2.99 ڈالر میں خریدی پینٹنگ 2,875 ڈالر میں نیلام

2.99 ڈالر میں خریدی پینٹنگ 2,875 ڈالر میں نیلام

اوہائیو(نیٹ نیوز)امریکی ریاست اوہائیو میں ایک خاتون نے سستی اشیا فروخت کرنے والے سٹور سے ایک پینٹنگ 2.99 میں خریدی۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

تاہم بعد میں جب یہ پتہ لگا کہ یہ معروف امریکی پینٹر جوہان برتھیلسن کی بنائی ہوئی ہے، جس پر اس پینٹنگ کو جب نیلام کیا گیا تو اسکی قیمت 2,875 ڈالر لگی،اوہائیو کے شہر ڈیٹون کی رہائشی اس خاتون کا نام مریسا الکورن ہے ، اس نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اور اسکا منگیتر ڈنر کے بعد ایک گڈ ول سٹور پر رکے اور جب ہم واپس جانے لگے تو میری نظر ایک دلچسپ سے فریم پر پڑی جسے سٹور کے ملازم نے سٹور کے پچھلے حصے سے اٹھا کر یہاں لا کر رکھا تھا۔ میں نے اس بیکار سی پینٹنگ کو جو کہ صرف 2.99 ڈالر کی تھی خرید لیااور آکشن ہاؤس میں اس کی قیمت 2,875 ڈالر لگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں