آج کا دن

اسپیشل فیچر
جامعہ الازہر کا قیام
972ء میں قاہرہ میں جامعہ الازہر کا قیام عمل میں آیاجو اپنے علمی و ادبی معیار کی بدولت عالم اسلام بلکہ پوری دنیا میں شہرت رکھتی ہے۔ الازہر یونیورسٹی کی بنیاد ایک مسجد کے طورپر رکھی گئی تھی جس کا نام مسجد الازہر ہے۔ اس مسجد کو بعدازاں یونیورسٹی میں تبدیل کردیا گیا اوریہ جامعہ الازہر کے نام سے مشہور ہوئی۔
تین ٹرینوں کا بد ترین تصادم
2023ء میںبھارت میں تین ٹرینوں کا بدترین حادثہ پیش آیا ۔ جس میں 295 سے زیادہ افراد ہلاک اور 1100 سے زیادہ زخمی ہوئے۔ کورو منڈل ایکسپریس ایک مال بردار ٹرین سے ٹکرا گئی۔ دوسری سمت سے آنے والی یشونت پور ہاوڑہ پٹری سے اتر گئی اور دیگر بوگیوں سے ٹکرا گئی۔
ملکہ ایلزبتھ کی رسم تاج پوشی
1953ء کو آنجہانی برطانوی ملکہ ایلزبتھ کی رسم تاج پوشی ہوئی۔ ایلزبتھ دوم اپنے والد جارج ششم کی وفات پر 25 سال کی عمر میں تخت پر بیٹھی تھیں۔ 9 ستمبر 2015ء کو انھوں نے ملِکہ وِکٹوریا کے سب سے لمبے دورِ حکومت کے رِیکارڈ کو توڑا۔ وہ پورے عالم میں سب سے لمبے وقت تک حکومت کرنے والی ملکہ تھیں۔
حسنی مبارک کو عمر قید کی سزا
2012ء میں سابق مصری صدر حسنی مبارک کو 2011ء کے مصری انقلاب کے دوران مظاہرین کے قتل میں ان کے کردار کیلئے عمر قید کی سزا سنائی گئی۔ حسنی مبارک مصری سیاستدان اور فوجی افسر تھے جنہوں نے 1981ء سے 2011ء تک مصر کے چوتھے صدر کے طور پر خدمات انجام دیں۔سیاست میں آنے سے پہلے، مبارک مصری فضائیہ میں پیشہ ور افسر تھے۔