افسانہ نگاری کی روایت

افسانہ نگاری کی روایت

اسپیشل فیچر

تحریر : محمد حمید شاہد


کہنے کو تو کہا جا سکتا ہے کہ جب سے انسان اس زمین پر آیا، اپنے ساتھ ایک کہانی بھی لایا مگر واقعہ یہ ہے کہ اس کائنات کی ایک کہانی پہلے سے موجود تھی، انسان آیا تو اس کا ایک کردار بن گیا۔ ایک کردار نہیں بلکہ جتنے انسان اتنے ہی کردار، کہ ہر کردار اس کائنات کو وہاں سے دیکھ کر معنویت اخذ کر رہا تھا جہاں وہ خود تھا یا جس صورت حال میں اسے بسر کرنا پڑ رہی تھی۔ کہانی کہنے کی روایت قدیم سہی مگر اس کے فنی طور پر افسانہ بن جانے کی روایت اتنی قدیم نہیں ہے۔ بجا کہ انیسویں صدی کے آغاز ہی میں جرمنی، فرانس، امریکا، انگلستان اور روس میں ناول کے ساتھ ساتھ شارٹ سٹوری کا چلن ہونے لگا تھا مگر اردو میں افسانہ نگاری کا فن قدرے تاخیر سے آیا۔ یہ کہنا مناسب ہو گا کہ یہاں افسانہ تو موجود تھا مگر افسانہ نگاری کا فن ان تقاضوں کی جانب متوجہ نہ ہو پایا تھا۔ جب میں یہ کہتا ہوں کہ یہاں افسانہ، مغرب میں اس صنف کے بطور فن آنے سے پہلے موجودہ تھا، تو اس سے میری مراد یہ ہوتی ہے کہ جسے ہم آج افسانہ مانتے ہیں اس کے ابتدائی نقوش زمانہ قدیم میں داستان اور قصہ کہانی کی روایت میں بھی موجود تھے۔ اس سارے علاقے میں کہ جہاں اب اردو بولی اور سمجھی جاتی ہے، اس میں پہلے سے کئی زبانیں موجود تھیں اور اتنی ارتقا یافتہ تھیں کہ ان میں قصے کہانی کی روایت تحریری صورت میں مستحکم ہو چکی تھی۔ ویدی ادب میں لگ بھگ سو کے قریب کہانیاں مل جاتی ہیںجو بطور تمثیل بیان ہوئی ہیں۔ ویدوں کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ سن عیسوی کے آغاز سے ایک ہزار سال پہلے سے یہاں موجود رہی ہیں۔ اپنشد، جاتک، پنج تنتر اور پرہت کتھا کی قدامت تسلیم شدہ ہے اور یہ ادب اپنے اندر کہانی کی ایک خاص روایت رکھتا ہے۔ جین کتھا کوش، نندی سومتر، دس کمار چرتر، داسودتا، ہرش چرتر، کامبری، ہتوت دیش، کتھا سرت ساگر سے بیتال پچیسی اور سنگھاسن بتیس تک چلے آئیں، ہر کہیں کہانی کا چہرہ آپ کو لطف دے جائے گا۔ کہانی کی اسی روایت میں اس قصے کی روایت کو بھی شامل کر لیجیے جو ایران اور ترکی سے ہمارے ہاں آ رہی تھی۔ کہتے ہیں 550 میں ایران سے حکیم برزویہ ہندوستان آئے تو اپنے ساتھ کرتک اور دمنک کا قصہ بھی لے کر آئے تھے۔ یہ وہی قصہ ہے جو بعد میں کلیلہ و دمنہ کے نام سے مشہور ہوا تھا۔ وہ جو کہتے ہیں کہ کہانی کا اپنا وطن کوئی نہیں ہوتا، یہ نگر نگر گھومتی ہے اور جہاں پہنچتی ہے، وہیں کی ہو جاتی ہے، تو ہمارے ہاں بھی یہی ہو رہا تھا۔ یہاں کی کہانیاں باہر جا رہیں تھیں اوروہاں کی ادھر آتی تھیں۔ مگر لطف یہ کہ جب یہ کہانیاں ایک زبان سے دوسری میں منتقل ہونے کے بعد واپس اپنی زبان اور علاقے میں پہنچتی تھیں تو اتنی بدل چکی ہوتیں کہ پہچاننا مشکل ہو جاتا تھا۔ اسی باب کی ایک مثال ’’الف لیلہ‘‘ کی کہانیاں ہیں، جو فارسی سے عربی میں پہنچیں مگر جب واپس فارسی میں منتقل ہوئیں تو ان میں بہت سی اور کہانیاں شامل ہو چکی تھیں۔ یاد رہے کہ دنیا کی ساری زبانوں میں کہانی پہلے نظم کی صورت میں آئی اور جوں جوں انسان کا شعور ترقی کرتا گیا یہ روایت بھی نثر میں منتقل ہوتی چلی گئی۔ اردو میں بھی قصہ کہانی کا آغاز مثنویوں کی صورت میں ہوتا ہے۔ یہ قصے اکثر دوسری زبانوں سے اردو میں منتقل ہو رہے تھے اور طبع زاد کم کم ہی ہوتے تھے۔ غواصی کی مشہور مثنوی ’’سیف الملوک‘‘ کے بارے میں روایت کیا جاتا ہے کہ یہ الف لیلہ کی ایک داستان کی منظوم شکل ہے جب کہ غواصی کی اور مثنوی ’’طوطی نامہ‘‘، بھی فارسی کے طوطی نامہ سے ماخوذ تھی۔ ابن نشاطی کی ’’پھول بن‘‘ فارسی سے ترجمہ ہو کر منظوم ہوئی۔ نصرتی کی مثنوی ’’گلشن عشق‘‘ میں بیان ہونے والا قصہ پہلے سے فارسی اور ہندی میں موجود تھا۔ خیر ان قصوں میں کئی ایسے ٹکڑے مل جاتے ہیں جن میں لکھنے والوں نے اپنے تخیل سے کام لیا اور یہی وہ ٹکڑے ہیں جو رفتہ رفتہ طبع زاد کہانی لکھنے کا جواز ہوئے۔ ملا وجہی کی سب رس کے آتے آتے یہ روایت نثر میں منتقل ہو گئی تھی۔ میر عطا حسین خان تحسین نے جب امیر خسرو کی فارسی تصنیف \"قصہ چہار درویش\" کو اردو میں ڈھالا تو نثر کی یہ روایت بھی مستحکم ہونا شروع ہو گئی تھی۔ اس کے استحکام میں کلکتہ میں قائم ہونے والے فورٹ ولیم کالج کی خدمات کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ کہانی کی اس روایت میں اس پرتگالی جہاز کی کہانی کو بھی شامل کر لیجئے جو مالابار کے ساحل پر لگا تھا اور جس میں پرنٹنگ پریس کی مشینیں اور دوسرا سامان لدا ہوا تھا۔ 1803ء تک قائم ہونے والے کئی چھاپہ خانوں سمیت فورٹ ولیم کالج کے اس پرنٹنگ پریس تک سب نے کہانی کی روایت پر اثر ڈالا تھا۔ اس تفصیل میں جانے کا مقصد یہ ہے کہ ہمیں یہ بات ذہن نشین رکھنا ہو گی کہ ہر علاقے کے ادب کی ایک اپنی روایت بھی ہوتی ہے، جو اسے دوسری زبانوں اور ملکوں کے ادب سے الگ شناخت عطا کرتی ہے۔ ادب اور ثقاقت میں دوسری تہذیبوں سے لین دین معمول کی بات سہی مگر اس لین دین کے بعد مقامی آہنگ میں ڈھلنے کا مرحلہ اسی روایت کے زیراثر طے پاتا ہے جو زمین میں جڑ پکڑے پہلے سے موجود ہوتی ہے۔ ٭…٭…٭

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں
80 سال پرانا مسئلہ اور مصنوعی ذہانت کا حیران کن حل  جس نے ریاضی دانوں کو حیران کر دیا

80 سال پرانا مسئلہ اور مصنوعی ذہانت کا حیران کن حل جس نے ریاضی دانوں کو حیران کر دیا

مصنوعی ذہانت (Artificial Intelligence) مختلف شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ تو کر ہی رہی ہے لیکن گزشتہ ہفتے OpenAI کے اس انکشاف نے دنیا بھر کے ریاضی دانوں کو حیرت میں مبتلا کر دیا کہ اس کے ایک AI ماڈل نے معروف ریاضی دان پال ایرڈوش کے اُس مسئلے کا نیا حل تجویز کیا ہے جوتقریباً 80 سال سے ریاضی دانوں کے لیے معمہ بنا ہوا تھا۔ اس پیش رفت کو بعض ماہرین مصنوعی ذہانت کی تاریخ میں ایک اہم سنگِ میل قرار دے رہے ہیں کیونکہ یہ محض تیز رفتار حساب کتاب ہی نہیں بلکہ ایک نئے ریاضیاتی ماڈل کی دریافت سے متعلق ہے۔یہ مسئلہ ہنگری کے معروف ریاضی دان پال ایرڈوش (Paul Erdos) نے 1946ء میں پیش کیا تھا۔ ایرڈوش بیسویں صدی کے عظیم ترین ریاضی دانوں میں شمار ہوتے ہیں اور انہوں نے ہزاروں ریاضیاتی مسائل اور نظریات پر کام کیا۔تاہم ان کا مذکورہ مسئلہ کئی دہائیوں تک دنیا بھر کے ریاضی دانوں کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔مسئلہ کیا تھا؟ایرڈوش نے سوال اٹھایا تھا کہاگر ایک ہموار سطح پر بہت سے نقطے لگائے جائیں تو ان نقطوں کے درمیان ایسے نقطوں کی جوڑیوں کی زیادہ سے زیادہ تعداد کتنی ہو سکتی ہے جن کا باہمی فاصلہ بالکل ایک یونٹ ہو۔ ایسے دو نقاط جن کے درمیان فاصلہ ایک یونٹ ہو، یونٹ ڈسٹنس جوڑی (Unit Distance Pair) کہلاتے ہیں۔اس مسئلے کو Planar Unit Distance Problem کہا جاتا ہے اور بظاہر یہ ایک سادہ سا سوال معلوم ہوتا ہے لیکن اس کے پیچھے موجود ریاضی انتہائی پیچیدہ ہے۔ کئی دہائیوں تک ریاضی دان مختلف جیومیٹریکل ترتیبوں یہ معلوم کرنے کی کوشش کرتے رہے کہ زیادہ سے زیادہ کتنے نقاط اس انداز میں رکھے جا سکتے ہیں کہ ان کے درمیان ایک یونٹ فاصلے والے جوڑوں کی تعداد زیادہ سے زیادہ ہو۔وقت گزرنے کے ساتھ ایک عمومی تصور قائم ہو گیا کہ سکوئر گرڈ (Square Grid)اس مسئلے کے لیے تقریباً بہترین حل فراہم کرسکتا ہے، اگرچہ اس تصور کو مکمل طور پر ثابت نہیں کیا جا سکا لیکن بیشتر ماہرین اسے درست مانتے تھے۔بہرکیف اس مسئلے سے متعلق کئی دہائیوں تک تحقیق جاری رہی۔مصنوعی ذہانت نے کیا نیا دریافت کیا؟ جب ایک جدید AI ماڈل کے ذریعے ریاضی کے اس مسئلے پر غور کیا گیا تو حیران کن طور پر اس ماڈل نے ایک ایسی نئی جیومیٹریکل شکل (Construction) تجویز کی جو مروجہ نظریات سے مختلف تھی۔اس نئی جیومیٹریکل شکل نے اس بات کے شواہد فراہم کیے ہیں کہ کئی دہائیوں سے رائج گرڈ سکوئر کا تصور مکمل طور پر درست نہیں تھا۔ دوسرے الفاظ میں AI نے ایک ایسا حل دریافت کیا جس نے پرانے اندازوں کو غلط ثابت کر دیا ہے۔مزید دلچسپ بات یہ ہے کہ مصنوعی ذہانت نے اس حل تک پہنچنے کے لیے ریاضی کے ایک نسبتاً غیر متوقع شعبے، Algebraic Number Theory، سے تعلق رکھنے والے خیالات استعمال کیے ہیں۔ عام طور پر اس مسئلے کے بارے میں سوچتے وقت ریاضی دان جیومیٹری پر زیادہ توجہ دیتے تھے لیکن AI نے مختلف ریاضیاتی شعبوں کے درمیان تعلق تلاش کرتے ہوئے ایک نئی راہ دریافت کی۔یہی وہ پہلو ہے جس نے ماہرین کو سب سے زیادہ متاثر کیا کیونکہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مصنوعی ذہانت بعض اوقات ایسے راستے تلاش کر سکتی ہے جن کے بارے میں انسانوں نے پہلے غور نہ کیا ہو۔ماہرین ِ ریاضی کا ردِعملاس پیش رفت پر دنیا کے کئی ممتاز ریاضی دانوں نے مثبت ردِعمل ظاہر کیا ہے۔ معروف برطانوی ریاضی دان ٹموتھی گوورز (Timothy Gowers) جو فیلڈز میڈل حاصل کر چکے ہیں، نے کہا کہ اگر یہی نتیجہ کسی انسانی محقق کی جانب سے پیش کیا جاتا تو میں اسے اعلیٰ درجے کے جرنل میں شائع کرنے کی سفارش کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہ کرتا۔اسی طرح دیگر ماہرین نے بھی اس کام کو غیر معمولی قرار دیا ہے۔ بعض ریاضی دانوں کے مطابق یہ پہلی بار ہے کہ مصنوعی ذہانت نے ایسا ریاضیاتی نتیجہ پیش کیا ہے جو اپنی ذات میں تحقیقی اہمیت رکھتا ہے اور جسے صرف کمپیوٹر کی حسابی طاقت کا نتیجہ قرار نہیں دیا جا سکتا۔اگرچہ بعد میں انسانی محققین نے اس دریافت کا تفصیلی جائزہ لیا اور مزید بہتریاں بھی تجویز کیں لیکن بنیادی خیال مصنوعی ذہانت کی جانب سے سامنے آیا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ اس کامیابی کو AI اور انسانی تحقیق کے اشتراک کی ایک اہم مثال سمجھا جا رہا ہے۔کیا مسئلہ مکمل طور پر حل ہو گیا؟یہاں ایک اہم نکتہ سمجھنا ضروری ہے کہ AI نے پورے Planar Unit Distance Problemکا مکمل حل پیش نہیں کیا اور مسئلہ اب بھی ریاضی دانوں کے لیے ایک چیلنج ہے اور اس کے کئی پہلو ابھی تحقیق طلب ہیں۔البتہ مصنوعی ذہانت نے اس مسئلے سے متعلق ایک معروف اندازے کو غلط ثابت کر کے تحقیق کا رخ موڑ دیا ہے۔ ریاضی کی دنیا میں اکثر ایسا ہوتا ہے کہ کسی مسئلے کا مکمل حل حاصل ہونے سے پہلے کئی اہم جزوی نتائج سامنے آتے ہیں۔ یہ دریافت بھی انہی اہم سنگِ میل میں سے ایک تصور کی جا رہی ہے۔مستقبل میں مصنوعی ذہانت کا کرداراس پیش رفت نے ایک نئی بحث کو جنم دیا ہے کہ آیا مستقبل میں مصنوعی ذہانت سائنسی اور ریاضیاتی تحقیق میں ایک فعال معاون بن سکتی ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ AI انسانی محققین کی جگہ نہیں لے گی لیکن یہ پیچیدہ مسائل میں نئی راہیں اور غیر متوقع خیالات ضرور فراہم کر سکتی ہے۔ریاضی، فزکس ، بیالوجی اور دیگر سائنسی شعبوں میں ایسے بے شمار مسائل موجود ہیں جن پر کئی دہائیوں سے تحقیق جاری ہے۔ اگر مصنوعی ذہانت اسی رفتار سے ترقی کرتی رہی تو ممکن ہے کہ مستقبل میں یہ نئی دریافتوں اور نظریات کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرے۔

کوٹ ڈیجی: وادیٔ سندھ کی تہذیب کے آغاز کی کہانی

کوٹ ڈیجی: وادیٔ سندھ کی تہذیب کے آغاز کی کہانی

ملکِ عزیز پاکستان کی سرزمین دنیا کی قدیم ترین تہذیبوں کی امین ہے۔ وادیٔ سندھ کی تہذیب کو طویل عرصے تک موئن جو دڑو اور ہڑپہ کے تناظر میں دیکھا جاتا رہا لیکن 1957-58ء میں سندھ کے تاریخی مقام کوٹ ڈیجی میں ہونے والی آثارِ قدیمہ کی کھدائیوں نے اس تصور کو نئی جہت عطا کی۔ محکمہ آثارِ قدیمہ کے اُس وقت کے سربراہ ڈاکٹر ایف اے خان کی سربراہی میں ہونے والی ان کھدائیوں نے ثابت کیا کہ وادیٔ سندھ کی ترقی یافتہ شہری تہذیب اچانک وجود میں نہیں آئی بلکہ اس کے پیچھے ایک قدیم اور منظم ثقافتی پس منظر موجود تھا۔ڈاکٹر ایف اے خان کے مطابق کوٹ ڈیجی کی تہذیب موئن جو دڑو اور ہڑپہ کی معروف تہذیب سے پہلے کی ایک اہم ثقافتی کڑی ہے۔ اس دریافت نے ماہرین آثارِ قدیمہ کو یہ سمجھنے میں مدد دی کہ وادیٔ سندھ کی تہذیب کے ارتقا کا عمل کئی صدیوں پر محیط تھا۔قلعہ بند شہر اور منظم شہری زندگیکوٹ ڈیجی کا آثارِ قدیمہ کا مقام دو حصوں پر مشتمل ہے، ایک بلند قلعہ نما حصہ اور دوسرا اس کے گرد پھیلا ہوا شہری علاقہ۔ کھدائیوں سے معلوم ہوا کہ یہاں کے باشندوں نے مضبوط دفاعی فصیلیں تعمیر کی تھیں جن میں پتھر اور کچی اینٹیں استعمال کی گئی تھیں۔ دیواروں کو برجوں کے ذریعے مزید مضبوط بنایا گیا تھا، جو اس بات کا ثبوت ہیں کہ یہاں کے لوگ دفاعی حکمتِ عملی اور تعمیراتی مہارت سے بخوبی واقف تھے۔کھدائی کے دوران کشادہ کمروں، فرشوں، ذخیرہ گاہوں اور رہائشی ڈھانچوں کے آثار بھی دریافت ہوئے۔ گھروں میں مٹی کے برتن، ذخیرہ کرنے کے بڑے مرتبان، بچوں کے کھلونے، گیندیں، کنچے، چوڑیاں اور مختلف قسم کے زیورات ملے۔ یہ اشیا ظاہر کرتی ہیں کہ کوٹ ڈیجی کے باشندے ایک منظم اور نسبتاً خوشحال معاشرے میں زندگی گزار رہے تھے۔تحقیق سے یہ بھی معلوم ہوا کہ یہاں کے مکانات منصوبہ بندی کے تحت تعمیر کیے گئے تھے۔ اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ شہری نظم و نسق اور اجتماعی منصوبہ بندی کا تصور اس دور میں بھی موجود تھا جو بعد میں ہڑپہ اور موئن جو دڑو کی ترقی یافتہ شہری تہذیب میں مزید نکھر کر سامنے آیا۔کوٹ ڈیجی کی منفرد ثقافت اور فنڈاکٹر ایف اے خان کی رپورٹ میں کوٹ ڈیجی کے برتنوں کو اس تہذیب کی نمایاں ترین خصوصیات میں شمار کیا گیا ہے۔ یہاں سے دریافت ہونے والی مٹی کی اشیا نہایت عمدہ معیار کی ہیں۔ ان کا رنگ گلابی سے سرخی مائل ہے اور ان پر سیاہ، بھورے اور سرخی مائل رنگوں سے دلکش نقش و نگار بنائے گئے ہیں۔خاص طور پر مچھلی کے چھلکوں جیسے ڈیزائن، لہردار خطوط، حلقے اور دیگر جیومیٹریکل نمونے اس فن کے اعلیٰ معیار کی نشاندہی کرتے ہیں۔ بعض برتنوں پر سینگوں والے دیوتا کی تصویر بھی پائی گئی جسے ڈاکٹر خان نے نہایت منفرد اور نادر قرار دیا ہے۔ ان کے مطابق اس قسم کا ڈیزائن اس سے پہلے برصغیر کی کسی قدیم تہذیب کے برتنوں پر دریافت نہیں ہوا ۔یہ برتن اس بات کا ثبوت ہیں کہ کوٹ ڈیجی کے باشندے نہ صرف فنی ذوق رکھتے تھے بلکہ ان کے ہاں ایک مضبوط ثقافتی شناخت بھی موجود تھی۔ کوٹ ڈیجی طرز کے برتن ہڑپہ اور دیگر مقامات پر بھی دریافت ہوئے ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس ثقافت کے اثرات وسیع علاقے تک پھیلے ہوئے تھے۔موئن جو دڑو سے پہلے کی تہذیبکوٹ ڈیجی کی سب سے بڑی اہمیت اس حقیقت میں پوشیدہ ہے کہ اس نے وادیٔ سندھ کی تہذیب کے آغاز کے بارے میں رائج تصورات کو تبدیل کر دیا۔ کھدائیوں سے واضح ہوا کہ موئن جو دڑو کی ابتدائی آبادی دراصل کوٹ ڈیجی کے قدیم باشندوں کی بستی کے اوپر آباد ہوئی تھی۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ کوٹ ڈیجی کی تہذیب موئن جو دڑو اور ہڑپہ کی ترقی یافتہ تہذیب سے پہلے موجود تھی۔ڈاکٹر ایف اے خان کے مطابق کوٹ ڈیجی کی تہذیب ممکنہ طور پر 3000 قبل مسیح کے آس پاس موجود تھی، جبکہ ہڑپہ اور موئن جو دڑو کی تہذیب کا دور عموماً 2500 تا 2300 قبل تھا۔ اس طرح کوٹ ڈیجی وادیٔ سندھ کی تہذیبی تاریخ کو کئی صدیوں پیچھے لے جاتی ہے۔کھدائیوں میں آگ اور سیلاب کے شواہد بھی ملے اور قلعے کے بالائی حصوں میں جلی ہوئی مٹی کی موٹی تہہ دریافت ہوئی جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ آتش زدگی کے کسی بڑے واقعے نے اس بستی کو تباہ کیا۔ ڈاکٹر خان کا خیال ہے کہ اسی تباہی کے بعد ہڑپہ اور موئن جو دڑو سے وابستہ ثقافت نے اس مقام پر جگہ بنائی۔یہ دریافت اس نظریے کو تقویت دیتی ہے کہ وادیٔ سندھ کی عظیم تہذیب مقامی ارتقائی عمل کا نتیجہ تھی۔ اگرچہ اس کے بیرونی روابط موجود تھے لیکن اس کی بنیادی ترقی اسی خطے میں ہوئی۔ کوٹ ڈیجی اس ارتقائی سفر کی ایک اہم کڑی ہے جو ہمیں بتاتی ہے کہ انسانی تہذیبیں اچانک جنم نہیں لیتیں بلکہ صدیوں کے تجربات، اختراعات اور ثقافتی ترقی کے نتیجے میں پروان چڑھتی ہیں۔کوٹ ڈیجی کی کھدائیاں آج بھی پاکستان کی آثارِ قدیمہ کی تاریخ میں سنگِ میل کی حیثیت رکھتی ہیں۔ یہ مقام نہ صرف سندھ بلکہ پوری جنوبی ایشیا کی قدیم تاریخ کو سمجھنے کی کلید فراہم کرتا ہے اور ثابت کرتا ہے کہ اس خطے کے باشندے پانچ ہزار سال قبل بھی تعمیر، فن، تجارت اور سماجی تنظیم کے اعلیٰ معیار سے واقف تھے۔

آج کا دن

آج کا دن

ملکہ الزبتھ کی تاج پوشی2 جون 1953 ء کو برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوم کی تاج پوشی لندن کے مشہور چرچ ویسٹ منسٹر ایبے میں ہوئی۔ اگرچہ وہ اپنے والد شاہ جارج ششم کے انتقال کے بعد 1952ء میں تخت نشین ہو چکی تھیں لیکن برطانوی روایات کے مطابق ان کی رسمی تاج پوشی ایک سال بعد منعقد کی گئی۔اس تقریب میں دنیا بھر سے سربراہانِ مملکت، شاہی خاندانوں کے افراد اور سفارتی نمائندوں نے شرکت کی۔ یہ تقریب اس لحاظ سے بھی منفرد تھی کہ پہلی مرتبہ کسی برطانوی تاج پوشی کو ٹیلی ویژن پر براہِ راست نشر کیا گیا۔ ملکہ الزبتھ دوم برطانیہ کی تاریخ کی سب سے طویل عرصے تک حکمرانی کرنے والی ملکہ بنیں۔ اٹلی کا یوم جمہوریہ 2 جون 1946ء کو اٹلی میں ایک تاریخی ریفرنڈم منعقد ہوا جس کے نتیجے میں صدیوں پرانی بادشاہت کا خاتمہ اور جمہوریہ کے قیام کا فیصلہ کیا گیا۔ دوسری جنگِ عظیم کے بعد اٹلی شدید سیاسی بحران کا شکار تھا اور عوام کی بڑی تعداد شاہی خاندان کو جنگی تباہی کا ذمہ دار سمجھتی تھی۔ریفرنڈم میں لاکھوں شہریوں نے حصہ لیا اور اکثریت نے جمہوری نظام کے حق میں ووٹ دیا۔اس ریفرنڈم کی ایک اور تاریخی اہمیت یہ تھی کہ اطالوی خواتین نے پہلی مرتبہ قومی سطح پر ووٹ کا حق استعمال کیا۔ جمہوریہ کے قیام کے بعد اٹلی نے نیا آئین تشکیل دیا اور جمہوری اداروں کی بنیاد رکھی۔ پی ایل او کا قیام 2 جون 1964 کوفلسطین لیبریشن آرگنائزیشن (پی ایل او) کے قیام کا اعلان کیا گیا۔1960ء کی دہائی میں مسئلہ فلسطین مشرقِ وسطیٰ کی سیاست کا مرکزی موضوع بن چکا تھا۔ مختلف فلسطینی گروہوں کو ایک متحد پلیٹ فارم فراہم کرنے کے لیے اس تنظیم کی بنیاد رکھی گئی تاکہ وہ اپنی قومی شناخت اور سیاسی مطالبات کو مؤثر انداز میں دنیا کے سامنے پیش کر سکیں۔بعد ازاں پی ایل او فلسطینی عوام کی سب سے بڑی نمائندہ تنظیم بن گئی۔ 1990ء کی دہائی میں اوسلو امن مذاکرات کے دوران بھی پی ایل او نے مرکزی کردار ادا کیا۔ سرویئر-1 چاند پراترا 2 جون 1966ء کو امریکی خلائی ادارے ناسا کے خلائی جہازسروئیر- 1 نے چاند کی سطح پر کامیاب لینڈنگ کی۔اس مشن کا بنیادی مقصد چاند کی سطح کا مطالعہ کرنا اور یہ جانچنا تھا کہ آیا وہاں مستقبل میں انسانوں کی لینڈنگ ممکن ہوگی یا نہیں۔ سرویئر-1 نے ہزاروں تصاویر زمین پر ارسال کیں جنہوں نے سائنسدانوں کو چاند کی ساخت اور سطح کے بارے میں قیمتی معلومات فراہم کیں۔یہ کامیابی امریکہ اور سوویت یونین کے درمیان جاری خلائی دوڑ میں ایک اہم پیش رفت تھی۔ انہی معلومات کی بنیاد پر بعد میں اپالو پروگرام کو مزید ترقی دی گئی جس کے نتیجے میں 1969ء میں انسان پہلی مرتبہ چاند پر پہنچا۔وائرلیس ریڈیو پیٹنٹ2 جون 1896ء کو اطالوی موجد مارکونی نے برطانیہ میں وائرلیس ٹیلی گرافی کے اپنے نظام کیلئے پیٹنٹ کی درخواست جمع کروائی۔ یہ واقعہ جدید ریڈیو مواصلات کی تاریخ میں ایک بنیادی سنگِ میل سمجھا جاتا ہے۔اس دور میں مواصلات زیادہ تر تاروں کے ذریعے انجام پاتے تھے، جس کی وجہ سے دور دراز علاقوں اور سمندری راستوں میں رابطہ قائم کرنا مشکل تھا۔ ان کی ایجاد کی بدولت بحری جہازوں اور ساحلی مراکز کے درمیان رابطہ ممکن ہوا۔

انٹارکٹیکا میں خطرے کی گھنٹی، سائنسدانوں کا انتباہ

انٹارکٹیکا میں خطرے کی گھنٹی، سائنسدانوں کا انتباہ

گلوبل وارمنگ کے تباہ کن اثرات سامنے آنے لگےتھویٹس گلیشیئر کے انہدام نے ساحلی علاقوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دیزمین کا جنوبی قطب، جو صدیوں سے برف کے عظیم ذخائر کا محافظ سمجھا جاتا تھا، آج موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث شدید خطرات سے دوچار ہے۔ انٹارکٹیکا میں موجود ''تھویٹس گلیشیئر‘‘ جسے دنیا بھر کے ماہرین ''ڈومز ڈے گلیشیئر‘‘ کے نام سے جانتے ہیں، تیزی سے پگھلنے کے مراحل سے گزر رہا ہے۔ سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر اس گلیشیئر کی برفانی تہہ مکمل طور پر ٹوٹ گئی تو دنیا بھر میں سمندری سطح خطرناک حد تک بلند ہو سکتی ہے، جس سے ساحلی شہر، جزائر اور کروڑوں انسان متاثر ہوں گے۔ یہ صورتحال نہ صرف ماحولیاتی بحران کی شدت کو ظاہر کرتی ہے بلکہ انسان کو یہ پیغام بھی دیتی ہے کہ قدرت کے نظام میں بے احتیاطی کے نتائج پوری دنیا کو بھگتنا پڑ سکتے ہیں۔انٹارکٹیکا کا ''ڈومز ڈے گلیشیئر‘‘ مکمل تباہی کی جانب بڑھ رہا ہے اور سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ یہ رواں سال اپنی پوری برفانی تہہ بھی کھو سکتا ہے۔ تھویٹس گلیشیئر دنیا کے سب سے بڑے گلیشیئرز میں شمار ہوتا ہے اور اس کا رقبہ تقریباً برطانیہ کے برابر ہے۔ اگر یہ مکمل طور پر منہدم ہو گیا تو سمندروں کی سطح میں حیران کن حد تک 26 انچ (65 سینٹی میٹر) اضافہ ہو سکتا ہے، جس سے دنیا کے ساحلی علاقوں میں تباہی پھیلنے کا خدشہ ہے۔ اب محققین کا کہنا ہے کہ گلیشیئر کو سہارا دینے والی تیرتی ہوئی برفانی دیوار چند مہینوں میں ٹوٹ کر بکھر سکتی ہے۔تھویٹس ایسٹرن آئس شیلف برف کی ایک عظیم دیوار ہے جو گلیشیئر کے مشرقی کنارے سے جڑی ہوئی ہے اور برف کے سمندر میں بہاؤ کو روکنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔یہ حفاظتی برفانی رکاوٹ 1,150 فٹ (350 میٹر) سے زیادہ موٹی ہے اور 580 مربع میل (1,500 مربع کلومیٹر) رقبے پر پھیلی ہوئی ہے، جو تقریباً گریٹر لندن کے برابر بنتا ہے۔ تاہم، انٹارکٹیکا کے گرد سمندروں کے بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کی وجہ سے یہ برفانی قلعہ تیزی سے پتلا ہوتا جا رہا ہے۔ برٹش انٹارکٹک سروے کے بحری جغرافیائی ماہر ڈاکٹر رابرٹ لارٹر نے خبردار کیا ہے کہ اس برفانی تہہ کا ٹوٹ جانا ''بہت زیادہ امکان ہے کہ اسی سال کسی وقت واقع ہو جائے‘‘۔اگرچہ سائنسدان نہیں سمجھتے کہ تھویٹس گلیشیئر کا مکمل انہدام فوری طور پر ہونے والا ہے، لیکن متعدد مطالعات سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ تھویٹس ایسٹرن آئس شیلف تباہی کے دہانے پر ہے۔ لائیو سائنس کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ڈاکٹر لارٹر نے کہا کہ گلیشیئر کے سامنے موجود برفانی تہہ کا آخری حصہ ٹوٹ کر بکھرنے کے قریب ہے۔ ہمیں یہ نہیں معلوم کہ یہ برفانی تہہ کس طرح ٹوٹے گی، لیکن یہ یقینی طور پر ختم ہو جائے گی۔ اس بڑی تبدیلی کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ گرم پانی برف کے نیچے بہہ کر اسے اندر سے پتلا کر رہا ہے۔ایک حالیہ مہم میں برفانی تہہ میں سوراخ کر کے کیے گئے مطالعے سے معلوم ہوا کہ تھویٹس کے نیچے موجود پانی گرم ہو رہا ہے، جو اس کے پگھلنے کے عمل کو تیز کر رہا ہے اور اس کی ساخت کو کمزور بنا رہا ہے۔ سیٹلائٹ تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ برفانی تہہ میں نئی دراڑیں تیزی سے پیدا ہو رہی ہیں۔ اہم بات یہ ہے کہ یہ دراڑیں اب ''گراؤنڈنگ لائن‘‘ کے ساتھ ساتھ بن رہی ہیں، یعنی وہ مقام جہاں تیرتی ہوئی برف نیچے موجود چٹان سے ملتی ہے۔اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ برف کے اندرونی حصوں کی طبعی حالت بدل چکی ہے اور اب یہ تہہ خود کو توڑ رہی ہے کیونکہ برف اس اہم ''پننگ پوائنٹ‘‘ سے ٹکرا رہی ہے۔ڈاکٹر لارٹر کے مطابق اس وقت یہ برفانی تہہ گلیشیئر سے الگ ہو کر ٹوٹ رہی ہے، اور اس کی اندرونی ساخت زیادہ سے زیادہ کمزور اور نازک ہوتی جا رہی ہے۔ سیٹلائٹ تصاویر کی ترتیب وار (سیریز) میں آپ واضح طور پر دیکھ سکتے ہیں کہ دراڑیں اور شگاف مسلسل بڑھ رہے ہیں۔جنوری 2020ء سے جنوری 2026ء کے درمیان محققین نے پایا کہ تھویٹس ایسٹرن آئس شیلف کی بہاؤ کی رفتار تین گنا بڑھ کر سالانہ 2,000 میٹر سے کچھ زیادہ ہو گئی ہے۔اس سال کے آغاز کے ابتدائی پانچ مہینوں میں یہ برفانی تہہ مزید تیزی سے حرکت کرنے لگی ہے۔صورتحال اس قدر سنگین ہو چکی ہے کہ ڈاکٹر لارٹر نے نیو سائنٹسٹ کو بتایا کہ برٹش انٹارکٹک سروے نے اس برفانی تہہ کیلئے پہلے ہی ایک ''تعزیتی (obituary) پریس ریلیز‘‘ تیار کر لی ہے۔اگر تھویٹس ایسٹرن آئس شیلف اسی سال ڈاکٹر لارٹر کی پیشگوئی کے مطابق ٹوٹ جاتا ہے تو بہت سے سائنس دانوں کو خدشہ ہے کہ یہ پورے ''ڈومز ڈے گلیشیئر‘‘ کی تباہی کے عمل کو مزید تیز کر سکتا ہے۔برفانی تہہ کی سہارا دینے والی مخالف قوت ختم ہونے کے بعد بعض ماہرین کا خیال ہے کہ گلیشیئر سمندر کی طرف اپنی رفتار اور تیزی سے بڑھنا شروع کر دے گا۔آخرکار یہ صورت حال گلیشیئر کے مکمل انہدام تک پہنچ سکتی ہے۔تاہم، چاہے یہ چند دہائیوں میں ہو یا چند صدیوں میں، ڈاکٹر لارٹر کا کہنا ہے کہ تھویٹس گلیشیئر کا ٹوٹنا یقینی ہے۔ اگر ہم 2050ء تک نیٹ زیرو (کاربن اخراج) بھی حاصل کر لیں، تب بھی یہ گلیشیئر ختم ہو جائے گا۔ یہ سمندر کی سطح میں 65 سینٹی میٹر (26 انچ) اضافہ کرے گا اور دنیا کے کئی حصوں کیلئے اس سے نمٹنا انتہائی مشکل ہو گا۔یونیورسٹی آف ایڈنبرا کے آئس شیٹ ماہر ڈاکٹر ڈینیئل گولڈکہتے ہیں کہ وہ ڈاکٹر لارٹر سے اتفاق کرتے ہیں کہ تھویٹس ایسٹرن آئس شیلف اس سال کے دوران تباہی کے دہانے پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعض سیٹلائٹ تصاویر میں یہ ایسے لگتا ہے جیسے برف کے بہت سے ٹکڑے ہوں جو محض اکٹھے تیر رہے ہوں۔ تھویٹس کے برفانی شیلف کا ختم ہونا لازمی طور پر اس طرح کی تیز رفتار تباہی کو جنم نہیں دے گا جیسا کہ بعض سائنسدان پیش گوئی کرتے ہیں۔تھویٹس ایسٹرن آئس شیلف کے علاقے میں تو کچھ بڑے تبدیلیاں ضرور ہوں گی، لیکن مجموعی طور پر تھویٹس گلیشیئر پر اس کا اثر کچھ حد تک زیادہ بڑھا چڑھا کر بیان کیا گیا ہے۔اسے ''ڈومز ڈے گلیشیئر‘‘ کا لقب کیوں دیا گیا؟تھویٹس گلیشیئر جو رقبے میں تقریباً برطانیہ یا امریکی ریاست فلوریڈا کے برابر ہے کو ''ڈومز ڈے گلیشیئر‘‘ کہا جاتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ بعض مقامات پر اس کی برف کی موٹائی 2ہزار میٹر تک ہے۔ اگر یہ گلیشیئر مکمل طور پر منہدم ہو جائے تو عالمی سطح پر سمندروں کی سطح میں 65 سینٹی میٹر تک اضافہ ہو سکتا ہے۔ یہ اضافہ کئی ساحلی آبادیوں کو پانی میں ڈبو دے گا، جس کے نتیجے میں لاکھوں افراد کو اپنے گھروں سے ہجرت کر کے محفوظ اندرونی علاقوں کی طرف جانا پڑے گا۔

