تیزاب اورکیمیکل کے زخم
اسپیشل فیچر
تیزاب، الکلی یا کاسٹک کیمیکلز سے ہونے والے زخم بہت نقصان پہنچا سکتے ہیں اور فوری علاج کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ فوری طبی امدادکیمیکل سے بڑے نقصان کی صورت میں فوری طبی امداد کا بندوبست کریں یا طبی امداد کے لیے رابطہ کریں۔ کیمیکل کو احتیاط سے ہٹائیں ۔ اگر یہ کپڑوں پر موجود ہو تو انہیں بھی ہٹا دیں۔ کیمیکل سے آلودہ کپڑوں کو جلد اور آنکھوں سے دور ہونا چاہیے۔ کپڑے ہٹاتے وقت احتیاط سے کام لیں۔ کیمیکل مدد کرنے والے فرد کو بھی زخمی کر سکتا ہے۔ ہاتھوں پر دستانے چڑھا لیں یا کسی دوسری چیز کی مدد سے انہیں محفوظ بنا لیں۔ جن کپڑوں کو کاٹا جا سکتا ہے انہیں اتارنے کے بجائے کاٹ لیں۔ اگر کیمیکل خشک ہے تو کسی برش کی مدد سے جلد سے اتار دیں۔ کیمیکل اتر جائے تو اسے صاف پانی سے دھوئیں ۔ کیمیکل کو رگڑیں مت۔ علاجہسپتال میں کیمیکل کے زخم کا علاج عموماً اس طرح کیا جاتا ہے۔ مضر کیمیکل کو پانی سے صاف کیا جاتا ہے۔ زخم کو صاف کیا جاتا ہے اور اس پر مرہم پٹی کی جاتی ہے۔ درد کم کرنے کی دوا دی جاتی ہے۔ اگر ضروری ہو تو ٹیٹنس سے بچاؤ کا انتظام کیا جاتا ہے۔ معمولی زخماگر زخم معمولی نوعیت کا ہو تو اس سے صرف جلد اور کچھ اندرونی بافتوں کو نقصان ہوتا ہے۔ اگر احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جائے تو زخم جلد بھر جاتا ہے اور تھوڑا سا نشان رہ جاتا ہے۔ اس دوران مرہم پٹی مناسب وقفوں سے ہوتی رہنی چاہیے اور زخم کا معائنہ بھی باقاعدگی سے کیا جانا چاہیے۔ شدید زخماگر زخم شدید ہے تو مریض کو متعلقہ شعبے (برن یونٹ) منتقل کرنا چاہیے۔ ایسی صورت میں سرجری کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ ہو سکتا ہے جلد کا وہ حصہ اتارنا پڑے۔ اس مقصد کے لیے کسی دوسرے حصے سے جلد کا حصہ نکال کر لگایا بھی جا سکتا ہے۔ کیمیکل کے گہرے زخم ٹھیک ہونے میں کئی ماہ یا برس لگ سکتے ہیں۔ عضو کی کارکردگی بھی متاثر ہو سکتی ہے۔ ماہرین کی معاونتطبی ماہرین، فزیوتھراپسٹ اور ماہرین نفسیات کیمیکل سے ہونے والے زخموں کے علاج کا حصہ ہوتے ہیں۔ اگر زخم آنکھ کے آس پاس ہو تو آنکھوں کے ماہر سے معائنہ کرانا چاہیے۔ اگر آپ پر کسی نے کیمیکل سے حملہ کیا ہے اور اب آپ ہمہ وقت پریشان اور فکر مند رہتے ہیں کہ کہیں پھر سے ایسا نہ ہو جائے تو ایسی صورت میں ماہر نفسیات سے رابطہ کرنا چاہیے۔