آج کا دن
اسپیشل فیچر
سلطنت عثمانیہ کا خاتمہ
یکم نومبر1922ء کو ترکی کی گرینڈ نیشنل اسمبلی نے سلطنت عثمانیہ جو1299ء سے قائم تھی کا خاتمہ کر دیا۔ سلطنت عثمانیہ کو عالمی جنگ میں بہت زیادہ نقصان اٹھانا پڑا، انتظامی اور معاشی مشکلات کی وجہ سے حکومت چلانا مشکل ہو گیا۔ جنگ میں شکست کی وجہ سے سلطنت عثمانیہ کو فاتح افواج کی کئی شرائط قبول کرنا پڑیں ۔
اقوام متحدہ میں دو ممالک شامل
2000ء میں یورپ کے دو ممالک سربیا اور مونٹی نیگرو نے عالمی سفارتی میدان میں ایک اہم پیش رفت کرتے ہوئے اقوام متحدہ (یو این او) کی رکنیت حاصل کی۔ اس شمولیت کے ذریعے دونوں ممالک کو عالمی برادری کا حصہ بننے اور بین الاقوامی معاملات میں اپنا کردار ادا کرنے کا موقع ملا۔
لزبن کا تاریخی زلزلہ
یکم نومبر1755ء کو لزبن میں آنے والے زلزلے نے بہت زیادہ تباہی مچائی۔اس زلزلے نے پرتگال، جزیرہ نما آئبیرین اور شمال مغربی افریقہ کو متاثر کیا، آگ اور سونامی نے لزبن اور اس سے ملحقہ علاقوں کو تقریباً مکمل طور پر تباہ کر دیا۔7.7شدت کے زلزلے میں تقریباً50 ہزار افراد ہلاک ہوئے ۔
ریاض ایندھن حادثہ
یکم نومبر2012ء کو سعودی عرب کے شہر ریاض میں ایک ایندھن لے جانے والا ٹرک فلائی اوور سے ٹکرا گیا۔ پیٹرول لیک ہونے سے سڑک پر آگ لگ گئی۔ اس حادثے میں 23 افراد ہلاک اور111زخمی ہوئے۔ دھماکے کی شدت کے باعث ایک ٹرک فلائی اوور سے نیچے گر گیا۔
ہندوستان پر برطانوی راج
یکم نومبر 1858ء تاریخ برصغیر کا ایک اہم موڑ تھا۔ اس دن برطانوی حکومت نے اعلان کیا کہ اب برصغیر پر براہِ راست تاجِ برطانیہ کی حکمرانی ہوگی۔ اس کے ساتھ ہی ایسٹ انڈیا کمپنی کا تقریباً دو صدیوں پر محیط اقتدار ختم ہو گیا۔ملکہ وِکٹوریہ نے ایک شاہی فرمان جاری کیا جس کے تحت ہندوستان کو برطانوی سلطنت کا باقاعدہ حصہ قرار دیا گیا۔ تمام اموربرطانوی گورنر جنرل کے ماتحت آ گئے۔
فلم ٹائی ٹینک کی نمائش
1997ء میں آج کے روز مشہور امریکی فلم ''ٹائی ٹینک‘‘ کی پہلی عوامی نمائش جاپان کے شہر ٹوکیو میں منعقدہ ایک فلمی میلے میں ہوئی۔ جیمز کیمرون کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم نے ریلیز کے بعد دنیا بھر میں غیرمعمولی مقبولیت حاصل کی اور عالمی سنیما کی تاریخ کی کامیاب ترین فلموں میں شمار ہونے لگی۔
پہلے ہائیڈروجن بم کا تجربہ
یکم نومبر 1952ء کو امریکا نے جوہری ہتھیاروں کی تیاری کے سلسلے میں ایک اہم تجربہ کرتے ہوئے دنیا کے پہلے تھرمو نیوکلیئر آلے (ہائیڈروجن بم) کو کامیابی سے دھماکے سے اڑا دیا۔ یہ تجربہ بحرالکاہل میں واقع اینی ویٹک جزیرے پر کیا گیا۔ دھماکے کی شدت 10 میگا ٹن ٹی این ٹی کے برابر تھی۔