الاسکا: سیاحوں کیلئے پُر کشش کیوں؟

الاسکا: سیاحوں کیلئے پُر کشش کیوں؟

دنیا بھر میں قدرتی حسن سے مالا مال مقامات سیاحوں کو اپنی جانب متوجہ کرتے ہیں، لیکن الاسکا اپنی منفرد جغرافیائی خصوصیات، برف پوش پہاڑوں، وسیع گلیشیئرز، دلکش جنگلات اور نایاب جنگلی حیات کی وجہ سے ایک خاص مقام رکھتا ہے۔ امریکہ کی سب سے بڑی ریاست کہلانے والا الاسکا فطرت کے ایسے حیرت انگیز مناظر پیش کرتا ہے جو دیکھنے والوں کو مسحور کر دیتے ہیں۔ ہر سال لاکھوں سیاح یہاں کی شفاف جھیلوں، برفانی وادیوں،روشنیوں اور مہم جوئی سے بھرپور سرگرمیوں سے لطف اندوز ہونے کیلئے آتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ الاسکا دنیا کے مقبول ترین سیاحتی مقامات میں شمار ہوتا ہے۔دنیا بھر سے سیاحوں کی ایک بڑی تعداد ہر سال الاسکا آ تی ہے۔قومی سیاحتی ایسوسی ایشن کے مطابق دنیا بھر سے الاسکا آنے والوں میں یورپی سیاحوں کی تعداد تسلسل سے سب سے زیادہ (38فیصد) چلی آ رہی ہے۔ تاہم چین، بھارت، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ سے آنے والے سیاحوں کی تعداد میں بھی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ الاسکا میں واقع آٹھ میں سے کسی ایک نیشنل پارک میں جا کر سیاح کراس کنٹری سکی اِنگ کے ذریعے پہاڑوں اور گلیشیئر کے نظاروں سے لطف اندوز ہو تے ہیں۔ ریاست میں دیگر مقبول سیاحتی سرگرمیوں میں کیاک کشتی رانی، گھومنا پھرنا، گلیشیئراور پہاڑوں پر چڑھائی اور دریا کے تند و تیز پانیوں میں کشتی چلانا شامل ہیں۔ سیاح سمندر میں ہیلی بٹ اور کنگ سالمن قسم کی مچھلیوں کے شکار، الاسکا کے بہت سے دریاؤں، ندیوں اور جھیلوں میں ٹراؤٹ مچھلی پکڑنے کیلئے بھی یہاں کا رخ کرتے ہیں۔الاسکا جنگلی حیات کے نظارے کیلئے دنیا کے بہترین مقامات میں سے ایک ہے۔ مثال کے طور پر آرکٹک ساحل کے قریب کونگاکٹ دریا میں اترائی کے رخ کشتی چلانے سے بھورے ریچھوں، کیریبو کہلانے والے برفانی ہرنوں کے ریوڑ اور سنہری عقابوں کو دیکھنے کا موقع مل سکتا ہے۔ الاسکا کے بیابان علاقوں میں واقع لکڑی کے بنے کسی گھروندے میں ٹھہرنے سے آپ مکمل تنہائی میں جنگلی حیات کا نظارہ کر سکتے ہیں۔ الاسکا کے پہاڑوں کے درمیان ٹرین کا سفر، پس منظر میں برف سے ڈھکے پہاڑ آپ کو عجب ہی نظارہ دیں گے۔وائٹ پاس اور یوکون کے راستے پر ریل کی پٹری ''سکیگوے‘‘ کی جانب جاتی پہاڑی چوٹیوں کے ساتھ ساتھ چلتی ہے۔ریل کا سفر الاسکا میں اہم ترین سیاحتی سرگرمیوں میں سے ایک ہے جہاں سیاح محفوظ اور آرام دہ طور سے ریل گاڑی میں کھڑکی کے قریب بیٹھ کر مختلف النوع نظاروں سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ الاسکا میں ریل کی 756 کلومیٹر طویل پٹری جزیرہ نما کینائی میں سیوارڈ سے لے کر شمال کی جانب اینکریج، ٹلکیٹنا، ڈینالی نیشنل پارک اور فیئربینکس تک جاتی ہے۔الاسکا میں مغربی اینکریج کے علاقے پوائنٹ ورونزوف پر آسمان میں شمالی روشنیاں رقص کناں ہوتی ہیں۔ستمبر کے وسط سے اپریل کے اواخر تک سیاحوں کی بڑی تعداد شمالی روشنیاں دیکھنے الاسکا کا رخ کرتی ہے جو کہ آرکٹک خطوں میں فطری روشنیوں کا قابل دید نظارہ ہوتا ہے۔ صاف راتوں میں خیرہ کن سبز، نیلی، سرخ اور جامنی روشنیاں ستاروں بھرے آسمان پر رقص کرتی دکھائی دیتی ہیں۔ دراصل یہ قطبی روشنیاں سورج کی تمازت سے برقی طور پر چارج ذرات اور زمینی ماحول میں گیسوں کے ذرات کے مابین ٹکراؤ سے جنم لیتی ہیں۔مارچ میں سیاح، کتا گاڑیوں کی دوڑ دیکھنے یہاں آتے ہیں جس ''‘آڈیٹاراڈ‘‘ کہا جاتا ہے۔ طویل فاصلے کے اس مقابلے میں برفانی کتا گاڑیاں اینکریج سے نومے تک اندازاً 1,688 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتی ہیں ۔

کلید کامیابی

کلید کامیابی

ہم لوگ خوش قسمت ہیں کیونکہ ایک حیرت انگیز دور سے گزر رہے ہیں۔ آج تک انسان کو ترقی کرنے کے اتنے موقعے کبھی میسر نہیں ہوئے، پرانے زمانے میں ہرایک کو ہرہنرخود سیکھنا پڑتا تھا، لیکن آج کل ہر شخص دوسروں کی مدد پر خواہ مخواہ تلا ہوا ہے اوربلاوجہ دوسروں کو شاہراہ ِکامیابی پر گامزن دیکھنا چاہتا ہے۔ اس موضوع پربیشمارکتابیں موجود ہیں۔ اگرآپ کی مالی حالت مخدوش ہے تو فوراً ''لاکھوں کماؤ‘‘ خرید لیجئے۔ اگر مقدمہ بازی میں مشغول ہیں تو ''رہنمائے قانون‘‘ لے آئیے۔ اگر بیمار ہیں تو ''گھر کا طبیب‘‘ پڑھنے سے شفا یقینی ہے۔ اس طرح ''کامیاب زندگی‘‘، ''کامیاب مرغی خانہ‘‘، ''ریڈیو کی کتاب‘‘، ''کلید کامیابی‘‘، ''کلید مویشیاں‘‘ اور دوسری لاتعداد کتابیں بنی نوع انسان کی جو خدمت کر رہی ہیں، اس سے ہم واقف ہیں۔مصنف ان کتابوں سے اس قدر متاثر ہوا کہ اس نے ازراہ ِتشکر کلیدِ کامیابی، حصہ دوم، لکھنے کا ارادہ کیا تاکہ وہ چند نکتے جو اس افادی ادب میں پہلے شامل نہ ہو سکے، اب شریک کر لیے جائیں۔عظمت کا رازتاریخ دیکھئے۔ دنیا کے عظیم ترین انسان غمگین رہتے تھے۔ کار لائل کا ہاضمہ خراب رہتا تھا۔ سیزر کو مرگی کے دورے پڑتے تھے۔ روس کا مشہور IVAN نیم پاگل تھا۔ خود کشی کی کوشش کرنا کلائیو کا محبوب مشغلہ تھا۔ کانٹ کو یہ غم لے بیٹھا کہ اس کا قد عظیم ادب مغموم موڈ کی تخلیق ہے اور اکثر جیلوں میں لکھا گیا ہے۔ لہٰذا غمگین ہوئے بغیر کوئی عظیم کام کرنا ناممکن ہے۔ غم ہی عظمت کا راز ہے ''یا غم آسرا تیرا‘‘۔ تو پھر آج ہی سے رنجیدہ رہنا شروع کردیجئے۔ بہت تھوڑے ملک ایسے ہیں، جہاں غمگین ہونے کے اتنے موقعے میسر ہیں، جتنے ہمارے ہاں۔ ابھی چند اشعار پڑھئے، ہماری شاعری ماشاء اللہ حزن و الم سے بھر پور ہے۔ سوچئے کہ زندگی پیاز کی طرح ہے، چھیلتے رہیے اندر سے کچھ بھی برآمد نہیں ہوتا۔ رشتہ داروں اور ان کے طعنوں کو یاد کیجئے۔ پڑوسی عنقریب آپ کے متعلق نئی افواہیں اڑانے والے ہیں۔جن لوگوں نے آپ سے قرض لیا تھا، ایک پائی بھی ادا نہیں کی (ویسے جو قرض آپ نے لیا ہے، وہ بھی ادا نہیں ہوا) زندگی کتنی مختصر ہے؟ مرنے کے بعد کیا ہوگا؟ شام کی گاڑی سے کوئی پندرہ بیس رشتہ دار بغیر اطلاع دیئے آجائیں گے۔ ان کیلئے بستروں کا انتظام کرنا ہوگا۔ یہ چستی صاحب اپنے آپ کو کیا سمجھتے ہیں؟ پچھلے ہفتے قطب الدین صاحب نے کھانے پرسارے شہرکومدعو کیا، سوائے آپ کے وغیرہ وغیرہ۔اب آپ غمگین ہیں۔ آہیں بھریئے۔ ماتھے پر شکنیں پیدا کیجئے۔ ہرایک سے لڑئیے۔ عنقریب آپ اس برتری سے آشنا ہوں گے جو سدا بیزار رہنے والوں کاہی حصہ ہے۔ وہ احساس جو انسان کے نطشے کا فوق الانسان بناتا ہے۔ اب آپ شاید کوئی عظیم کام کرنے والے ہیں۔عظیم کام کرچکنے کے بعد اگرموڈ بدلنا منظور ہو تو فوراً بازار سے 'مسرور ہو‘ مسکراتے رہیے، یا ایسی کوئی کتاب لے کر پڑھیے اور خوش ہو جائیے۔اپنے آپ کو پہچانوحکماء کا اصرار ہے کہ اپنے آپ کو پہچانو۔ لیکن تجربے سے ثابت ہوا کہ اپنے آپ کو کبھی مت پہچانو، ورنہ سخت مایوسی ہوگی۔ بلکہ ہو سکے تو دوسروں کو بھی مت پہچانو۔ایمرسن فرماتے ہیں کہ ''انسان جو کچھ سوچتا ہے، وہی بنتا ہے‘‘کچھ بننا کس قدر آسان ہے، کچھ سوچنا شروع کردواوربن جاؤ۔خواب اورعملاپنے خوابوں کو عملی جامہ پہنائیے۔ یہ جامہ جتناجلد پہنایا گیا، اتنا ہی بہترہوگا۔ ان لوگوں سے بھی مشورہ کیجئے۔ جو اس قسم کے جامے اکثر پہناتے رہتے ہیں۔حافظہ تیزکرنااگر آپ کوباتیں بھول جاتی ہیں تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ آپ کا حافظہ کمزور ہے۔ فقط آپ کو باتیں یاد نہیں رہتیں۔ علاج بہت آسان ہے۔آئندہ ساری باتیں یاد رکھنے کی کوشش ہی مت کیجئے۔ آپ دیکھیں گے کہ کچھ باتیں آپ کو ضرور یاد رہ جائیں گے۔بہت سے لوگ باربار کہا کرتے ہیں،ہائے یہ میں نے پہلے کیوں نہیں سوچا؟ اس سے بچنے کی ترکیب یہ ہے کہ ہمیشہ پہلے سے سوچ کر رکھیے اور یا پھر ایسے لوگوں سے دور رہیے، جو ایسے فقرے کہا کرتے ہیں۔ دانشمندوں نے مشاہدہ تیز کرنے کے طریقے بتائے ہیں کہ پہلے پھرتی سے کچھ دیکھئے، پھر فہرست بنا ئیے کہ ابھی آپ نے کیا کیا دیکھا تھا۔ اس طرح حافظے کی ٹریننگ ہوجائے گی اور آپ حافظ بنتے جائیں گے۔ لہٰذا اگر اور کوئی کام نہ ہو تو آپ جیب میں کاغذ اور پنسل رکھیے۔ چیزوں کی فہرست بنائیے اور فہرست کو چیزوں سے ملایا کیجئے۔ بڑی فرحت حاصل ہوگی۔مشہور فلسفی شو پنہارسیر پرجاتے وقت اپنی چھڑی سے درختوں کو چھوا کرتا تھا۔ ایک روز اسے یاد آیا کہ پل کے پاس جو لمبا درخت ہے، اسے نہیں چھوا۔ وہ مردعاقل ایک میل واپس گیا اور جب تک درخت نہ چھو لیا، اسے سکون قلب حاصل نہ ہوا۔شو پنہارکے نقش قدم پر چلیے۔ اس سے آپ کا مشاہدہ اس قدر تیز ہوگا کہ آپ اورسب حیران رہ جائیں گے۔