پاکستان میں اہم واقعات کی ٹائم لائن
اسپیشل فیچر
جنوری
سال کی شروعات سیاسی اور سیکورٹی کشیدگی کے ساتھ ہوئی۔متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے پاکستان کا دورہ کیا۔
فروری
3 فروری: پولیو ٹیم کے محافظ پولیس افسر پر حملہ، ایک افسر شہید۔
12۔13فروری: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے دو روزہ دورہ کیا۔
مارچ
11 مارچ: جعفر ایکسپریس ٹرین ہائی جیکنگ : بلوچستان میں دہشت گرد تنظیم بی ایل اے نے ٹرین پر حملہ کیا، سینکڑوں افراد ہائی جیک۔سکیورٹی اداروں نے آپریشن کرکے مسافروں کو رہا کروایا۔تمام دہشت گرد ہلاک کر دئیے گئے۔
اپریل
11 اپریل: پاکستان سپر لیگ کی شاندار افتتاحی تقریب راولپنڈی میں ہوئی ۔
20۔ 21 اپریل :متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان پاکستان کے دورے پر آئے۔
مئی
19 مئی: شمالی وزیرستان میں ڈرون حملے میں متعدد عام شہری جاں بحق۔
جون
15جون: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر پانچ روزہ سرکاری دورے پر امریکہ پہنچے ۔ 18جون کو فیلڈ مارشل نے وائٹ ہاؤس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی کابینہ کے اراکین سے ملاقات کی۔ صدر ٹرمپ نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی وائٹ ہاؤس آمد پر کہا کہ فیلڈ مارشل سے ملاقات ان کیلئے باعث عزت ہے۔
28 جون:شمالی وزیرستان میں خودکش حملہ،پاک فوج کے 13 جوان شہید ہوئے۔ دہشت گردوں نے ضلع میر علی میں سکیورٹی کانوائے کو نشانہ بنایا۔
جولائی
2 جولائی: باجوڑ میں سرکاری گاڑی کے قریب آئی ای ڈی دھماکے میں اسسٹنٹ کمشنر سمیت پانچ افراد شہید ہوئے۔
ملک میں مون سون کی شدید بارشوں کے باعث شدید سیلابی صورتحال لاکھوں افراد متاثر، زرعی نقصان اور بڑے پیمانے پر نقل مکانی۔
اگست
2 ۔3 اگست: ایران کے صدر مسعود پزشکیان پاکستان کے دورے پر آئے۔ پاک ایران تجارت کو 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کا عزم۔
10اگست:فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے امریکہ کاسرکاری دورہ کیا۔اس دورے میں وہ امریکی سینٹ کام کے سربراہ جنرل مائیکل ای کوریلا کی ریٹائرمنٹ اور ایڈمرل بریڈ کوپر کی کمان سنبھالنے کی تقریب میں شرکت کی۔
ستمبر
8 ۔ 9 ستمبر: قازقستان کے نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ مورات نورتلیو نے پاکستان کا دورہ کیا۔
25ستمبر:وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔ اس دوران تجارت، علاقائی صورتحال،انسداد دہشت گردی کے حوالے سے تعاون اور خطے کی اقتصادی ترقی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
30 ستمبر: کوئٹہ میں سکیورٹی ادارے کے ہیڈکوارٹرز کے باہر خودکش حملہ، کم از کم 10 افراد شہید۔
اکتوبر
2 ۔ 4 اکتوبر: ملائیشیا کے وزیراعظم داتو سری انور ابراہیم پاکستان کے دورے پر آئے،دونوں ملکوں نے تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم، صحت، دفاع اور ٹیکنالوجی سمیت متعدد شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔
24 اکتوبر : پولینڈ کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ رادوسلاو سیکورسکی نے پاکستان کا دورہ کیا۔
نومبر
11 نومبر: اسلام آباد کچہری میں خودکش بم حملہ ، 12افراد شہید متعدد زخمی ہوئے۔دہشت گردوں کو افغانستان سے مدد حاصل تھی۔
15۔ 16 نومبر :اردن کے شاہ عبداللہ نے پاکستان کا دورہ کیا۔دورے کے دوران مشرقِ وسطیٰ، غزہ اور فلسطین کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا۔
18 ۔29نومبر: پاکستان میں T20 بین الاقوامی ٹرائی نیشن کرکٹ سیریز منعقد ہوئی۔
دسمبر
8 سے 9 دسمبر: انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو پاکستان کے دورے پر آئے۔ تجارت، صحت، تعلیم اور آئی ٹی کے شعبوں میں تعاون پر بات چیت کی گئی۔
22 دسمبر: پاکستان نے لیبیا کے قومی فوج کے ساتھ تقریباً 4.6 بلین ڈالر کا اسلحے کا معاہدہ طے کیا۔
23 دسمبر: پی آئی اے کے 75فیصدحصص کی فروخت ۔قومی ادارے کی نجکاری کے حوالے سے اہم اقتصادی قدم۔
23 دسمبر: خیبر پختونخوا میں پولیس اہلکاروں پر دہشت گردانہ حملہ۔
26 دسمبر: کو متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے پاکستان کا دورہ کیا ۔
27 دسمبر:سٹیٹ بینک آف پاکستان کی پہلی خاتون گورنر شمشاد اختر انتقال کر گئیں۔