آج تم یاد بے حساب آئے! روحی بانو ٹی وی ڈرامے کے ایک عہد کا نام (2019-1951ء)
اسپیشل فیچر
٭... 10اگست 1951ء میں بھارتی شہر ممبئی میں پیدا ہوئیں۔
٭...وہ مشہوربھارتی طبلہ نواز استاد اللہ رکھا کی بیٹی تھیں ۔ والد کی دوسری شادی کے باعث ان کی والدہ بچوں کو لے کر پاکستان آگئیں۔ بھارتی طبلہ نواز استاد ذاکر علی ان کے سوتیلے بھائی تھے۔
٭... انہوں نے گورنمنٹ کالج سے سائیکالوجی میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کر رکھی تھی۔
٭...وہ جب گورنمنٹ کالج میں زیر تعلیم تھیں تب پہلی بار ٹی وی پر جلوہ گر ہوئیں، انہیں ایک کوئز شو میں مدعو کیا گیا تھا۔
٭...روحی بانو نے 1970ء کے عشرے میں بیشمار ڈراموں میں یادگاری کردار نبھائے۔
٭...اشفاق احمد کی مقبول ترین ڈرامہ سیریز ''ایک محبت سو افسانے‘‘ کے کھیل ''اشتباہ نظر‘‘ میں ان کی اداکاری کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔
٭... ان کے ڈرامے صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں بالخصوص بھارت میں بہت پسند کئے جاتے تھے۔
٭...صرف چھوٹی سکرین ہی نہیں بلکہ بڑی سکرین پر بھی روحی بانو نے اپنے انمٹ نقوش چھوڑے ہیں۔
٭... فلمی دنیا میں ان کا کریئر ڈبل اننگز پر مشتمل ہے۔ پہلی اننگز میں وہ فلمی ماحول میں ایڈجسٹ نہ ہو سکیں اور وہاں سے واپسی اختیار کر لی۔ ہیرے کی پہچان رکھنے والے جوہری انہیں دوبارہ فلمی صنعت میں لے آئے۔ اس اننگز میں انہوں نے کئی شاندار فلموں میں کام کیا۔
٭... 1981ء میں انہیں ''پرائیڈ آف پرفارمنس‘‘ سے نوازا گیا۔
٭...انہیں بہترین اداکاری پر پی ٹی وی ایوارڈ، نگار ایوارڈ، گریجویٹ ایوارڈ اور لکس سٹائل ایوارڈ(لائف ٹائم اچیومنٹ) بھی ملا۔
٭... ان کی ذاتی زندگی دکھوں سے بھری پڑی ہے،دو بار شادی کے بندھن میں بندھیں مگر دونوں ہی بارخوشیوں سے محروم رہیں۔
٭...2005ء میں ان کے اکلوتے بیٹے فرزند علی کو کسی نے قتل کر دیا۔
٭...ان صدمات کے باعث وہ نفسیاتی مرض ''شیزو فرینیا‘‘ کا شکار ہو کر فائونٹین ہائوس جا پہنچیں۔انہیں گردوں کا عارضہ بھی لاحق تھا۔
٭ زندگی کے آخری ایام میں وہ ترکی میں اپنے بھانجے کے پاس مقیم تھیں، 2019ء میں آج کے روز وہیں ان کا انتقال ہوا اور وہیں تدفین کی گئی۔
مشہور ڈرامے
٭...کانچ کا پل ٭...کرن کہانی ٭...زیرزبرپیش ٭...دروازہ
٭...زرد گلاب ٭ ... دھند
٭ ... سراب ٭...قلعہ کہانی
٭...حیرت کدہ ٭...پکی حویلی
مقبول فلمیں
پالکی، امنگ (1975ء)، انسان اور فرشتہ، راستے کا پتھر، انوکھی، گونج اٹھی شہنائی (1976ء)،زندگی، خدا اور محبت ، دشمن کی تلاش (1978ء)، ضمیر (1980ء)،دل ایک کھلونا،کرن اور کلی، بڑا آدمی (1981ء)، کائنات (1983ء)، آ ج کا انسان (1984ء)، دشمن کی تلاش (1991ء)،
سمجھوتہ (1995ء)