حنا خان کی پہلی بار بغیر وِگ تقریب میں شرکت

حنا خان کی پہلی بار بغیر وِگ تقریب میں شرکت

ممبئی (شوبزڈیسک) کینسر سے زندگی کی بازی جیتنے والی اور اس کینسر کے سبب بالوں سے محروم ہونے ۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

والی بھارتی اداکارہ حنا خان نے پہلی بار بغیر وِگ تقریب میں شرکت کر کے سب کے دل جیت لیے ۔ او ٹی ٹی ایوارڈز 2025ء کی تقریب میں سیاہ لباس میں ملبوس اداکارہ حنا خان کی ویڈیوز توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں، ۔اس موقع پر انہوں نے وِگ کے بجائے اپنے قدرتی بالوں سے ہیئر سٹائل کیا، اس تقریب میں انہیں پرومسنگ ایکٹر (فی میل) کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔حنا خان نے طویل انسٹا پوسٹ شیئر کر کے اپنے مداحوں اور پیاروں کا شکریہ بھی اداکیا جنہوں نے اس مشکل گھڑی میں ان کا ساتھ دیا۔انہوں نے لکھا کہ میں نے اپنے 16 سالہ کیریئر میں بے شمار ایوارڈز جیتے ہیں لیکن میں نے کبھی کسی جیت کی تقریر یا اسٹیج پر ہونے والی گفتگو کو شیئر نہیں کیا، مگر یہ ایوارڈ میرے لیے بہت خاص ہے کیونکہ جب میں گھر لکشمی کی شوٹنگ کر رہی تھی، تو میں ایک مشکل وقت سے گزر رہی تھی اور اس کے بعد بھی بہت کچھ ہوا، یہ گھر لکشمی کے لیے پہلا ایوارڈ ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں