کرینہ کپور کی بائیوپک میں کام کرنا چاہوں گی :حرامانی

لاہور(شوبزڈیسک ) معروف پاکستانی اداکارہ حرا مانی نے بائیوپک میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔۔۔
حرا مانی سے ایک ویب شو میں سوال کیا گیا کہ اگر کسی اداکارہ کی بائیوپک بنائی جائے تو آپ کونسی اداکارہ کا کردار ادا کرنا چاہیں گی؟،اُنہوں نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور کی بائیوپک میں کام کرنا چاہوں گی۔