جس کی وجہ یہ ہے کہ لوہے کا استعمال اس کو بہتر بنانے کیلئے کیا جاتا ہے۔ ایملگیمشن سونے اور چاندی کو صاف کرنے کا ایک طریقہ ہے۔ سونے اور چاندی کے چھوٹے چھوٹے ذرات ریت اور مٹی سے الگ ہو کر باآسانی اس میں تحلیل ہو جاتے ہیں اور اس طرح قیمتی دھاتوں کو باآسانی حاصل کر لیا جاتا ہے۔ پارا برازیل کے ایمیزون کے علاقے میں ذخائر سے سونے کی وصولی کے لئے اب بھی استعمال کیا جاتا ہے۔اس کے لئے کوئی اعلیٰ درجے کے سامان یا طریقے کار کی ضرورت نہیں، صرف ایک مجموعی میز ، کچھ برتن، اورپارا کی ضرورت ہے۔ اس طریقے کار سے ایک فیصد سونا بھی ضائع نہیں ہوتا۔ پارے کا استعمال صنعتی کیمیکل اور برقی مصنوعات بنانے کے لئے بھی کیا جاتا ہے۔ اس کے ذریعے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کا پتہ لگایا جا سکتا ہے۔اس کا استعمال گیس لیمپس میںبھی کیا جاتا ہے اور لوگ اچھی خاصی رقم ان لیمپس کو خریدنے میں صرف کرتے ہیں۔ پورٹیبل الیکٹریکل سامان کے لئے فی الحال دستیاب بیٹریوں میں کاربن زنک و الکیلائن، لیتھیم و سلور اوکسائڈ بٹن و نکل میٹل ہائیڈرائیڈ (این ایم ایچ) اور لیڈ ایسڈ شامل ہیں۔ کاربن زنک اورالکیلائن سیل سرکٹ پرایک اعشاریہ پانچ وولٹ دیتے ہیں ۔لیتھیم سیل تین اعشاریہ صفر وولٹ دیتے ہیں۔ سلور آکسائڈ سیل چھوٹے اور مہنگے ہیں۔ لیڈ ایسڈ سیلز دو اعشاریہ صفر وولٹ دیتے ہیں۔ این ایم ایچ سیل ایک اعشاریہ دو وولٹ دیتے ہیں۔ پارا ہماری زندگی میں استعمال ہونے والا ایک اہم حصہ ہے۔ ویسے آب وہوا کے درجہ حرارت کی زیادتی اور کمی کو انسان خود محسوس کر سکتا ہے مگر انسانی درجہ حرارت کو جاننے کے لئے پارے سے بنے تھرما میٹر نے انسان کے لئے آسانی پیدا کر دی ہے۔ اس تھرمامیٹر کی بدولت انسانی درجہ حرارت کو باآسانی معلوم کیا جا سکتا ہے اور اس طرح متعدد بیماریوں پر بھی قابو پایا جا رہا ہے۔٭…٭…٭